Khoobsorat Lageen Ap Bhi - Article No. 2390

Khoobsorat Lageen Ap Bhi

خوبصورت لگیں آپ بھی - تحریر نمبر 2390

مختلف ممالک کی خوبصورت خواتین بے مثال حسن کے لئے کیا کرتی ہیں؟

جمعرات 23 جولائی 2020

راحیلہ مغل
سنا ہے جنت کی حوریں بلا کی حسین ہوں گی۔لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس دنیا کے ہی کئی ممالک ایسے ہیں جہاں حوروں جیسی خوبصورت خواتین رہائش پذیر ہیں یہاں ہم ذکر کرتے ہیں مصری‘لبنانی اور وینزویلا میں رہنے والی خواتین کا جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔
مصر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں آج بھی حسن یوسف کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
مصر کی خواتین خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔حسین ترین ملکہ قلو پطرہ کا تعلق بھی مصر سے تھا ان کا تعلق بھی مصر سے تھا۔ ان کی خوبصورتی کے آج بھی چرچے ہیں کہا جاتا ہے کہ وہ دودھ عرق گلاب اور شہد سے نہاتی تھیں اور اپنے حسن میں اضافے کے لئے روغن بادام استعمال کیا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ آج مصری خواتین اپنے حسن کی نگہداشت کے لئے زیتون اور بادام کے تیل‘دودھ اور شہد استعمال کرنا نہیں بھولتیں۔

یہی وجہ ہے کہ دلنشیں آنکھیں، تیکھا ناک،گلابی ہونٹ اور و غریب مسکراہٹ کے ساتھ مصری خواتین شہزادیوں سے کم نہیں لگتیں۔ان کا خاص لباس اور زیور بھی انہیں خوبصورت بناتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق مغربی خواتین کاسمیٹک کمپنیوں کی بجائے قدرتی اشیاء مثلاً بکری کا دودھ‘شہد ایلوویرا اور مختلف تیل استعمال کرتے ہوئے حسین رہتی ہیں۔لیکن ان کا زیادہ وزن اُن کی خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے شاید خوبصورتی کے چکر میں وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر دھیان نہیں دے پاتیں۔

اسی طرح لبنانی خواتین کو حسن کی مورت مانا جاتا ہے ۔کالے گھنے بال اور نیلی آنکھیں ان خواتین کے حسن کو بے مثال بنا دیتی ہیں۔کہتے ہیں کہ اگر کسی نے زمین پر چلتی پھرتی پریاں دیکھنی ہیں تو وہ لبنانی خواتین کو دیکھ لے۔پتلی دبلی صاف و شفاف جلد والیاں اور سفید رنگ کی مالک خوبصورتی کے تمام اصولوں پر پورا اترنے والی یہ خوبصورت خواتین کہتی ہیں کہ خوبصورتی محض دل کی نہیں ہوتی بلکہ ظاہری خوبصورتی کی بھی نگہداشت بہت ضروری ہے۔
وہ اپنی خوبصورتی بر قرار رکھنے کے لئے خاص اہتمام کرتی ہیں اور اپنے مصروف شیڈول کے باوجود اپنے آپ کو وقت ضرور دیتی ہیں وہ اپنے چہرے کے ساتھ ہاتھ پاؤں کی نگہداشت کو بھی فراموش نہیں کرتیں۔
مقبول شاعر فیض احمد فیض سے کسی نے پوچھا کہ دنیا بھر میں سفر کرتے ہوئے آپ کو کس علاقے کی خواتین نے سب سے زیادہ مسحور کیا۔اردو کے بہترین رومانوی شاعر نے کشمیر اور روس کی خواتین کا نام لیا۔
سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں والی روسی خواتین کا قد لمبا ہوتا ہے اور انداز دوستانہ ہوتا ہے۔انہیں دنیا بھر میں Beauty queenکا خطاب دیا جاتا ہے۔یہاں کی خواتین روزمرہ مصروفیات کے باوجود مساج کرنا نہیں بھولتیں۔جبکہ وہ مانتی ہیں کہ صحت کے بغیر حسن نہیں ہوتا چنانچہ وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہیں۔
ترکی خوبصورت مقامات کا حامل ملک ہے جہاں کے لوگ حسین ترین ہیں۔
یہاں کی خواتین کی بے داغ رنگت کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کہیں ہاتھ لگانے سے میلی نہ ہو جائیں۔رنگین آنکھیں‘سنہرے بال‘سفید رنگ‘گلابی ہونٹ ‘دراز قد کے ساتھ ساتھ با صلاحیت ترکش خواتین کسی ریاست کی شہزادیاں محسوس ہوتی ہیں۔ان کے حسن کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کا حسن کبھی مانند نہیں پڑتا عمر کے ہر حصے میں یہ پرکشش اور باوقار نظر آتی ہیں۔

یورپی خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہوتیں۔اگر اٹلی کی بات کی جائے تو اٹالین خواتین اپنے لائف سٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں۔دنیا میں نیا فیشن اٹلی سے ہی آتا ہے۔اٹلی کی خواتین فیشن ورلڈ میں اپنی پہچان رکھتی ہیں۔اٹالین ویمن بچپن سے ہی اپنی خوبصورتی کو خاص اہمیت دیتی ہیں۔وہ زندگی بھر کی اصولوں پر عمل کرنا نہیں بھولتیں۔سب سے پہلے وہ غذا کو خوبصورتی کی اہم وجہ سمجھتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ وہ ایسی غذائیں استعمال کرتی ہیں جن سے ان کی جلد اور چہرے پر تروتازگی بر قرار رہتی ہے۔آپ اٹالین خواتین کو کبھی سست نہیں دیکھیں گے وہ دن بھر چاق وچو بند رہتی ہیں دن بھر جاب کے بعد بھی وہ اپنی فٹنس بر قرار رکھنے کے لئے واک کرتے اور جم جاتے ہیں کاہلی نہیں کرتیں۔
کشمیر اور بھارت کی پرکشش خواتین بھی دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتی ہیں۔
حیاکا پیکر کشمیری خواتین کی دلکش آنکھیں گورا رنگ اور مسکراہٹ آپ کو کہیں نظر نہیں آئے گی۔دوسری جانب بھارتی خواتین کی خوبصورتی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے بغیر دنیا کی پرکشش حسیناؤں کی فہرست مکمل نہیں ہوتی ۔اس آرٹیکل کو لکھنے کا مقصد اپنی قارئین کو دنیا کی خوبصورت خواتین کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ وہ طریقے جن پر عمل کرکے وہ خوبصورتی کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔ان ہدایات پر عمل کرکے آپ بھی حسین ترین نظر آسکتی ہیں لبنان‘مصر اور ترکی کی حسیناؤں کی طرح پاکستانی حسیناؤں کا بھی جواب نہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Khoobsorat Lageen Ap Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.