Khobsorat Chamakdar Chehra - Article No. 2661

Khobsorat Chamakdar Chehra

خوبصورت چمکدار چہرہ - تحریر نمبر 2661

آدھے پپیتے کے جوس میں تین چمچ شہد ملا کر اسے اچھی طرح مکس کریں۔اس ماسک کو چہرے اور گردن پر بیس منٹ تک لگائیں،بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ہفتہ 14 اگست 2021

سیب․․․چہرے کی چکناہٹ میں مفید
صبح ناشتہ میں سیب کا استعمال دن بھر توانائی اور چستی فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے۔سیب میں موجود آئرن انسانی جسم کے لئے مفید ہے۔ جس طرح سیب جسم کو مضبوط اور توانا بناتا ہے ویسے ہی اس کا استعمال بطور ماسک چہرے کی کشش و نرماہٹ میں اضافے کے لئے بھی مفید ہے۔چکنی جلد کی حامل خواتین سیب کو کدوکش کرکے چہرے پر لگائیں۔
دس سے پندرہ منٹ بعد منہ دھو لیں۔اس سے چہرے کی چکناہٹ میں کمی بھی ممکن ہے۔
لیموں․․․آنکھوں کے گرد حلقوں سے نجات کے لئے
ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے بڑھی ہوئی تیزابیت میں کمی آتی ہے۔جھائیاں دور ہوتی ہیں، مٹاپے میں کمی آتی ہے اور رنگت نکھرتی ہے۔

(جاری ہے)

آنکھوں کے گرد حلقے پڑ گئے تو لیموں کے چھلکوں کو باریک پیس کر کسی مناسب کریم میں حسب ضرورت ملا کر حلقوں کے گرد لگانے سے حلقے مدہم پڑ جاتے ہیں۔

لیموں کا رس،عرق گلاب اور گلیسرین ہم وزن لے کر انہیں ایک برتن میں اچھی طرح یکجان کر لیں روزانہ رات کو روئی کی مدد سے اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں۔ہاتھوں اور کہنیوں پر بھی لگا سکتی ہیں۔صبح منہ ہاتھ دھو لیں۔چند ہی دنوں میں رنگت کھل اٹھتی ہے۔چہرے پر کیل مہاسوں میں بھی کمی آتی ہے۔
اسٹرابیری․․․چہرے کو خوش نما بنائے
دو تین اسٹرابیری میں دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا،آدھا چمچ شہد اور ایک چمچ عرق گلاب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح ملا لیں اور چہرے پر لگائیں ۔
پندرہ منٹ بعد ہاتھوں پر تھوڑا تیل لگا لیں۔چہرے سے اسٹرابیری اسکرب اتار لیں۔تھوڑے سے اسکرب کو چہرے پر رگڑنے سے مسامات سے میل کچیل نکل آتا ہے۔
امرود اسکرب․․․دھوپ سے متاثر ہ جلد کے لئے
نرم امرود کو دھو کر اس کا چھلکا اور بیج نکالیں۔اب اسے کانٹے کی مدد سے کچل لیں۔اس میں ایک چمچ کٹے ہوئے بادام،ایک چمچ کھیرے کا رس اور ایک چمچ ملک پاؤڈر ملا لیں۔
یہ اسکرب چہرے پر لگائیں۔کچھ منٹ رگڑ کر اسکرب اتار لیں۔یہ خشک جلد کے لئے مفید ہے۔یہ اسکرب دھوپ میں سنولائی ہوئی جلد کے لئے بھی مفید ہے۔
آم․․․چہرے پر تازگی و رونق لائے
100گرام آم کے رس میں ایک چمچ گائے کا دودھ،ایک چمچ ادرک کا رس اور آدھا چمچ شہد ملا کر پینا افزائش خون کے لئے مفید ہے۔اس سے معدہ کی صفائی ہوتی ہے اور چہرے پر تازگی و رونق بھی آتی ہے۔

انناس اور دہی کا ماسک․․․بے رونق جلد کے لئے
دو چمچ بیسن میں ایک چائے کا چمچ دہی،ایک کھانے کا چمچ کچلا ہوا انناس اور ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا گودا ملا کر چہرے پر لگائیں۔پندرہ بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔انناس اور دہی کا ماسک روکھی اور بے رونق جلد پر رعنائی اور تازگی لاتا ہے۔
آڑو اسکرب․․․مردہ جلد کو بہتر بنائے
آڑو کا چھلکا اتار لیں اور گٹھلی پھینک دیں۔
آدھا آڑو کانٹے کی مدد سے کچل لیں۔کسی اچھی کوالٹی کی کولڈ کریم (ایک چمچ) میں آڑو اور ایک چمچ لیموں کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر ملا لیں۔اسے گردن،چہرے اور کہنیوں پر لگائیں۔چند منٹ کے بعد چہرے پر کریم اور آڑو کے اسکرب کے ساتھ اچھی طرح مساج کریں۔
پپیتا ماسک․․․ڈھیلی جلد کو خوبصورت بنائے
خشک جلد کی حامل خواتین حسب ضرورت پپیتا کانٹے کی مدد سے کچل لیں۔اس میں انڈے کی زردی اور ایک چمچ اورنج چھلکوں کا پاؤڈر ملا کر یکجان کر لیں۔اس ماسک کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد منہ دھو لیں۔اس سے ڈھیلی جلد ٹائیٹ ہو جاتی ہے اور رنگت پر بھی مفید اثر ہوتا ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Khobsorat Chamakdar Chehra" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.