Rang Khilta Hai - Khushboeen Machaal Jati Hain - Article No. 2483

Rang Khilta Hai - Khushboeen Machaal Jati Hain

رنگ کھلتا ہے‘خوشبوئیں مچل جاتی ہیں - تحریر نمبر 2483

پھولوں کے ہار‘گجرے‘جھمکے‘کنگن خواتین میں بے حد مقبول

پیر 14 دسمبر 2020

راحیلہ مغل
جمالیاتی حس رکھنے والے افراد پھولوں کے دلدادہ ہوتے ہیں‘بالخصوص خواتین پھولوں سے کچھ زیادہ ہی لگاوٴ رکھتی ہیں۔ایک خیال یہ ہے کہ خواتین نے سب سے پہلے پھولوں کو ہی اپنی آرائش وزیبائش کا ذریعہ بنایا ہو گا۔بہرحال یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے کہ زمانہ قدیم سے ہی پھولوں کے زیورات بناوٴ سنگھار کا ایک حصہ رہے ہیں۔
آج بھی پھولوں کے ہار‘گجرے‘جھمکے‘کنگن خواتین میں بے حد مقبول ہیں۔خاص طور پر شادی بیاہ کے موقع پر مہندی کی تقریب کیلئے دلہن اور اس کی سکھیوں کا سنگھار تو پھولوں کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔پھولوں کے زیورات میں گجرے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔اگر پھولوں کے زیورات سے گجروں کو نفی کر دیا جائے تو باقی سنگھار کی ساری کشش دم توڑ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گجرے محبت کی علامت بھی ہیں‘اس لئے یہ روایت بھی عام ہے کہ خوشی کی تقریب میں سکھیاں ایک دوسرے کو گجرے پہناتی ہیں ۔ایک وقت تھا جب خواتین گھر کے آنگن میں لگے گیندے‘گلاب‘موتیے یا چنبیلی کی کلیوں کو ایک ڈوری میں پرو کر گجرا بنا لیا کرتی تھیں مگر اب پھولوں کے زیورات نے ایک مکمل آرٹ کی صورت اختیار کر لی ہے۔بازار میں اب نت نئے پھولوں کے زیورات آرڈر پر تیار کرکے دیئے جاتے ہیں۔

خاص طور پر جب سے مہندی کی تقریبات زرد رنگ کی روایت سے منحرف ہونے لگی ہیں اور دلہن کا پہناوا اب نت نئے رنگوں کی بہار دکھانے لگا ہے‘ایسے میں کپڑوں سے میل کھاتے پھولوں کے رنگدار زیورات نے بھی خوب مقبولیت حاصل کی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پھولوں کی یہ بہار صرف سنگھار تک محدود ہے۔ماہرین کے مطابق پھول نہ صرف انسان کی طبیعت پر خوشگوار اثر ڈالتے ہیں بلکہ یہ صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
جدید تحقیق سے یہ ثابت ہو چکی ہے کہ مختلف پھولوں کی خوشبو انسانی جذبات کو تیزی و تندی سے بچا کر پرسکون رکھنے میں مدد دیتی ہے۔گلاب‘بیلا‘جوہی وغیرہ کے زیورات کی خوشبو نہ صرف فرحت بخش ہوتی ہے بلکہ ان کا مستقل استعمال موٹاپا کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔اسی طرح چمپا‘چنبیلی‘موگرے وغیرہ کے استعمال سے جسمانی کمزوری اور خون کی خرابیاں دور ہو جاتی ہیں اور دل بھی باغ باغ رہتا ہے۔
یہی وہ پھول ہیں جن کا استعمال گجرے بنانے میں زیادہ کیا جاتا ہے۔یوں یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ نازک کلائیوں کا یہ سنگھار صحت کیلئے بھی شاندار ہے۔
بالوں کی سجاوٹ کیلئے بھی پھولوں کے گجرے صدیوں سے استعمال کئے جا رہے ہیں۔سرخ پھول شادی اور بارات کے دن بالوں میں سجایا جاتا ہے اور نارنجی گیندے کے پھول مایوں مہندی کے لئے مخصوص ہیں۔اس بات میں شک نہیں کہ سفید پھول اور سفید پھول کی نازک مہکتی کلیوں سے تیار کئے جاتے ہیں لیکن اب اب فیشن کا تقاضا ہے کہ صرف پھولوں کے گجرے ہی خوبصورت نہ ہوں بلکہ ان کو بالوں میں لگانے کا انداز بھی خوبصورت ہو۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو گجرا لگانے کے نئے انداز بتائیں گے امید ہے کہ آپ ان کو عام اور خاص تقاریب میں بخوبی اپنا سکیں گی۔
گجرا دوپٹہ:۔
فیشن کی دنیا میں یہ انداز بالکل نیا اور منفرد ہے عام طور پر شادی کے موقع پر دلہن کو پھول سے سجایا جاتا ہے۔پھول کے زیور اس سلسلے میں مقبول ہیں اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ نئی دلہنیں اپنی مہندی کے موقع پر گجرا دوپٹہ اپنائیں۔

ڈونٹ بن اور گجرا:۔
وہ خواتین جو جوڑا بنانا پسند کرتی ہیں ڈونٹ بن ان کی پسندیدہ قسم ہے اس میں ہیئربینڈ کی مدد سے با آسانی جوڑا بنایا جاتا ہے۔
گجرے کی لڑیاں:۔
گجرے کی لڑیاں ایک اچھا اور دلکش انداز ہے اس طرح جوڑا بنانے کے دوران بالوں میں گجرے کی لمبی لمبی لڑیاں پرو لی جاتی ہیں تاکہ آپ کے بال نہایت خوبی سے سجے نظر آئیں۔
گجرا آبشار:۔
یہ بھی گجرے کا نیا فیشن ہے اس میں دلہن کے بالوں پرمختلف رنگوں کے پھولوں سے بنائی گئی گجرے کی لمبی لڑیاں آبشار کی طرح سجا دی جاتی ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Rang Khilta Hai - Khushboeen Machaal Jati Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.