Lip Stick - Har Khatoon Ki Behtareen Saheli - Article No. 2796

Lip Stick - Har Khatoon Ki Behtareen Saheli

لپ اسٹک،ہر خاتون کی بہترین سہیلی - تحریر نمبر 2796

نئے برس میں کیسا شیڈ فیشن میں رہے گا

بدھ 26 جنوری 2022

موسم بدلتا ہے۔حسن و آرائش کے انداز بدلتے ہیں۔کپڑوں کی تراش خراش بدلتی ہے اور لباس کے رنگ بھی تبدیلی کے بعد ہمارے سراپے کو دلکشی عطا کرتے ہیں تو لپ اسٹکس اور لپ گلوز کے رنگ کیسے نہ بدلیں۔انسانی مزاج میں کچھ ایسا ہے کہ ہر سال نئے سے نئے رجحان اپنا کر خوش و خرم نظر آنا چاہتا ہے۔تو آپ بھی دکھوں کو بھلایئے اور سجنے سنورنے کے بہانے فیشن کے نئے زاویے اپنایئے۔

اس سال گہرے رنگ کی لپ اسٹکس رواج میں رہیں گی۔ویسے بھی موسم سرما میں ہم گہرے رنگوں کے لباس پہننا پسند کرتے ہیں اور اگر کبھی مدھم رنگ کے لباس بھی پہن لیں تو لپ اسٹکس کے انتخاب میں ڈارک کلرز ہی کا انتخاب کرکے چہرے کو نیا پن عطا کرتے ہیں۔لپ اسٹک کا انتخاب اپنے ذوق کے مطابق کیا جائے تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

آپ کا برانڈ درجہ اول کی اچھی شہرت رکھتا ہو تو اچھا ہے کیونکہ آپ کے ہونٹ بہت نازک عضو کے حامل ہوتے ہیں۔

انہیں سستی پراڈکٹس کے ساتھ یا غیر مستند کاسمیٹکس کے ساتھ نتھی نہ کریں۔میٹا لُک لپ اسٹکس 2022ء کے رجحان روزمرہ کے میک اپ کے لئے موزوں رہے گا۔
Pinkish Lipstick
اور قدرے براؤن رنگ کی آمیزش کے ساتھ یہ رنگ گندمی رنگت والی خواتین کے چہرے پر کھلتا ہے۔
Nude Lipstick
یہ صرف موسم سرما میں پسند کیا جاتا ہے۔
Cherry Red Lipstick
یہ مشرقی ایشیائی خواتین کا پسندیدہ رنگ ہے جسے شادیوں کی تقریبات میں اکثر خواتین استعمال کرتی ہیں۔

Sweet Marsala Lipstick
یہ بھی موسم سرما کا خاص رنگ ہے مگر بہت شاندار لُک دیتا ہے۔
Scarlet Gloss Lipstick
سرخ رنگ کی چمکدار لپ اسٹک گوری رنگت پر زیادہ جچتی ہے اور موسم سرما کی تقریبات کے لئے نہایت موزوں انتخاب ہو سکتا ہے۔
Black Cherry Lipstick
یہ جامنی رنگ کی لپ اسٹک ہمارے یہاں کم ہی استعمال ہوتی ہے لیکن اگر آپ ہلکے جامنی رنگ کا بھاری جوڑا پہن رہی ہوں تو بلیک چیری آپ ہی کے لئے موزوں لپ اسٹک کا شیڈ ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Lip Stick - Har Khatoon Ki Behtareen Saheli" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.