4 Rangoon Ke Maqbool Eye Shades - Article No. 2828

4 Rangoon Ke Maqbool Eye Shades

4 رنگوں کے مقبول آئی شیڈز - تحریر نمبر 2828

آنکھوں کا میک اپ اور جدید رجحانات

پیر 7 مارچ 2022

موسم کوئی بھی ہو خوشی کی تقریبات جب کبھی آئیں ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کی شخصیت جاذب نظر رہے اور وہ میک اپ ایسا کرے کہ ذرا ہٹ کے یعنی منفرد نظر آئے۔لباس کے بعد ہماری پہلی توجہ میک اپ پر ہوتی ہے اور کیوں نا ہو۔اگر خواتین سجنے سنورنے کی کوشش نہ کریں تو اور کون کرے گا۔آج کل تو مرد حضرات بھی پارلرز کا رُخ کرنے لگے ہیں۔ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ خوش رہیے اور خوش باش نظر آنے کے لئے ہر کسی کو کوئی نہ کوئی جتن کرنا ہی چاہئے تو آئیے آج خواتین کو چند ماڈرن میک اپ آئیڈیاز سے روشناس کرائیں جو کم و بیش ہر موسم میں اختیار کئے جا سکتے ہوں․․․
جواں ترشمر
آپ نے ماڈلز اداکاراؤں کو آنکھوں کے میک اپ کی Base کے بعد ہلکا سا چمکیلا برانز یا مدھم سنہرا شیڈ لگاتے دیکھا ہو گا۔

(جاری ہے)

اسموکی میک اپ بھی نوجوانوں میں مقبولیت اختیار کر چکا ہے۔اگر آپ کی آنکھیں جھیل جیسا تصور دیں تو کیا بات ہے۔آپ تین آئی شیڈ رنگوں کا انتخاب کر سکتی ہیں مثلاً برانز کی فیملی سے ہلکا،درمیانہ اور گہرا رنگ بھی ہلکی سی یہ دھاری نما شمر آپ کو خوبصورت ظاہر کرے گا۔آئی شیڈ لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ اپنا من پسند گہرا رنگ لگاتی ہیں۔
پھر میڈیم رنگ اور پھر اسے ہائی لائٹ شیڈ سے آراستہ کرتی ہیں۔آنکھ کی اندرونی سطح کو ہائی لائٹ کرکے انفرادیت دی جا سکتی ہے۔
تکون نما تاثر
اس منفرد آئی میک اپ کو 2011ء میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔اگر آپ اس اسٹائل کو پسند کرتی ہیں تو پیسٹل شیڈ کے ساتھ ہلکا سا تکون بنائیے۔یہ بھی آنکھ کے اندرونی حصے سے Brow یعنی بھنوؤں تک ہموار کر لیا جائے تو اچھا تاثر ملتا ہے۔
مسکارا پلکوں کی آن بان مزید بڑھا دیتا ہے۔
Pastel Eye Shadow
ان رنگوں کی مدھم قدریں بڑی شاندار معلوم ہوتی ہیں۔آپ اپنی جلد کے رنگ کے حساب سے Primer استعمال کریں۔جس رنگ کا شیڈ لگانا ہو پہلے اس کا گہرا شیڈ لگا لینا مناسب ہو گا۔اس کو ہموار کرنے کے بعد آپ چاہیں تو کسی اور رنگ کا Pastel شیڈ بھی لگا سکتی ہیں۔ آپ چاہیں تو پیسٹل آئی لائنر بھی لگا سکتی ہیں۔یہ بھی خاصا پسند ہو گا اور ورسٹائل شیڈ ہے۔
Silvery Makeup
2022ء میں پارٹی میک اپ کے لئے سلور رنگ کا آئی شیڈ فیشن میں اِن رہ سکتا ہے لیکن یہ پاکستان میں خال خال ہی استعمال ہوتے ہیں۔اندرونی سطح سے بیرونی جلد تک یہ مدھم ہوتا جائے تو زیادہ اچھا لگتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "4 Rangoon Ke Maqbool Eye Shades" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.