Shakhsi Nikhaar Manicure Aur Pedicure - New Trends Of Beauty

شخصی نکھار مینی کیور اور پیڈی کیور - خوبصورتی کے نئے انداز

پیر 11 اکتوبر 2021

Shakhsi Nikhaar Manicure Aur Pedicure
شازیہ اسلم
مینی کیور کے لئے درکار اشیاء:
کولڈ کریم یا سکرب،کاٹن،تولیہ،مینی کیور کٹ،نمک ایک چائے کا چمچ،پھٹکڑی اور شیمپو۔
طریقہ:
سب سے پہلے ایک پیالے میں نیم گرم پانی میں نمک،پھٹکڑی اور شیمپو ڈالیں اب اس پانی کو ٹب میں ڈال لیں،اور دونوں ہاتھوں کو اس میں ڈبوئیں تقریباً دس منٹ تک اسی طرح رکھیں پھر ایک ٹوتھ برش کی مدد سے ناخنوں کو اندر اور باہر سے صاف کریں،اس کے بعد ہاتھوں کو پانی سے نکال کر تولیے سے خشک کریں۔

اور مینی کیور کٹ میں موجود اسٹک سے ناخنوں کو صاف کریں۔اب کولڈ کریم سے انگلیوں کا مساج کریں ہر انگلی پر دس مرتبہ مساج کریں اور مساج کرنے کا رُخ اوپر کی جانب ہو۔انگلی کے جوڑ پر گولائی میں مساج کرنا چاہیے ناخنوں کو بھی اچھی طرح صاف کریں۔

(جاری ہے)

کولڈ کریم کے بعد سکرب سے مساج کرنا ضروری ہے تاکہ مردہ جلد صاف ہو جائے۔پھر کاٹن سے صاف کر لیں۔ لیکن مینی کیور کرتے وقت ان ہدایات پر عمل ضرور کریں کہ مینی کیور سے پہلے ناخنوں کو نیل پالش ریموور سے صاف کر لیں،ناخنوں کو نیل کٹر کی مدد سے گولائی میں شیپ دے لیں،ہاتھوں کو پانی سے نکالنے کے بعد ٹاول سے صاف کرکے اسٹک سے ناخنوں کے پیچھے کی سکن صاف کریں اور گولائی میں اسٹک گھمائیں تاکہ خراب اور بے کار جلد ناخن سے صاف ہو جائے اور ناخن صاف لگیں اور ہاتھ خوبصورت لگیں۔

اس کے بعد بیس (Base) کوٹ لگائیں اور نیل پالش لگا لیں۔
پیڈی کیور کے لئے درکار اشیاء:
بلیچ پاؤڈر،کولڈ کریم،کاٹن،تولیہ،جھانوا،مینی و پیڈی کیور کٹ۔
طریقہ:
سب سے پہلے ٹب میں نیم گرم پانی لیں اس میں بلیچ پاؤڈر ڈالیں اور پاؤں اس میں ڈبوئیں تقریباً 10 منٹ کے لئے۔اس کے بعد پاؤں جھانوے کی مدد سے صاف کریں۔ناخنوں کو اسٹک کی مدد سے گولائی میں صاف کریں،نیل کٹر سے ناخنوں کو شیپ دے لیں۔پاؤں پانی سے نکال کر صاف کریں اور کولڈ کریم سے مساج کریں۔آخر میں چائیں تو بیس (Base) کوٹ لگا کر نیل پالش لگا لیں،اب آپ کے پاؤں صاف ستھرے اور خوبصورت ہو گئے ہوں گے ہر ہفتے کم از کم یہ عمل ضرور کریں۔
تاریخ اشاعت: 2021-10-11

Your Thoughts and Comments

Special New Trends Of Beauty article for women, read "Shakhsi Nikhaar Manicure Aur Pedicure" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.