Khobsorti K Totke - Article No. 2180

Khobsorti K Totke

خوبصورتی کے ٹوٹکے - تحریر نمبر 2180

چہرے کی خوبصورتی کے لیے مرد وخواتین کیا کیا جتن نہیں کرتے اور چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہوں یا بدلتے ہوئے موسم کی وجہ سے جلد کا خراب ہو تو خاص طور پر لڑکیاں مختلف کریموں کا سہارا لیتی نظر آتی ہیں

پیر 14 اکتوبر 2019

تسنیم رضا
چہرے کی خوبصورتی کے لیے مرد وخواتین کیا کیا جتن نہیں کرتے اور چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہوں یا بدلتے ہوئے موسم کی وجہ سے جلد کا خراب ہو تو خاص طور پر لڑکیاں مختلف کریموں کا سہارا لیتی نظر آتی ہیں یا بیوٹی پارلر کا رخ کرتی ہیں جس سے وقتی طور پر توان کے چہرے پر شگفتگی اور چمک تو آجاتی ہے لیکن دیرپا اور مستقل طور پر ان پریشانیوں سے پیچھا نہیں چھڑاپاتی اور جیب پر بھی بہت بھاری پڑتی ہیں ۔
کیونکہ اکثر خواتین وقت کی کمی کا رونہ روتے ہوئے ایسی بازاری اشیاء جلد کی تازگی اور خوبصورتی کے لئے استعمال کرتی ہیں اور انہیں یہ کہتے سنا جاتا ہے کے قدرتی اشیاء سے استفادہ کرنا ایک محنت اور زحمت طلب کام ہے۔اگر ہم تھوڑی سی محنت کرلیں تو ہم جلد ہی مطلوبہ خوبصورتی اور نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے ایسے ٹوٹکے ہیں جنہیں ہم استعمال کر سکتے ہیں جو ہماری جلد کے لئے ہر موسم میں بہترین اور مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔


لیموں ،گلیسرین اور عرق گلاب کو ہم وزن لے کر پیسٹ بنالیں اور اس کوکسی صاف بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اور صبح اچھے سے ہاتھ منہ دھو کر اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور رات کو سوتے وقت بھی اس کا استعمال کریں۔صرف چہرے کی جلد ہی توجہ طلب نہیں ہوتی بلکہ اس کو آپ اپنے ہاتھوں اور پیروں پر بھی استعمال کرنے کی عادت بنائیں اس کا نتیجہ آپ کو چند دنوں میں ہی نظر آجائے گا۔

بھاپ کو بھی اپنے چہرے کو خوبصورتی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے چہرے پرہونے والی چکناہٹ اور میل کچیل کا خاتمہ آسانی سے کر سکتے ہیں ۔بھاپ سے سارامیل کچیل صاف ہو جاتاہے اور جلد کے مسام سے بھی میل کے ذرات نکل جاتے ہیں۔جن خواتین کی جلد چکنی ہوتو وہ روزانہ ہی بھاپ لیں تو ان کے لئے بہت سود مند ثابت ہو گی اور جن کی جلد نارمل ہے انہیں بھی ہفتہ میں دو تین دفعہ بھاپ لے لینی چاہئے اس سے ان کی جلد بھی تروتازہ رہے گی۔
بھاپ لینے کے لئے آپ کسی صاف برتن میں پانی اُبالیں اور سر پر تولیہ ڈھانپ کر اپنے بالوں کو بچا تے ہوئے اور آنکھوں کو بند کرکے پانچ سے سات منٹ تک بھاپ لیں اور پھر منہ کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
نیند کو بھی اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اکثر خواتین گھر کے کام کاج کی وجہ سے یا چھوٹے بچوں کی پرورش کی وجہ سے اور زیادہ تر لڑکیاں سکول وکالج کی سٹوڈنٹس اپنی پڑھائی کی وجہ سے (موبائل ۔
ٹی وی بھی )اپنی نیند پوری نہیں کرپاتی جس کی وجہ سے ان کے چہرے کی تروتازگی جاتی رہتی ہے ،چہرہ مرجھاجاتا اور ہر وقت چہرے پر تھکن کے آثار رہتے ہیں اس لئے بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی نیند پوری لیں اور اس کے ساتھ ساتھ متوازن غذا بھی کھائیں جس میں ہو سکے تو سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں ،بجائے فاسٹ فوڈ اور چکن وغیرہ کے۔
خشک جلد کی دیکھ بھال کے لئے آپ ایک عدد انڈہ ،گلیسرین ایک چائے کا چمچ،روغن بادام ایک چائے کا چمچ اور شہد ایک چائے کا چمچ لیں اور سب سے پہلے انڈہ کو اس طرح پھینٹ لیں کے اس کی جھاگ بن جائے اس کے بعد اس میں گلیسرین،روغن بادام اور شہداچھی طرح ملا لیں۔

پھر اس پیسٹ کو چہرے ،گردن اور ہاتھوں کی جلد پر لیپ کرلیں اور 15سے20منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور جلد کو تولیہ لیے بغیر خشک ہونے دیں۔اس عمل کو مہینے میں تین سے چار دنوں تک استعمال کریں اور دیکھیں کہ خشک اور کھردری جلد کس طرح تروتازہ اور نرم وملائم ہوجائے گی۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Khobsorti K Totke" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.