Kitchen Ap Ka Beauty Parlor Kiyon Nahi - Article No. 2380

Kitchen Ap Ka Beauty Parlor Kiyon Nahi

کچن آپ کا بیوٹی پارلر کیوں نہیں - تحریر نمبر 2380

گھر میں رہ کر اپنی شخصیت کو جاذب نظر بنائیے

پیر 29 جون 2020

اس گرانی کے دور میں جہاں ایک اوسط آمدنی والا شخص اپنے خاندان کے لئے پیٹ بھر کر دال روٹی مہیا نہیں کر سکتا یہ کس طرح ممکن ہے کہ متوسط طبقے کی خواتین اپنی آرائش اور بناؤ سنگھار کے لئے بیوٹی پارلرز کا رخ کریں جبکہ کم عمر اور خوبصورت نظر آنا ہر عورت کی فطری خواہش ہے ،جب یہ کہا جاتا ہے کہ آج کی تیز رفتار اور مصروف زندگی میں کسی کے پاس اتنی فرصت نہیں تو پھر وہ وقت جو ہمارے ہاں کی وہ خواتین جو بیوٹی پارلرز میں گھنٹوں صرف کرتی ہیں،اپنے گھر میں رہ کر بھی اپنی شخصیت کو جاذب نظر بنا سکتی ہیں،آئیے ہم آپ کو خانہ داری کے ان تجربات سے آشنا کرتے ہیں جن کو آزما کر آپ بیوٹی سیلون جانے کی خواہش دل سے نکال دیں گی۔

چہرے کی دلکشی کے لئے
جن خواتین کا دہانہ بڑا ہے ،وہ اگر گہرے رنگ کی لپ اسٹک اس طرح استعمال کریں کہ ہونٹوں کے کناروں کو چھوڑ دیں اور ہونٹوں کو شیپ میں لے آئیں تو وہ چھوٹے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اگر آپ کا چہرہ چھوٹا ہے تو غازہ رخسار کی ہڈیوں پر لگایا جائے اور اگر آپ کا چہرہ بڑا ہے تو ناک کے قریب تر لگایا جائے۔صابن کا استعمال ترک کریں،بیسن سے منہ دھوئیں اور پھٹا ہوا دودھ یا بالائی لگائیں۔

اس سے جلد چمکدار،نرم اور تروتازہ معلوم ہوگی۔
ہاتھوں کی آرائش
جس قدر نیم گرم زیتون کا تیل آپ برداشت کرسکیں،اس میں دونوں ہاتھ ڈبو دیں،یہ وقفہ پانچ منٹ تک ہونا چاہیے،پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھولیں۔صابن کی جگہ مکئی کا آٹا اور لیموں کا رس استعمال کریں۔پھر نرم تولیے سے آہستگی سے خشک کرلیں۔اب پوروں سے کلائی تک کسی اچھی کولڈ کریم سے مالش کریں اور ہر انگلی کو سر سے جڑ تک دباتے جائیں،جب تک جذب نہ ہو جائے۔
اب خشک بادام کا سفوف پروکسائڈ کے ساتھ اس طرح گوندھیں کہ اس کا لیپ سابن جائے۔اسے ہاتھوں پر دس منٹ تک لگائے رکھیں ،بعدازاں گرم پانی میں ہاتھ بھگو کر خشک کرلیں۔
پیروں کی زیبائش
پیروں کو خوبصورت اور بے داغ رکھنے کے لئے موزے استعمال کریں،پیڈی کیور کا جو طریقہ پارلرز میں اپنایا جاتا ہے،وہ کچھ ایسا مشکل بھی نہیں،آپ خود بھی گھر میں اپنے پیروں کو خوبصورت بنا سکتی ہیں۔نیم گرم پانی میں کوئی سا بھی شیمپو ڈال کر بیس منٹ تک اپنے پیر ڈبوئے رکھیں۔اس کے بعد صاف پانی سے دھو کر تولیے سے خشک کرلیں اور نیل کٹر کی مدد سے ناخنوں کے اردگرد جمع ہونے والے میل کو صاف کریں اور ہلکا سا زیتون کا تیل پیروں پر لگائیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Kitchen Ap Ka Beauty Parlor Kiyon Nahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.