Korean Face Mask Mein Aaisa Kiya Hai Khas? - New Trends Of Beauty

کورین فیس ماسک میں ایسا کیا ہے خاص؟ - خوبصورتی کے نئے انداز

جمعہ اپریل

Korean Face Mask Mein Aaisa Kiya Hai Khas?
صحت کے تحفظ کی نگہداشت کے لئے ہم کیا کچھ جتن نہیں کرتے۔جڑی بوٹیوں کے چٹکلوں سے لے کر کئی طرح کے صابن،ابٹن،ملتانی، مہندی،پیل آف ماسک اور وائٹننگ کریمیں اور پتا نہیں کیا کیا کچھ،تاکہ کسی بھی طرح جلد کے مسائل حل ہو جائیں اور رنگت نکھر جائے۔ کورین بیوٹی انڈسٹری نے خواتین کی دکھتی رگ پر گویا ہاتھ رکھ دیا ہے اور ایسی مصنوعات تیار کی ہیں جو خاص اس مقصد سے فیٹئل شیٹ ماسک کے نام سے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

انہیں K-Sheet Mask کہا جاتا ہے۔
یہ ماسک Serum کی اضافی خاصیت کے ساتھ بنائے گئے ہیں اور Gel کی شکل میں جنہیں لگانا اور اتارنا نہایت سہل ہے۔اب دنیائے حسن و صحت میں جلد کی گہرائی تک صفائی اور مضر صحت تیزابی عناصر کو زائل کرنے کی تدابیر اختیار کی جانے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

جس طرح اچھی صحت کے لئے زائد مقدار میں پانی پینے کی عادت استوار کی جانے لگی ہے۔اسی طرح قدرے مختلف اور منفرد نگہداشت کے اصول بھی اپنائے جانے لگے ہیں۔

ان K-Sheet ماسکس کے لئے ماہرین کی رائے ہے کہ یہ جلد کی ہائیڈریشن کے لئے بے حد درست انتخاب ہیں۔یہ ہر قسم کی جلد کے لئے انفرادی طور پر بنائے جاتے ہیں جنہیں لگا کر جلد کو پانی کی صورت میں نمی پہنچائی جا سکتی ہے اور روشنی و حرارت کے اجزاء کے ساتھ باہم ملا کر چند ہی سیکنڈوں میں جلد کو نکھار دیا جا سکتا ہے۔K-Sheet ماسک مختلف ساخت میں دستیاب ہیں جیسے ہائیڈروجل (Hydrogel) bio cellulose،Non Woven اور Cotton میٹریل میں تاہم آپ اپنی جلد کی مناسبت سے انتخاب کر سکتی ہیں۔


اجزاء میں کیا کچھ شامل ہے؟
کسی بھی نئی مصنوعہ کو استعمال کرنے سے قبل آپ کو یہ جاننے کا حق ہے کہ اس میں کیسے موٴثر یا غیر موٴثر اجزاء شامل کئے گئے ہیں۔ Serum کے علاوہ ان میں کیا جزو ہے جو آپ کی جلد کے لئے پر اثر ہو سکتا ہے۔ان میں پانی،وٹامن C،کیمومائل،سی ویڈ (سمندری جڑی بوٹی)سبزیوں کے ترشے،پھلوں کے عرقیات،ایلو ویرا اور Sakura شامل ہے۔

انہیں استعمال کرنے سے جلد کے متعدد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔مثلاً جلد کی تہوں میں نمی کا پہنچنا،نمی اور چکنائی کو متوازن رکھنا،جلد کی سنولائی ہوئی رنگت کو بہتر کرنا اور داغ دھبے دور کرکے اسے نرم و ملائم بنانا شامل ہے۔ذیل میں ہر ساخت کے خصوصی و ظائف کے بارے میں تحریر کیا جارہا ہے۔
Bio Cellulose Mask
یہ سو فیصدی ناریل کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

ناریل اور اس کا تیل جلد اور بالوں دونوں کے لئے خوش آئند محرکات رکھتا ہے۔جلد میں دیرپا تازگی اور نمی برقرار رکھتا ہے۔کیمیائی پہلو سے یہ ماسک خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے اچھا ہے۔
Hydrogel Mask
یہ کاغذ جیسی باریک تہہ رکھنے والی کیمیائی Gel پر مشتمل ہے جس میں نامیاتی طریقہ کاشتکاری سے اگائی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کے عرقیات اور ٹھوس مواد شامل کئے گئے ہیں جو جلد میں داخل ہو کر مضر صحت اثرات زائل کرتے ہیں۔

ہر قسم کی جلد کی خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔
Fiber Mask
یہ مہین کاغذی شکل کا جالی دار میٹریل ہے جس میں فائبر کے اجزاء شامل کئے گئے ہیں۔زردی مائل اور سنولائی ہوئی جلد کے لئے اچھا ماسک ہے۔
Cotton Mask
یہ کاٹن کے گودے سے تیار کردہ ماسک ہے جس کی بناوٹ ہاتھ پھیرنے سے محسوس ہوتی ہے۔یہ جراثیم کش بھی ہیں اور دوران خون کے لئے موٴثر ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی ہر قسم کی جلد رکھنے والی خواتین کے لئے موزوں ہے۔ان سب کے علاوہ آئی ماسک سیاہ حلقوں،متورم آنکھوں اور جلد پر نمایاں ہونے والی لکیروں کو دور کرتے ہیں۔لپ ماسک خشک اور بے رنگ ہونٹوں اور ان پر پڑنے والی لکیروں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ کار
K-Sheet Masks کو چہرے کی کلینزنگ اور ٹوننگ کے بعد لگایا جاتا ہے۔

کاغذ کھول کر فلم سلائیڈ کو علیحدہ کیا جاتا ہے اور احتیاط سے پورے چہرے پر لگایا جاتا ہے۔ماسک میں آنکھوں اور ہونٹوں کے Holes دیئے گئے ہیں۔بہتر یہی ہے کہ آپ ماتھے یعنی پیشانی سے شیٹ لگائیں۔15 سے 20 منٹ تک ماسک لگا رہنے دیں۔اگر Gel کی کچھ مقدار بچ رہی ہے تو اسے بھی گردن کے اطراف مساج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ ماسک ایک دفعہ کے بعد دوسری بار استعمال نہیں کیا جا سکتا۔تھوڑا سا وقت اپنے لئے نکالئے۔ایسی ہی کوئی ترکیب آزما کے اپنی جلد اور چہرے کو نرم و ملائم،جاذب نظر،پرکشش اور تروتازہ کر لیجئے۔گیا وقت تو لوٹ کر نہیں آتا مگر روٹھے ہوئے حسن کو ضرور منایا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2021-04-23

Your Thoughts and Comments

Special New Trends Of Beauty article for women, read "Korean Face Mask Mein Aaisa Kiya Hai Khas?" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.