Lipgloss Or Lip Balm - Article No. 1964

Lipgloss Or Lip Balm

لپ گلوس اور لپ بام - تحریر نمبر 1964

لبوں کا حسین پیرا ہن ،موسم سرما کے دوست بام اور لپ گلوس کے اجزاء

بدھ 16 جنوری 2019


جلد میں نمی بر قرار رکھنے کے لئے زیتون کا تیل ،شیابٹر،شہد،وٹامن ای اور ایلوویرا کے اجزاء کے شامل کئے جاتے ہیں ۔لہٰذا موسم کی سختی سے محفوظ رکھنے اور پانی کی کمی دور کرنے کے لئے یہ دونوں مصنوعات مناسب انتخاب ہیں ۔لپ فروسٹنگ کریم اور جل کی شکل میں یہ موئسچرائزنگ لپ بامSp 124کے جزو کے ساتھ دستیاب ہے۔
پاکستان کے میدانی علاقوں میں موسم سرما چند دن کا مہمان ہوتا ہے لہٰذا دن کے اوقات میں دھوپ سے بچاؤ کے لئے ایسے لپ بام بہتر انتخاب ہو سکتے ہیں ۔

انہیں الٹراموئسچرائزر کہا جاتا ہے ۔اس طرح فن اور فلیور ساتھ ساتھ دستیاب ہو سکتے ہیں ۔
لپ گلوس اور بام میں فرق
اگر لپ گلوس کسی پھول یا پھل کے ذائقے اوررنگ کے ساتھ ہوتو چہرے کو نکھار دیتا ہے ۔یہ دوہری ذمہ داری نبھانے والی مصنوع ہے یعنی جلد کو نمی دینے،رنگت میں شفافیت دے کر
لپ بام بنانے کا طریقہ
ایک درمیانے تازہ چقندر کو چھیل کر کدوکش کریں اسے گرائنڈ کرکے جوس نکال لیں ۔

(جاری ہے)

1/2چمچ ناریل کا تیل ملا لیں 1/2چمچ چائے کے برابر پٹرولیم جیلی ،وٹامنEکے دو کیپسول توڑ کر ملالیں ۔اب ان تمام اجزاء کو انگلی یا چائے کے چمچ کی مدد سے ملالیں ۔یہ ٹھوس شکل میں آجائے گا اب چاہیں تو صاف ٹوتھ برش کی مدد سے ہونٹوں پر لگایا کریں ۔اسکول ،کالج یا دفتر جاتے وقت شہادت کی انگلی کی مدد سے لگائیں یہ بے ضرر اور بے حد مفید ہے ۔
کاسمیٹکس بنانے والی کمپنیوں نے بچیوں اور خواتین کی نازک جلد کو مد نظر رکھتے ہوئے مخصوص ذائقوں کے ساتھ بھی لپ بام اور لپ گلوس تیار کئے ہیں ۔
یہ رنگ دار لپ اسٹک کا محفوظ ترین نعم البدل ہیں ۔لپ اسٹک ہونٹوں کو سیاہ اور داغ دار کر سکتی ہے لپ بام یا لپ گلوس ایسی خاصیت نہیں رکھتے۔
فن فلیورڈلپ بام
متعدد کمپنیوں اور خاص کر Lip Smakerنے ونیلا،اسٹرابیری،بنانا،ببل گم ،کائن کینڈی،رس بھری
،لیمن اور واٹر میلن کی خوشبو یات شامل کی ہیں ۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Lipgloss Or Lip Balm" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.