Lip Stick Lagain - Khobsorat Nazar Ayeen - Article No. 2160

Lip Stick Lagain - Khobsorat Nazar Ayeen

لپ اسٹک لگائیں، خوبصورت نظر آئیں - تحریر نمبر 2160

ہونٹ انسانی چہرے کا سب سے زیادہ حساس پر کشش اور خوبصورت حصہ ہیں۔

ہفتہ 14 ستمبر 2019

اقراء پروین
ہونٹ انسانی چہرے کا سب سے زیادہ حساس پر کشش اور خوبصورت حصہ ہیں۔اس لیے شاعروں نے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑیوں سے تعبیر دی ہے۔ہونٹوں کا ایک فطری حسن ہوتا ہے اور ان پر لپ اسٹک کی تہہ اسے حسن دوآتشہ بنادیتی ہے۔لیکن اس دو آتشی حسن کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اپنے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگاتی کس طرح ہیں اور آپ جو لپ اسٹک لگاتی ہیں وہ ہونٹوں پر کس حد تک سجتی ہے۔

یہاں ہم آپ کو لپ اسٹک لگانے کے اور ہونٹوں کو دلکش بنانے کا اہم نکات بتاتے ہیں۔
ہونٹوں کو گلابی یا سرخی رکھنے کا رواج زمانہ قدیم سے پایا جاتا ہے۔پہلے اس کام کے لیے مسمی یا دنداسہ استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب مارکیٹ میں انواع و اقسام کی لپ اسٹک اور چپ اسٹک وغیرہ موجود ہیں۔

(جاری ہے)


ہونٹوں کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائے رکھنے کے لیے لپ اسٹک لگانا چاہیے یا نہیں۔

اس بارے میں دو نظر یات ہیں اور دونوں ہی انتہا پسندی کی حدوں (کی حد)کو چھوتے نظر آتے ہیں۔ایک نظر یہ ہے کہ ہونٹ بالکل سادہ بغیر کسی قسم کی لپ اسٹک کے ہونے چاہیے جب کہ دوسرا گروپ اس بات کی تائید کرتا ہے کہ ہونٹوں پر لپ اسٹک کی تہیں انہیں خوب سے خوب تر بناتی ہیں ۔اس لیے لپ اسٹک کا استعمال نا گزیر ہے۔
ہر نوجوان لڑکی کے لبوں پر سولہ سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد کسی نہ کسی حد تک لپ اسٹک لگائی جائے تو بہت اچھی لگتی ہے۔
اگرلپ اسٹک لگانا ممکن نہ ہوتو لپ گلوز ہی لگا کر ہلکا سا گلابی پن کا تاثر دے۔
لپ اسٹک یا لپ گلوز لگانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کی بدولت ہونٹوں کو مسوچرائز مہیا ہو جاتا ہے ۔دوسرا فائدہ یہ ہے کہ ہونٹوں پر چمک پیدا ہو جاتی ہے۔میک اپ کرنے کے بعد اگرہونٹوں پر لپ اسٹک نہ لگائی جائے تو چہرہ ادھورا اور نامکمل سا لگتا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے میک اپ کرتے کرتے اچانک آپ میک اپ چھوڑ کر کسی اور کام میں مصروف ہوگئی ہوں۔

کچھ خواتین لپ اسٹک ہونٹوں پر خوب گہرا گہرا تھوپ لیتی ہیں۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ جب تک لپ اسٹک کی موٹی موٹی تہیں نہ جمائی جائیں اس وقت تک ہونٹوں پر خوبصورتی کا تاثر قائم نہیں ہوتا۔لپ اسٹک خریدنا بھی ایک فن ہے۔آپ جو بھی جب بھی لپ اسٹک خریدیں توکسی برینڈ کی خریدی۔اگر آپ خوبصورت دہانے کی مالک ہیں تو آپ پر منحصر ہے کہ آپ لپ اسٹک سے خط کھینچیں یا نہ کھینچیں۔
کیونکہ اس صورت میں آپ کے ہونٹوں کی اپنی آؤٹ لائن کافی ہو گئی۔آپ اس پربرش یا لپ اسٹک سے رنگ بھر سکتی ہیں۔
لیکن اگر آپ کا دہانہ اچھا نہیں اور ہونٹوں کے خطوط زیادہ واضح نہیں تو یہ ضروری ہے کہ آپ لپ اسٹک لگانے سے قبل لپ پنسل سے پہلے ہونٹوں کے گرد آؤٹ لائن بنائیں پھر اس آؤٹ لائن کے اندر لپ اسٹک لگائیں ۔آؤٹ لائن بنانے کے لیے جو لپ اسٹک پنسل یا لپ اسٹک برش استعمال کریں اس کا رنگ آپ کی اس لپ اسٹک کے رنگ سے قدرے گہرا ہونا چاہیے آپ ہونٹو ں پر وہ لگائیں گی۔
کچھ کھانے پینے کے بعد ہونٹوں پر لپ اسٹک اتر جاتی ہے اور ہونٹ برے لگتے ہیں۔آپ اپنے ہونٹوں پر لپ اسٹک کے بدلے پٹرولیم جیلی بھی لگا سکتی ہیں اس سے ہونٹ لپ اسٹک ہی کی طرح نرم اور چمکدار رہتے ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Lip Stick Lagain - Khobsorat Nazar Ayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.