Khadokhal Ki Durustagi Aur Jamaliyat Ki Sanat - Article No. 2866

Khadokhal Ki Durustagi Aur Jamaliyat Ki Sanat

خدوخال کی درستگی اور جمالیات کی صنعت - تحریر نمبر 2866

حسین ترین نظر آنے کی خواہش ہیں

جمعرات 28 اپریل 2022

یہ ایسا دور ہے جہاں سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر فلٹر اور کاسمیٹک سرجری کی مرہون منت دکھائی دیتی ہیں۔بیشتر چہرے خاصے بے داغ اور چمکتے دمکتے نظر آتے ہیں۔ان میں سے کئی جمالیات کی صنعت یعنی Aesthetic Industry کی کرامات کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
کاسمیٹک سرجریز اب صرف Botox تک محدود نہیں بلکہ ان میں فیشل انجیکشنز الٹراساؤنڈ اور لیزر ٹریٹمنٹ بھی مقبول ہو ری ہے۔
ایستھیٹک انڈسٹری میں جن جراحی کے علاج کو زیادہ مقبولیت حاصل ہے ان میں جسم کے کسی عضو میں اضافہ اور لائیو سیکشن (جسم کی اضافی چربی میں کمی کا طریقہ) ناک کی درستگی،آنکھوں کے پپوٹوں کی سرجری اور فیس لفٹ شامل ہیں۔
اگر مقبولیت کے حساب سے دیکھا جائے تو کاسمیٹک سرجریز میں Botox آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ IPL,Resurfacing,Dermal Fillers،آئی برو لنٹ اور ہائی نو کو لوگ پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


ڈرمل فلرز کیا ہوتے ہیں؟
یہ ایک جیل جیسی چیز ہے جسے انجیکشن کے ذریعے براہ راست چہرے کے مخصوص حصوں پر لگایا جاتا ہے۔براہ راست چہرے کے ان مخصوص حصوں پر لگایا جاتا ہے جہاں جلد پر ڈھلتی عمر کے اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔
Botox کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک انجیکشن ہے جو چہرے کی جھریوں اور ماتھے کی شکنیں دور کرنے کے لئے لگوایا جاتا ہے جبکہ ڈرمل فلرز کے ذریعے جلد کی قدرتی لچک کو دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں بھی اب کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کو بہت پذیرائی مل رہی ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر شائستہ لودھی اور دریشہ جاوید خان کا کہنا ہے ”ایک وقت تھا جب سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی وجہ سے ہماری سوسائٹی میں فیک بیوٹی اسٹینڈرڈ قائم ہوا مگر رفتہ رفتہ لڑکیوں کی سمجھ میں آنے لگا ہے کہ قدرت نے جیسی شکل بنا دی ہے اس میں کوئی شرم یا جھجک نہیں ہونی چاہئے۔
ایستھیٹک انڈسٹری پر پابندی بھی نہیں ہونی چاہئے۔ٹریٹمنٹ کے لئے عمر کی حد ضرور مقرر ہو جائے تو اچھا ہے۔شائستہ اور دریشہ دونوں ہی ڈاکٹر ہیں اور دونوں ہی ایستھیٹک کلینکس چلا رہی ہیں لیکن پسند اور جیب کو دیکھ کر فیصلہ کیا جانا چاہئے کہ آپ کو کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Khadokhal Ki Durustagi Aur Jamaliyat Ki Sanat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.