Nail Art - Article No. 2311
نیل آرٹ - تحریر نمبر 2311
موسم بدلتے ہی میک اپ اور نیل آرٹ کا رجحان بھی بدلتاہے
ہفتہ 21 مارچ 2020
سردیوں کے موسم میں جب ٹھنڈی اور خشک ہواؤں کی بدولت ہاتھوں کی جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ہے وہیں بہار آتے ہی نرم اور تروتازہ ہو جاتی ہے ۔اس موسم میں ہاتھوں کا جتنا خیال کریں کم نہیں اس کے ساتھ اگر نیل آرٹ کے ساتھ ہاتھوں کو خوبصورت بنائیں تو سونے پر سہا گہ ہے ۔آج اس آرٹیکل میں آپ کو 7قسموں کے نیل آرٹ کے بارے میں بتائیں گے ۔
فرنچ نیل آرٹ
فرنچ نیل آرٹ میں آپ ناخنوں کے سروں پر نیل پالش لگائی ہیں اور اس نیل ٹرینڈ میں ناخن کی اوپر والی گولائی کی طح پر نیل اینامل لگایا جاتاہے ۔اس کے بعد ایک کوٹ گلیٹر والی نیل پالش کا لگایا جاتاہے ۔آخر میں ٹرانسپیرنٹ نیل پالش کا ایک کوٹ لگایا جاتاہے۔
Neonکی ایک لکیر
اس رجحان میں ضروری نہیں کہ آپ پورے ناخن پر ایک ہی رنگ کی پالش لگائیں ۔
(جاری ہے)
موتی لگے ناخن
اب تک ملبوسات پر موتی ٹانکے جاتے تھے اب یہ ناخنوں پر بھی لگائے جاتے ہیں ۔سب سے پہلے ٹرانسپیرنٹ نیل پالش کا ایک کوٹ کر لیا جاتا۔اس کے بعد چھوٹے سائز کے موتی لمبائی کے رخ سے چپکائے جاتے ہیں آپ چاہیں تو سفید موتیوں کی دو قطاریں لگا دیں ۔یعنی دو دو لائنز پر ناخن پر بنالیں ۔یہ دلکش محسوس ہوں گی۔
Marble Effect
مختلف رنگوں کا یہ رجحان خواتین بہت پسند کرتی ہیں ۔اس کے لئے ناخنوں کے اوپری حصے پر نیلے رنگ کی نیل پالش لگا لیں ۔اب ناخنوں کے سروں پر چاکلیٹی یا براؤن رنگ کی نیل پالش لگا لیں ۔ماربل ایفیکٹ میں یہ ناخن ماڈلز نے بیرون ملک کے بیوٹی شوز میں لگائے اور داد پائی ۔
Cow Print
نیو یارک فیشن ویک میں چند ماڈلز نے اس رجحان کو اپنایا اور سب سے داد وصول کی ۔اس کے لئے سب سے پہلے سفید رنگ کی نیل پالش سے ناخنوں کے کنارے پر ایسا ڈیزائن بنائیں جو گائے کی شباہت رکھتا ہو مگر اس کی جزئیات نہیں بنائی جاتیں۔ آخر میں گلیٹر نیل پالش کا ایک کوٹ لگا کر سوکھنے دیں۔
چمکیلے ناخن
فرنچ مبنی کیور کی طرح ناخنوں کے سروں پر کسی بھی رنگ کی چمکیلی نیل پالش لگائیں ۔یہ رنگ سیاہ ،سرمئی، روز پنک اور کوئی بھی فیشن ایبل رنگ ہو سکتاہے ۔آپ چاہیں انہیں سادہ ہی رہنے دیں۔
کھچوے کے خول والا پرنٹ
یہ چاکلیٹی اور براؤن رنگ کے شیڈز کی نیل پالش پر کسی گہرے مثلاً سیاہ رنگ کے خول بنائے جاتے ہیں ۔آپ گلیٹر پسند کریں تو ضرور لگائیں ۔سردیوں میں گرم ملبوسات کے لئے چیتا پرنٹ مارکیٹ میں آتے ہیں اور سرد علاقوں میں اپنے والے خصوصاً جانوروں کی شباہت والی چیزیں استعمال کرتے ہیں یہ کچھوے والا نیل آرٹ بھی اس موسم میں آپ پر خوب جچے گا۔
بوکس
نیل آرٹ فیشن کا ایک لازمی جز ہے جس کے بغیر میک اپ ادھورا سا محسوس ہوتاہے ۔ناخنوں کو دلفریب انداز سے سجانے کے لئے مختلف قسم کے نیل آرٹ استعمال کیے جاتے ہیں ۔انہی میں سے ایک بلاک کلر نیل آرٹ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے پسندیدہ رنگوں کا انتخاب کرکے ناخنوں کو خوب صورت انداز میں سجا سکتے ہیں۔سب سے پہلے مینی کیور کریں ،ناخن تاشیں اور ہاتھ پرلوشن یا کریم لگا لیں ۔پھر تمام ناخنوں پر گلابی رنگ کی نیل پالش لگائیں ۔جب پہلا کوٹ خشک ہو جائے تو نیل کلر کا دوسرا کوٹ لگائیں اور نیل پالش خشک ہونے کا انتظار کریں ۔پھر بلیک نیل اسٹرپ کی مدد سے ہر ناخن پر علیحدہ علیحدہ ڈیزائن بنائیں ۔ایک یا دو ناخن سادہ رکھنا بہتر ہے ۔اب پہلے سلور گلیٹر نیل پالش کا گہرا کوٹ ناخن کے مخصوص تکونی حصے پر لگائیں تاکہ سلور کے پیچھے سے گلابی رنگ کی نیل پالش اور سیاہ اسٹرپ خوبی سے جھلکنے لگے ۔اب ناخن کے بقیہ حصے پر سیاہ نیل پالش لگالیں ۔اور اضافی بلاک اسٹرپ چھوٹی قینچی سے کاٹ دیں ۔آپ کے ناخن سلور گلابی اور سیاہ کا دلفریب امتزاج نظر آئیں گے۔
Browse More New Trends of Beauty
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips
گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa
حسن و دلکشی میں اضافے کے لئے غذائی اشیاء بطور کاسمیٹکس
Husn O Dilkashi Mein Izafe Ke Liye Ghizai Ashya Bataur Cosmetics
صحت مند جلد،روشن آنکھوں اور لمبے بالوں کا راز
Sehatmand Jild Roshan Ankhoon Aur Lambe Baalon Ka Raaz
گردن توجہ چاہتی ہے
Gardan Tawaja Chahti Hai
کھردرے اور بے رونق ہاتھوں کے لئے
Khurdare Aur Be Ronaq Hathon Ke Liye