Kajal Laganay Ke Naye Andaaz - Article No. 1884

کا جل لگانے کے نئے انداز - تحریر نمبر 1884
خواتین کسی بھی شادی میں یا کسی عام تقریب میں جب بھی شرکت کرتی ہیں تو سب سے پہلے ان کے ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ میں سب سے الگ نظر آؤں ۔
پیر 1 اکتوبر 2018
انیلہ طالب
خواتین کسی بھی شادی میں یا کسی عام تقریب میں جب بھی شرکت کرتی ہیں تو سب سے پہلے ان کے ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ میں سب سے الگ نظر آؤں ۔آپ کا پہننے اوڑھنے کا انداز خواہ کوئی بھی ہو،آپ کسی بھی تقریب میں جب بھی تیار ہو کر جائیں کو شش کریں کہ سوبردکھائی دیں ۔آج کل چونکہ لائٹ میک اپ کا رواج عام ہے ۔اس لئے لڑکیاں لائٹ میک اپ کے ساتھ کاجل کو اس انداز سے لگاتی ہیں کہ ان کا میک اپ ایک دم نمایاں نظر آتا ہے ۔
مصری سٹائل کا کاجل: منفرد نظر آنے کی خواہشمند خواتین مصری سٹائل سے ہی کاجل لگاتی ہیں ۔آنکھوں کے پپوٹوں پر پلکوں سے لیکر بھنوؤں کی ہڈی تک کوئی میسٹلک شیلڈ لگا لیں۔
(جاری ہے)
اب آنکھ کے نچلے حصے پر اس قدر گہری لائن بنائیں لائن کا اغاز آنکھ کے اندرونی گوشے سے کریں اور اس کا اختتام آنکھ کے بیرونی کونے پر کریں ۔
بیرونی گوشے کی جانب کا جل قدرے بڑھا کر اس طرح لگا ئیں کہ یہ اوپر والی لائن سے مل جا ئے اور آنکھوں کے گرد ایک حاشیہ سابن جائے۔بس یہی ہے کلاسیکی مصری سٹائل کا جل۔اب کوئی وجہ نہیں کہ آپ کسی بھی تقریب میں ایسا کا جل لگا کر جائیں اور منفرد نظر آئیں ۔لوئرلیش سٹائل کا جل :اس اندازے کے تحت آنکھ کے صرف نچلے حصے پر کا جل لگا یا جاتا ہے اور پپوٹوں کو خالی چھوڑ ا جا تا ہے یہ شوخ سٹائل اس وقت اپنا یا جاتا ہے جب آپ بھر پور میک اپ نہیں کرنا چاہتی ہے آپ اس سٹائل کے لائنر کو رات کی تقریب میں لگا کر جائیں تو لوگ داد دےئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
سنگل اور ڈبل ونگ کا جل :اس اسٹائل کو اپنا نے کیلئے ہمیں آنکھ کے اوپر لگائے گئے کاجل کی لگیر (لائن )قدرے اوپر اُٹھاکر اس طرح بنا نی ہوگی جیسے کسی محفوظ پر واز پر ندے کا پر ہوتا ہے ۔ڈبل ونگ سٹائل کیلئے آنکھوں کے اُوپر والے حصّے پر خوبصورت ساونگ بنا یا جاتا ہے پھر نچلی سطح (یعنی پلکوں تلے )کاجل کو اس طرح بڑھا کر لگا ئیں کہ ایک اورو نگ بن جائے اس کا رُخ نیچے کی جانب ایک قوس بنا تا ہوا نظر آئے ۔ڈبل ونگ سٹائل یہ کا جل تقریبات کیلئے موزوں انتخاب ہے ۔
Browse More New Trends of Beauty

گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa

حسن و دلکشی میں اضافے کے لئے غذائی اشیاء بطور کاسمیٹکس
Husn O Dilkashi Mein Izafe Ke Liye Ghizai Ashya Bataur Cosmetics

صحت مند جلد،روشن آنکھوں اور لمبے بالوں کا راز
Sehatmand Jild Roshan Ankhoon Aur Lambe Baalon Ka Raaz

گردن توجہ چاہتی ہے
Gardan Tawaja Chahti Hai

کھردرے اور بے رونق ہاتھوں کے لئے
Khurdare Aur Be Ronaq Hathon Ke Liye

خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے سے نہیں
Khubsurti Ka Taluq Sirf Chehre Se Nahi

آج گھر کی چیزوں سے حسن بڑھائیں
Aaj Ghar Ki Cheezon Se Husn Barhain

لمبی پلکیں ملکوتی حُسن کی ضامن
Lambi Palkain Malkoti Husn Ki Zaman

Peel Off Wax حسن کے منفرد پہلو
Peel Off Wax - Husn Ke Munfarid Pehlu

جلد کی شادابی اور نکھار کے لئے دہی کے نسخے
Jild Ki Shadabi Aur Nikhar Ke Liye Dahi Ke Nuskhe

حسن افزا قدرتی نسخے
Husn Afza Qudrati Nuskhe

ایلو ویرا سے بنائیں میک اپ
Aloe Vera Se Banain Makeup