Aao Behnu Make Up Karna Sekhain - Article No. 2135

Aao Behnu Make Up Karna Sekhain

آؤ بہنو!میک اپ کرناسیکھیں - تحریر نمبر 2135

دوسروں کی خوبصورتی کو خود پر اپلائی کرنے کی حماقت نہ کریں

منگل 6 اگست 2019

شانزے وحید
میک اپ ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر عورتیں اپنے سنگہارکو نامکمل سمجھتی ہیں ۔جب تک آنکھوں میں کاجل اور گالوں پر لالی نہ ہوتو حسن میں چار چاند نہیں لگتے ہیں ۔میک اپ خواتین کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے ،جس کے بغیر خواتین خود کو پر اعتماد اور مضبوط نہیں سمجھتی۔
میک اپ نہ صرف شادی بیاہ کی تقاریب بلکہ کام کرنے والی خواتین کے لیے روزمرہ معمولات میں شمولیت اختیار کرنے والی اہم ضرورت بن چکا ہے ۔

مگر خیال رہے کہ خوبصورت دکھنے کی اس دوڑ میں آپ جلد کو نقصان نہ پہنچادیں۔خوبصورت دکھنے کے لیے دوسروں کے طریقوں کو نہ آزمائیں بلکہ اپنے چہرے اور جلد کے مطابق میک اپ پروڈکٹس کا انتخاب کریں۔کچھ خواتین خوبصورت دکھنے کے چکر میں بہت زیادہ میک اپ اپنے چہرے پر تھوپ لیتی ہیں جو اُن کو حسین اور جمیل دکھانے کی بجا یخوفناک اور عجیب بنا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

چند میک اپ پروڈکٹس جو ہر عورت کی بنیادی ضرورت ہیں درج ذیل ہیں۔
کلینزنگ کریم:
سب سے پہلے اور سب سے اہم پروڈکٹ جو ہر عورت کے پاس ہونا ضروری ہے وہ کلینزنگ کریم ہے ۔خواتین کی جلد کے لیے ضروری ہے کہ وہ کلینزر(cleanser)کے استعمال کو معمولات میں شامل کریں۔دن کے آغاز پر میک اپ کرنے سے پہلے چہرے پر کلینزنگ کریم کی مدد سے اچھی طرح مساج کریں پھر گرم پانی میں روئی بھگو کر چہرے کو اس سے صاف کرلیں۔
کلینزنگ کرنے سے آپ کے چہرے کی میل اور چکنائی صاف ہو جاتی ہے ۔اکثر خواتین پیسے بچانے کے لیے سستی کلینزنگ کریم استعمال کرنے کی غلطی کر جاتی ہیں۔غیر معیار ی کلینزنگ ملک(cleansing milk)یا کلینزنگ کریم چہرے کی جلد کے نازک مسام خراب کر سکتی ہے اس لیے ہمیشہ اچھی اور معیاری پروڈکٹس کا استعمال کریں۔بہت سی عورتوں کی جلد چکنی ہوتی ہے اور وہ ملک کلینزر( cleansing milk)استعمال کرلیتی ہیں جو کہ غلط ہے ۔
اس سے آپ کے چہر ے پر چکنائی بڑھ جاتی ہے ۔ایسی خواتین کو سادہ کلینزر استعمال کرنا چاہئے۔
پرائمر:
پرائمر جلد وارمیک اپ کے درمیان ایک دیوار کی طرح ہوتا ہے۔جس سے میک اپ کے نقصان وہ کیمیکل جلد کو نقصان نہیں پہنچاسکتے ہیں ۔پرائمر چہروں کی لکیروں کو چھپانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔موسم گرما میں پرائمر کا استعمال بہت ضروری ہے کیونکہ ایک تو یہ ناقابل یقین طور پر ہلکے ہوتے ہیں اور دوسرا یہ میک اپ کو اتنی گرمی میں بہنے سے بھی روکتے ہیں۔
کچھ پرائمر سن بلاک(sun block) کا بھی کام کرتے ہیں۔زیادہ تر پرائمرزtransparent ہوتے ہیں اور کچھ سفید رنگ کے بھی ہوتے ہیں۔پرائمر کی کئی اقسام ہیں کچھgel والے ہوتے ہیں، کریم والے، پاؤڈر فارم میں یا پھر سپرے(spray) والے بھی پرائمر آتے ہیں ۔اگرgel یا کریم والا پرائمر ہے تو اس کی تھوڑی سی مقدار اپنی ہتھیلی پر ڈالیں اور چہرے پر اچھی طرح لگائیں۔پرائمر کو سب میک اپ پروڈکٹس سے پہلے لگایا جاتاہے۔
لیکن اگر آپ کے پاس سپرے(spray) والا پرائمر ہے تو وہ آپ میک اپ کرنے کے بعد آخر میں بھی لگا سکتے ہیں۔
فاؤنڈیشن:
فاؤنڈیشن کو میک اپ میں خاص اہمیت حاصل ہے ۔فاؤنڈیشن کو میک اپ کی بنیاد بھی کہا جاتا ہے ۔اگر آپ کی جلد قدرتی طور پر حسین ،خوبصورت اور چمکدار ہے تو پھر آپ کو فاؤنڈیشن کی بلکل ضرورت نہیں ہے۔لیکن اگر آپ فاؤنڈیشن لگانا ضروری سمجھتے ہیں تو اچھی اور معیاری کمپنی کا استعمال کریں۔
اور اپنے چہرے کی جلد سے میچ کرتی ہوئی فاؤنڈیشن استعمال کریں۔فاؤنڈیشن خریدتے وقت اپنی جلد کی قسم ،جلد کے مسائل اور اس کے اثرات کو ذہن میں رکھیں۔اگر آپ کی جلد زیادہ چکنی ہے تو ایسی فاؤنڈیشن منتخب کریں جو چکناہٹ کو کم کر سکے اور اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ایسی فاؤنڈیشن استعمال کریں جو آپ کی جلد کو موسچرائیزر (moisturiser)فراہم کر سکے ۔جو خواتین چہرے پر موجود داغ ،دھبوں اور چھائیوں سے پریشان رہتی ہیں تو ان کو گاڑھی فاؤنڈیشن یاfull coverage فاؤنڈیشن کا انتخاب کرنا چاہئے ۔
فاؤنڈیشن کو اپنے ہاتھ کی پشت یا تھوڑی کے اطراف میں لگا کر چیک کرلیں کہ یہ رنگ آپ کے لیے مناسب رہے گا یا نہیں۔فاؤنڈیشن کو آپ کے چہرے کے علاوہ آپ کی گردن کے ہم رنگ بھی ہونا چاہئے۔گورے رنگت کی خواتین کے لیے فاؤنڈیشن الگ ہوتی ہے اور سانولی رنگت کی خواتین کے لیے الگ۔فاؤنڈیشن چہرے کے ہر حصے پر سپنچ ،میک اپ برش یا پھر اپنی انگلیوں کی مدد سے پھیلائیں ۔
خیال رہے کبھی بھی فاؤنڈیشن کو زور زور سے مت ملیں ۔گردن پر بھی فاؤنڈیشن کی تہہ چہرے کے مطابق رکھنے کی کوشش کریں۔گردن پر سامنے کی طرف فاؤنڈیشن لگانے کے بعد گردن کے پیچھے اورکاندھوں پر بھی فاؤنڈیشن لگانا بہت ضروری ہے ورنہ آپ کی گردن اور چہرے کی جلد میں واضح فرق نظر آئے گا جو کہ بہت عجیب لگتاہے۔
کنسیلر
کنسیلر کا استعمال عموماً آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقوں کو چھپانے کے لیے کیا جاتا ہے ۔
مگر آپ کے چہرے پر جہاں جہاں داغ دھبے ہیں وہاں آپ اچھی طرح کنسیلر کو بلینڈ کرکے لگائیں۔کنسیلر کو فاؤنڈیشن کے بعد استعمال کیا جاتاہے۔حلقوں کو چھپانے کے لیے اچھی کمپنی کا کنسیلر منتخب کریں تاکہ اس کے منفی اثرات جلد پر مرتب نہ ہوں۔کنسیلر بھی الگ الگ سکن ٹون کے لیے الگ الگ ہوتے ہیں۔کنسیلر کو بھی برش کی مدد سے لگا کر انگلیوں سے ہلکا ہلکا ٹیپ (tap)کیا جاتاہے۔

پاؤڈر:
فاؤنڈیشن لگانے کے بعد پاؤڈر لگانا بے حد ضروری ہے۔اگر آپ پاؤڈر لگائے بغیر میک اپ کرنے لگ جائیں گے تو آپ کی بیس خراب ہو جائے گی،پھٹنے لگ جائے گی۔فاؤنڈیشن کے بعد یا تو آپ فیس پاؤڈر یا پھر بیکنگ پاؤڈر استعمال کر سکتی ہیں۔خیال رہے یہ بیکنگ پاؤڈربیکنگ یعنی کیک،کوکیز وغیرہ میں استعمال ہونے والا بیکنگ پاؤڈر نہیں ہے بلکہ یہ چہرے پر لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
فیس پاؤڈر یا بیکنگ پاؤڈر لگانے سے آپ کی فاؤنڈیشن بہت اچھے سے سیٹ ہو جاتی ہے۔پاؤڈر سپنچ کے بجائے اگر برش کی مدد سے لگایا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔برش پر پاؤڈر لگائیں اور پھر اسے چھڑکیں ،اس کے بعد چہرے پر برش پھیریں۔فاؤنڈیشن کی طرح پاؤڈر بھی رنگت کی خاتون کے لیے الگ الگ آتے ہیں تو یہ بھی آپ کو اپنے چہرے کی جلد کے مطابق لینا چاہئے۔
بلشنگ اینڈ کنٹورنگ:
پاؤڈر لگانے کے بعد بلش آن(blushon) اور کنٹورنگ کی باری آتی ہے۔
سب سے پہلے کنٹورنگ کی جاتی ہے۔کنٹورنگ ناک ،گالوں اور جبڑے کی کئی جاتی ہے۔کنٹورنگ کے لیے کنٹورنگ پاؤڈر یا پھر براونز نگ پاؤڈرbronzing powder استعمال کیا جاتاہے۔کنٹورنگ کرنے سے چہرا پتلا لگنے لگتاہے۔کنٹورنگ پتلے برش کی مدد سے کی جاتی ہے۔
اس کے بعد بلش آن لگایا جاتاہے۔خواتین بلش آن لگاتے ہوئے ایک غلطی کر جاتی ہیں کہ وہ بلش آن ہمیشہ گال کی ہڈی سے نیچے کی طرف لگاتی ہیں۔
جبکہ بلش آن ہمیشہ ہڈی سے اوپر کی طرف لگانا چاہئے۔
اور بلش آن لگاتے ہوئے یہ بھی خیال رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔بلش آن کئی رنگوں کے آتے ہیں لیکن سب سے زیادہ استعمال ہونے والے شیڈزpink اورpeach ہیں۔یہ شیڈز ہر قسم کے میک اپ کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔
ہائی لائٹر
ہائی لائٹر سے چہرے کی چمک مزید بڑھ جاتی ہے۔ہائی لائٹر کوshimmer بھی کہتے ہیں ۔
ہائی لائٹر چمکدار اور ہلکی رنگت والا پاؤڈر ہوتا ہے ۔آج کل ہائی لائٹرliquid form میں بھی ملتا ہے،جس کے ایک دوڈراپس(drops) لگانے سے چہراکھل اُٹھتا ہے ۔ہائی لائٹر گالوں کی ہڈی،ناک ،پیشانی اور تھوڑی پر لگا یا جاتاہے۔
آئی لائنر:
آج کل واٹر پروف( water proof)آئی لائنر آگئے ہیں جس کی وجہ سے آنکھیں کالی نہیں لگتی کیونکہ وہ پھیلتا نہیں ہے ،نہ ہی پسینے سے بہتاہے ۔
آئی لائنر کئی رنگوں کے آتے ہیں ۔زیادہ تر سیاہ رنگ کا آئی لائنر استعمال ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ نیلے،پیلے،لال ،گلابی ،ہرے ،گولڈن سیلور(golden and silver وغیرہ ہوتے ہیں۔آئی لائنر لگاتے وقت پلکوں کی اُوپر والی جلد پر باریک یا موٹی اپنی پسند کے مطابق برش سے لائن لگائیں۔آئی لائنر ہمیشہ باریک برش سے لگانا چاہئے۔
مسکارا:
میک اپ میں مسکارا بھی ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔
اس سے آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتاہے۔آنکھیں بڑی اور پر رونق لگتی ہیں۔کئی طرح کے مسکارے مارکیٹ میں دستیاب ہیں،پلکوں کو لمبا کرنے والا مسکارا،پلکوں کو گہرا اور موٹا کرنے والا مسکارا وغیرہ ۔مسکاراکئی رنگوں میں بھی آتا ہے ۔کشمشیplum) رنگ کا مسکارا آپ کی آنکھوں کو روشن اور چمکدار کر دیتا ہے ۔خاکی اور سیاہ (brown and black)رنگ کے مسکاروں کے علاوہ باقی تمام رنگوں کے مسکارے استعمال کرنے میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
کیونکہ نیلا یا سبز رنگ کا مسکاراہرکسی پر اچھا نہیں لگتا۔
لپ اسٹک:
لپ اسٹک میک اپ کا سب سے اہم حصہ ہے۔اگر آپ نے سارا میک اپ کیا ہو اور لپ اسٹک نہ لگائی ہوتو میک اپ کا پتہ ہی نہیں چلتاہے۔آج کل تو ایسی لپ اسٹک یا لپ گلوس(lip gloss) آگئے ہیں جو 42گھنٹوں کے بعد بھی نہیں اُترتے ہیں ۔ان کو واٹر پروف لپ گلوس کہتے ہیں ۔لپ اسٹک تو ہر رنگ میں دستیاب ہوتی ہے ۔
گلابی ،پیچ شیڈز سے لے کر سیاہ اور خاکی رنگ بھی دستیاب ہیں۔لپ گلوس بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں میٹ شیڈ(matte shade) ،ڈیمی میٹ(demi matte) یا پھرگلوسی(glossy) شیڈ لپ اسٹک لگانے کے لیے پہلے باریک برش کے ساتھ آؤٹ لائن لگائیں اور پھر لپ اسٹک برش کے ساتھ پھیلا دیں۔جدید فیشن کے مطابق لپ لائنر کو لپ اسٹک کے ساتھ اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔اگر لپ اسٹک کو برش کی مدد سے لگا یا جائے تو اس سے لپ اسٹک کا رنگ خوبصورت لگتا ہے اور یہ دیر پا بھی رہتا ہے ۔
آپ اپنے کپڑوں کے رنگوں کے بجائے لپ اسٹک کے شیڈ اپنی جلد کے مطابق منتخب کریں تو زیادہ اچھا ہو گا کیونکہ ہر رنگ ہر کسی پر اچھا نہیں لگتا ہے ۔گورے رنگ کی خواتین پر ہلکے رنگ اچھے لگتے ہیں جیسے کہ پینک،پیچ ،لائٹ براؤن وغیرہ اور سانولی رنگت کی خواتین پر ڈارک شیڈز جیسے کہ لال ،مہرون ،ڈارک براؤن وغیرہ ۔
میک اپ تو سب ہی کر لیتے ہیں لیکن اُس کو صاف یا اُتارتے بہت کم لوگ ہیں ۔
ہمیشہ رات کو سونے سے پہلے میک اپ اُتار کر سوئیں۔اپنے چہرے کی جلد کو بالکل صاف کریں۔اگر رات کو میک اپ اتارے بغیر ہی سوجائیں گے تو وہ آپ کی جلد کو نقصان پہنچائے گا۔میک اپ اتارنے کے لیے کلینزنگ واٹر(cleansing water )کا استعمال کریں۔اس کی تھوڑی سی مقدار روئی پر لگا کر اپنے چہرے سے میک اپ اتاریں اور اس کے بعد کیسی اچھے فیس واش(face wash) سے منہ دھولیں ۔اور اس کے بعد اپنی جلد پر(moisturizer لگائیں۔ان تمام باتوں پر عمل کرکے اور میک اپ کا صحیح انتخاب
کرکے خواتین نہ صرف خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔بلکہ اپنی جلد کو پہلے سے بہتربھی بنا سکتی ہیں ۔تو اپنی خوبصورتی کو بچائیں اور اچھی کوالٹی کا میک اپ استعمال کریں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Aao Behnu Make Up Karna Sekhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.