Lambi Palkain Malkoti Husn Ki Zaman - Article No. 3010

Lambi Palkain Malkoti Husn Ki Zaman

لمبی پلکیں ملکوتی حُسن کی ضامن - تحریر نمبر 3010

اگر آپ کی پلکیں لمبی اور گھنی ہوں تو آنکھوں کے ساتھ،ساتھ چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے

بدھ 16 نومبر 2022

شمع عنصر
کالی،لمبی اور گھنی زلفیں ہی حسن کی علامت نہیں سمجھی جاتیں بلکہ لمبی،گھنی پلکیں بھی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔اگر آپ کی پلکیں لمبی اور گھنی ہوں تو آنکھوں کے ساتھ،ساتھ چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔بالوں کی کمزوری اور ان کے گرنے جیسے مسائل کا سامنا تو آج کل سبھی کو درپیش ہے لیکن اس کے علاوہ پلکیں اُترنا یا ٹوٹ جانا بھی ایک عام مسئلہ ہے۔
اکثر بڑی عمر یا ہارمونز کی خرابی کے باعث پلکیں سفید بھی ہونے لگتی ہیں۔جو عمر رسیدگی کے اثرات ظاہر کرنے کے ساتھ حسن میں کمی کا باعث بھی بنتی ہیں۔خواتین کی اسی پریشانی کو دور کرنے کے لئے ہم آپ کو چند ایسے ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو آپ کی پلکوں کے بیشتر مسائل حل کر دیں گے۔

(جاری ہے)


مساج اور برشنگ:
ہم چہرے،ہاتھوں،پاؤں اور بالوں کو تو بھرپور توجہ دیتے ہیں لیکن پلکوں اور بھنوؤں جیسے چہرے کے چھوٹے خدوخال کو نظر انداز کر جاتے ہیں۔

ہمیشہ یاد رکھیں کہ قدرت نے کوئی چیز بیکار نہیں بنائی۔آپ کے جسم میں موجود ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز پورے نظام سے جڑی ہے جس کی خرابی کا اثر بھی پورے جسم پر پڑتا ہے۔جیسے سر کے بالوں کو روزانہ کنگھی کرنے اور مساج دینے کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح پلکوں کو صاف رکھنے اور لمبا بنانے کے لئے ان کا مساج کرنا نہایت ضروری ہے۔مارکیٹ میں بھنوؤں اور پلکوں کی برشنگ کے لئے چھوٹے برشز عام دستیاب ہیں،لیکن اگر آپ کے پاس برش موجود نہیں تو کسی استعمال شدہ مسکارے کا برش اچھی طرح دھو کر سُکھا لیں اور دن میں روزانہ 5 منٹ مسکارا لگانے کے انداز میں پلکوں کو برش کریں۔
اس سے پلکوں کی صفائی بھی ہو جائے گی اور یہ اُٹھی ہوئی محسوس ہوں گی۔
ایلو ویرا جیل:
اسے اگر جادوئی پودا کہا جائے تو ہر گز غلط نہ ہو گا۔انسان کے سینکڑوں مسائل کا حل اس عام سے پودے میں موجود ہے۔پلکوں کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی ایلو ویرا جیل کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے۔پودے کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ کے اسے دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں پر لگائیں اور آنکھیں بند کر لیں۔
اب انگلی سے آہستہ آہستہ گولائی میں پلکوں پر مساج کریں۔آنکھوں پر زیادہ دباؤ مت ڈالیں تاکہ جیل آنکھوں کے اندر نہ چلی جائے۔رات کو سونے سے پہلے یا دن میں کسی بھی وقت یہ عمل لازمی دہرائیں اور حیران کن نتائج پائیں۔
زیتون کا تیل:
سر کے بالوں بھنوؤں اور پلکوں کے لئے بھی زیتون کے تیل کا استعمال بہترین ہے۔اسے پلکوں پر لگانے کے لئے انگلیوں پر ایک،ایک قطرہ ڈالیں اور آنکھیں بند کرکے نرم ہاتھوں سے مساج کریں۔تیل آپ کی آنکھوں کے نیچے بھی لگ جائے گا۔اسے صاف کرنے کی بجائے لگا رہنے دیں،کیونکہ اس سے آپ کی آنکھوں کی تازگی اور چمک برقرار رہے گی اور آنکھوں کے نیچے پیدا ہونے والی جھریوں یا عمر رسیدگی کے اثرات بھی دور ہو جائیں گے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Lambi Palkain Malkoti Husn Ki Zaman" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.