2018 Main Make Up Traineds Kya Hai
2018 میں میک اپ ٹرینڈ ز کیا ہیں؟

زارا مصطفی
ہر عورت نمایاں اور منفرد آناچاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فیشن اور سٹائل کی دنیا کے لمحہ بہ لمحہ بدلتے رجحانات سے با خبر ہے ۔اس کے لئے کبھی وہ اپنی پسند یدہ اداکاراؤں کے پہننے اوڑھنے اور سجنے سنورنے کے انداز جانچتی ہیں تو کبھی ٹی وی ،اخبارات اور رسائل کو کھنگا لتی ہے ۔خواتین کی اسی فطری ضرورت اور خواہش کو مِد نظر رکھتے ہوئے معروف میک اپ آرٹسٹ اور سٹائلسٹ حسین رضا کے مطابق ”دنیا بھر میں 2018کو میک اپ اور سٹائلنگ کے حوالے سے گذشتہ برسوں کی نسبت زیادہ گلیمرس اور فیشن زدہ سال قراردیا جارہا ہے ۔
(جاری ہے)
برائیڈ ل میک اپ کے جدید رجحانات کیا ہوں گے ؟
حسین رضا کے مطابق ” آج کل لڑکیاں زیادہ بھاری بھرکم برائیڈل میک اپ پسند نہیں کرتیں ۔تا ہم میک اپ میں چہرے کا سب سے نمایاں حصہ آنکھیں سمجھی جا تی ہیں اس لئے آنکھوں کا میک اپ جس قدر خوشنما ہو ،چہرے کا تا ثر اتنا ہی پُر کشش دکھائی دیتا ہے اسی لئے برائیڈل میک اپ میں بھی آئی میک اپ کوخاص اہمیت دی جاتی ہے ۔رواں برس دلہنوں میں ایک سے زائد نمایاں اور گہرے آئی شیڈز لگانے کا رجحان نسبتاََ کم ہورہا ہے اور ہلکے پھلکے آئی شیڈز کے ساتھ گلیٹر کا استعمال کرکے شمری آی میک اپ کو ترجیح دی جارہی ہے ۔دوسری طرف بھاری بھرکم ’آئی لیشز‘یعنی پلکوں کا رجحان اور مرتبہ پھر بڑھ رہا ہے ۔موسم سرما میں عام طور پر آنکھوں کے لئے ریڈ،برگنڈی اور براؤن آئی شیڈز خوشنما لگتے ہیں ۔وِنگ یعنی پَر کی شکل میں لائنر کا استعمال بہت زیادہ رہے گا ،کاجل کا فیشن آؤٹ ہو چکا ہے اس کی جگہ آپ آنکھوں کے اندر گولڈن یا سلور آئی پنسل استعما ل کر سکتی ہیں ۔موٹی آئی بروز یعنی بھنوؤں کا رجحان ابھی برقرار ہے ،اگر آپ کی آئی بروز قدرتی طور پر ہلکی یا غیر نمایاں ہیں تو انہیں آئی برو پنسل یا آئی برو پاؤڈر کے استعمال سے بھی نمایاں کیا جاسکتا ہے ۔خیال رہے کہ آپ کے چہرے کی جلد کا مجموعی تاثر ‘ گلوسی ‘ ہونا چاہیے مگر ہونٹوں کے لئے لپ سٹک اور لپ گلوس کا انتخاب کرتے ہوئے گہرے رنگوں میں میٹ لپ کلرز ہی استعمال کریں ۔چونکہ رواں برس چمکدار انداز میں میک اپ کا رواج ہے اس لئے اپنے ’چیک بونز ‘یعنی رخسار کے اوپری ہڈیون کو فاؤنڈیشن اور ہائی لائٹر کے استعمال سے چمکدار بنائیں ۔بھاری بھر کم بیس نہ لگائیں ،بلش آن کے لئے پنک اور پیچ شیڈز ہی فیشن میں ہیں ۔جہاں تک برائیڈل ہےئر سٹائلز کی بات ہے تو رواں برس ان میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آرہی اس لئے اگر دلہن کی سج دھج کا انداز روایتی ہے تو سائیڈبنز ،کرلز اور بریڈز ہی بہترہیں لیکن جود لہنیں جدید اور مغربی انداز میں سجنا سنور ناچاہتی ہیں تو وہ ’بیک کو مبنگ ‘کے ذریعے بالوں کو بھاری بھرکم تاثر دے سکتی ہیں ۔نیل آرٹ کا رواج گذشتہ سالوں کی نسبت اس سا ل زیادہ نمایاں نظر آرہا ہے اور اب پہلے سے کہیں زیادہ جدید اور تکنیکی انداز اپنائے جارہے ہیں ،وقتی استعمال کے لئے سٹیکر والے نیل آرٹ کا رجحان بھی کم ہو گیا ہے اور تو اور پہلے صرف لیکوئیڈ نیل پالشز ہی ملتی تھیں اب جدید طرز کی مٹیلک اور پاؤڈر شکل کی نیل پالشز بھی خاصی مقبو ل ہورہی ہیں جنہیں خاص انداز میں لگا یا جاتا ہے ۔
ورکنگ ویمن اور طالبات کون سے انداز اپنائیں ؟
عام زندگی میں نوعمر لڑکیوں ،کالج ویونیورسٹی کی طالبات اور جاب کرنے والی خواتین کو چاہیے کہ کم سے کم میک اپ استعمال کریں ہاں مگر اپنے بالوں پر زیادہ توجہ دیں ۔وہ ہائی پونی ٹیل ،سائیڈمیسی بن یا پیچھے کی جانب چھوٹا سا جوڑا بھی بنا سکتی ہیں ۔اس کے ساتھ سیدھے بالوں سے زیادہ گھنگھر یالے اور الجھے بال زیادہ مقبول ہوں گے ۔جہاں تک ہےئر ڈائی کی بات ہے تو آج کل” سٹریکس “اور ”بلیاج “ کا رواج عام ہو رہا ہے اس سے پہلے ”اومبرے “ کافی مقبول رہا مگر رواں برس یہ فیشن سے آؤٹ ہو گیا ہے دھوپ سے بچنے کے لئے سن بلاک کا استعمال ہرگز نہ بھولیں تا کہ جلد تر و تازہ رہے ۔خصوصاََ سردیوں میں میٹ فاؤنڈیشن استعمال کریں ،آنکھوں کے گرد گہرے حلقوں اور چہرے کے داغ دھبوں کو چھپانے کے لئے ہلکاسا کنسیلر لگانے کے بعد قدرتی تاثر دینے والے لپ کلرز لگالیں،چاہیں تو خصو صاََشام کے وقت آپ گہرے رنگوں کے لپ کلرز بھی لگا سکتی ہیں ۔دن کے وقت آپ زیادہ میک اپ نہیں کرناچاہتیں تو گہرے رنگ کے لپ کلرز لگانے میں بھی حرج نہیں ۔عام طور پر نو عمرلڑکیاں کا جل کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہیں جواب فیشن میں نہیں ہے ،ہو سکے تو شام کی تقریبات کے لئے آنکھوں میں وائٹ آئی پنسل لگالیں ۔اگر آپ کسی تقریب میں جانے کے لئے تیار ہورہی ہیں یا جاب پر جانے کے لئے آپ کو باقاعدہ میک اپ کرنا اچھا لگتا ہے تو بیس لگانے سے پہلے چہرے پر پرائمر لگانے کے بعد ’الیو مینیٹر ‘ضرور لگائیں جو کہ چہرے کو چمکدار بنانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے اس کے بعد میٹ فاؤنڈیشن لگا کر اسے جلد میں اچھی طرح جذب کر لیں ۔اگر آپ آئی میک اپ کرنا چاہتی ہیں تو بلش آن استعمال نہ کریں اور اگر آئی میک اپ نہیں کرنا چاہتیں تو بلش آن لگالیں مگر آئی میک اپ اور بلش آن کے ساتھ ہر گز استعمال نہ کریں ۔دن کے وقت چمکدار آئی شیڈز سے بھی گریز کریں کیونکہ یہ صرف شام کی تقریبات میں ہی اچھے لگتے ہیں ۔گر میوں میں کم سے کم اور ہلکا پھلکا میک اپ کریں کیونکہ گرمیوں میں چمکدار جلد اچھی نہیں لگے گی اس لئے میٹ اور پیسٹل میک اپ شیڈز ہی استعمال کریں ۔“
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید میک اپ سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.