Khubsurti Ka Taluq Sirf Chehre Se Nahi - Article No. 3053

Khubsurti Ka Taluq Sirf Chehre Se Nahi

خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے سے نہیں - تحریر نمبر 3053

خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے ہی سے نہیں،ہاتھوں،پیروں کی مناسب دیکھ بھال بھی حُسن کے تقاضوں میں شامل ہے

منگل 17 جنوری 2023

شاہین ولی شاد
عموماً ہم چہرے کی دیکھ بھال پر خاص توجہ دیتے ہیں،لیکن ہاتھوں،پیروں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔حالانکہ خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے ہی سے نہیں،ہاتھوں،پیروں کی مناسب دیکھ بھال بھی حُسن کے تقاضوں میں شامل ہے۔ہمارے ہاتھ چونکہ جسم کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ استعمال میں آتے ہیں،تو ان کی دیکھ بھال بھی خاص توجہ کی متقاضی ہے۔
اگرچہ ہاتھوں کی جلد قدرتی طور پر چکنی ہوتی ہے،مگر صابن کے بار بار استعمال سے عموماً خشک اور کھردری سی ہو جاتی ہے،تو کوشش کریں کہ ہر بار صابن کے استعمال کے بعد (خاص طور پر خشک موسم میں) ہاتھوں پر کوئی کریم یا لوشن ضرور لگائیں۔
اس سے ہاتھوں کی نمی برقرار رہتی ہے۔پھر ہاتھوں کا مساج بھی انھیں نرم و ملائم بناتا ہے،جس کے لئے پہلے انھیں نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو کر تولیے سے خشک کر لیں،اس کے بعد کوئی معیاری کریم لگا کر ہتھیلی کی پشت سے کلائی کی طرف مساج کریں۔

(جاری ہے)

پھر انگلیوں سے ناخنوں کی طرف اور آخر میں ہتھیلی کا کم از کم پانچ منٹ تک مساج کریں۔اسی طرح پیروں کے لئے ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اور تھوڑی سی مقدار میں گلیسرین ڈال کر،دونوں پاؤں ٹب میں ڈبو دیں۔دس منٹ بعد باہر نکال کر خشک کرکے پٹرولیم جیلی لگائیں۔پانی ضائع کر دیں اور اسی ٹب میں دوبارہ نیم گرم پانی لے کر شیمپو کے چند قطرے،ڈیٹول اور پھٹکری ڈال کر اُس میں پاؤں ڈبو دیں۔دس،پندرہ منٹ بعد پاؤں کے تلووں کو جھانوے سے خوب اچھی طرح رگڑ کر دھو کے خشک کر لیں۔آخر میں کوئی کریم یا لوشن لگا لیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Khubsurti Ka Taluq Sirf Chehre Se Nahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.