Kitchen Khobsorti Or Dilkashi Ka Zarya

کچن خوبصورتی اور دلکشی کا ذریعہ

جمعرات جولائی

Kitchen Khobsorti Or Dilkashi Ka Zarya
خوبصورت اور صحت مند جلد حسن کی سب سے نمایاں علامت ہے۔جلد کو خوبصورت اور شاداب بنانے کے لیے گھر سے باہر جا کر کاسمیٹکس خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔کچن میں ایسا خزانہ چھپا ہوا ہے جو نکھری اورصحت مند جلد کا راز بن سکتا ہے۔
نائٹ کریم
چار عدد بادام لے کر ان کو چھیل لیں۔ایک اخروٹ کی گری لے لیں۔چند دانے مونگ پھلی لے کر ان سب کا باریک آمیزہ تیار کرلیں۔

اب اس میں چار چمچ بالائی،دو چمچ کھیرے کا رس،ایک چمچ عرق گلاب شامل کرلیں۔ان سب کو اچھی طرح مکس کریں اور ایک بوتل میں رکھ لیں۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل اس سے چہرے اور گردن پر مساج کریں۔آنکھوں کے چاروں اطراف بھی لگائیں۔اچھی طرح جلد میں جذب کریں پھر آدھے گھنٹے بعد ٹشو پیپر کی مدد سے نرمی سے صاف کرلیں۔

(جاری ہے)


جھائیاں دور کرنے کے لیے
سفید تلوں کو پیس لیں۔

ان کو بھینس کے دودھ میں ملا کر رکھ لیں۔اس پیسٹ کو روزرات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اورمساج کریں۔صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں۔
ہونٹوں کے لیے
ہونٹوں کی قدرتی سرخی کے لیے زعفرانی کو دودھ میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیں ۔پانچ منٹ بعد دھولیں۔لپ گلوس بھی گھر میں بنا یا جا سکتا ہے اس کے لیے ویکس ایک بڑا چمچ ،بادام،کھوپرے اور پام کا تیل پانچ بڑے چمچ،رتن جوت ،اور نج آئل اور کوئی خوشبو ایک ایک چمچ کی ضرورت ہے ۔

تیل گرم کرکے اس میں رتن جوت ڈالیں۔تیل کو اچھی طرح چھان لیں۔اب ویکس ڈالیں اور دوابال دیں اور اب اس میں خوشبو ملا لیں۔اس کو ٹھنڈا کرکے بوتل میں رکھ لیں۔
مرجھائی ہوئی جلد کے لیے
اگر جلد مرجھارہی ہے تو سمندری نمک سے جلد کامساج کریں۔اس کے لیے پہلے جلد کو اچھی طرح سے نم کریں اس کے بعد دوچائے کے چمچ سمندری نمک لے کر اپنے چہرے کے ٹی زون ایریا پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔

آنکھوں کے گرد لگانے سے گریزکریں۔دومنٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوڈالیں ۔یہ عمل ہفتے میں ایک مرتبہ کریں۔
رنگت سرخ وسفید کرنے کے لیے زیتون کے تیل میں زعفران اور لیموں کا رس ملا کر روزانہ را ت کو سوتے وقت اپنے چہرے پر لگائیں۔صبح کسی اچھے صابن سے دھولیں۔کچھ دنوں میں فرق محسوس ہو گا۔چنے کی دال دودھ میں بھگو لیں ۔جب دال میں سارا دودھ خشک ہو جائے تو دال کو پیس کر ابٹن بنالیں ۔

چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔ چہرہ شاداب اور پر رونق ہو جائے گا۔
اگر چہرے پر دانے نکلتے ہیں تو کالی مرچ باریک پیس کر چہرے پر لگائیں۔
اسکن فوڈ
اسکن فوڈ کے لیے ضرورت ہے تین بڑے چمچ ویکس،آٹھ بڑے چمچ بادام کا تیل اور کوئی بھی مناسب اور معیاری پر فیوم آدھا چمچ۔
ویکس اور تیل کو ابال لیں۔بعد میں اس میں چھ چمچ پانی ملا کر جوش دیں۔

پھر اس میں خوشبو ڈالیں۔ٹھنڈا کرکے بوتل میں ڈال دیں۔
تھروٹ موئسچرائزنگ ماسک
کھانے کا ایک چمچ لینولین،کھانے کا ایک چمچ گلیسرین ،کھانے کا ایک چمچ گندم آئل ،چائے کا ایک چمچ چھتہ کا موم،وٹامن اے اور ڈی کا ایک کیپسول کھول کر اس کا سفوف شامل کریں اور چھ قطرے لیونڈر آئل۔ان تمام اجزاء کو پگھلا کر ملالیں۔ڈبل بوائیلرمیں رکھ کر گرم کریں اور ہلاتی جائیں یہاں تک کہ ان سب کا آمیزہ تیار ہو جائے۔ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں بھر لیں اور فریج میں رکھیں۔
استعمال کرتے وقت تھوڑا سا پیسٹ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں لگا کر گردن پرنیچے سے اوپر کی طرف مساج کریں۔ہفتہ میں دومرتبہ دس منٹ کے لیے یہ عمل کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-11

Your Thoughts and Comments

Special New Trends Of Beauty article for women, read "Kitchen Khobsorti Or Dilkashi Ka Zarya" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.