
Make Up Kaisy Kiya Jaye - New Trends Of Beauty
میک اپ کیسا کیاجائے - خوبصورتی کے نئے انداز
جمعرات 6 ستمبر 2018

جویریہ ملک
بیو ٹیشنز کا کہنا ہے کہ آج کل دلہنیں بھی پاؤڈری Lookسے زیادہ Glowy Lookکی خواہاں نظر آتی ہیں جوکہ سیال یعنی Liquidفاؤنڈیشن کی مدد سے ہی ممکن ہے ۔زیادہ تر بلا گرز خواتین بھی اپنے تجربے کی بنیاد پر پاؤڈر ی فاؤنڈیشن سے زیادہ Liquidفاؤنڈیشن کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں ۔ذیل میں پاؤڈری فاؤنڈیشن اور Liquidفاؤنڈیشن کا تقابلی جائزہ پیش کیاجارہا ہے ملا حظہ کیجئے:
پاؤڈری فاؤنڈیشن کے مقابلے میں Liquidفاؤنڈیشن کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے ۔
اگر آپ کے چہرے پہ نمایاں لکیریں ،جھریاں اور کھلے مسامات ہیں تو پاؤڈری فاؤنڈیشن ہر گز آپ کے لئے نہیں کیونکہ فاؤنڈیشن جذب ہونے کے بجائے نمایاں لکیروں اور جھریوں میں جمع ہو کر نہایت بدنما تا ثر پیش کرتا ہے ۔
(جاری ہے)
پاؤڈری فاؤنڈیشن مخصوص قسم کی جلد (چکنی جلد)کی مالک خواتین کے لئے ہی موزوں ہے جبکہ Liquidفاؤنڈیشن تمام اقسام کی جلد کے لئے بہترین ہے اور رہا سوال چکنی جلد کی مالک خواتین کا تو وہ بھی Liquidفاؤنڈیشن لگاسکتی ہیں کیونکہ اب ایسی فارمولے کی Liquidفاؤنڈیشنز بھی دستیاب ہیں جو تمام اقسام کی جلدع بشمول چکنی جلد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے ۔
دلہن بننا کوئی گھنٹے کی بات تو ہے نہیں پارلر سے آنے کے بعد تقریبات ختم ہونے تک دلہن کو کم از کم آٹھ گھنٹے میک اپ میں گزارنے پڑتے ہیں ۔اگر ایسے میں آپ کی فاؤنڈیشن چہرے پر صحیح انداز سے نہ ٹھہرے اور جگہ جگہ سے غائب ہونا شروع ہو جائے تو نہ صرف آپ کا چہر ہ بد نما لگے گا بلکہ آپ کی اہم ترین تقریب کا مزہ بھی کرکرا ہو جائے گا ۔اس لئے دانشمند انہ فیصلہ یہی ہے کہ ایسی فاؤنڈیشن کا انتخاب کیاجائے جو زیادہ سے زیادہ دیر چہرے پر قائم رہے اور چہرے کا ترتازہ پیش کرے اس ضمن میں Liquidفاؤنڈیشن ایک بہترین انتخاب ثابت ہو گا ۔یہ چہرے پہ شگفتگی بر قرار رکھتے ہوئے بہترین کوریج فراہم کرتا ہے ۔تو اپنی جلدکی رنگت اور قسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لئے بہترین فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں البتہ اس تقابلی جائزے کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا آپ کے لئے موزوں رہے ہوگا۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید خوبصورتی کے نئے انداز سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.