Sola Singhar Hue Itne Aasan - Article No. 3295
سولہ سنگھار ہوئے اتنے آسان - تحریر نمبر 3295
حوا کی بیٹی جب تک مکمل سنگھار نہ کر لے مطمئن نہیں ہوتی
ہفتہ 3 اگست 2024
ایک شخص سخت گرمی کے موسم میں سڑک کے کنارے کوٹ پینٹ پہنے کھڑا تھا۔قریب سے گزرنے والے حضرت نے اسے دیکھا اور پوچھا! ”خیریت؟ اتنی گرمی میں کوٹ پینٹ۔“ دراصل ہمیں ایک تقریب میں شرکت کرنی ہے اور میرا خیال ہے، جتنی دیر میں میری بیگم تیار ہو کر آئیں گی، سردی شروع ہو چکی ہو گی۔اس نے وضاحت کی۔
خواتین پر یہ الزام ہے کہ وہ تیار ہونے میں کافی وقت صرف کرتی ہیں، کوئی نیا نہیں اور غلط بھی نہیں۔حوا کی بیٹی جب تک مکمل سنگھار نہ کر لے، مطمئن نہیں ہوتی جس میں وقت تو لگتا ہے اس سلسلے میں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں۔جن پر ہم عمل کر کے آپ بہت کم وقت میں آپ عید یا کسی تقریب کے لئے تیار ہو کر سب کو حیران کر سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
کسی تہوار یا تقریب سے ایک دن قبل ہی منصوبہ بندی کر لیجئے کہ تقریب کے لئے کون سا لباس موزوں رہے گا۔
اس کے ساتھ جیولری کا بھی انتخاب کر لیں جس دن تقریب میں شرکت کرنی ہو تو کوشش کیجئے کہ گھر کے کام صبح ہی نمٹا لیں۔رات میں شرکت کرنی ہو تو دوپہر کا کھانا سادہ سا تیار کر لیں۔اب تمام کاموں سے فارغ ہو کر اپنا لباس، جیولری اور جوتے نکال کر دیکھیے۔اگر لباس صاف ہے تو اسے استری کر کے لٹکا دیجئے، ورنہ پہلے دھو لیں اسی طرح جوتے بھی صاف کریں اور جیولری ترتیب سے رکھ دیجئے۔میک اپ کا سامان بھی نکال لیجئے۔پوری تسلی کر کے دوپہر کو تھوڑی دیر کے لئے سو جائیے، کیونکہ تقریب سے واپسی پر رات ہو سکتی ہے۔ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی نیند کافی رہے گی۔
شام کو غسل کر کے تازہ دم ہو جائیں۔گھر کے دیگر افراد کی ذمہ داری بھی اگر آپ ہی پر ہو تو یہ وقت درج ہے، اس سے ایک گھنٹہ پہلے اپنی تیاری شروع کر دیجئے، چونکہ سب چیزیں پہلے ہی تیار ہیں، اب آپ منٹوں میں تیار ہو کر سب کو حیران کر سکتی ہیں۔اگر ہم اسی طرح اپنے کام منصوبہ بندی سے کریں تو وقت کی کمی کا رونا کبھی نہ روئیں۔
Browse More New Trends of Beauty
آئس واٹر فیشل ایک آسان ترین فیشل
Ice Water Facial Aik Asan Tareen Facial
آیا بارشوں کا موسم حسن کے نکھار کا موسم
Aaya Barishon Ka Mausam Husn Ke Nikhar Ka Mausam
کچن بھی بیوٹی بکس بھی
Kitchen Bhi Beauty Box Bhi
بلش آن کا صحیح انتخاب
Blush On Ka Sahih Intikhab
پارلر جانے کی ضرورت نہیں
Parlour Jane Ki Zaroorat Nahi
برائیڈل ہیئر اسٹائل
Bridal Hair Style
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein