Aik Bar Makeup Kareen Or Kayi Saal K Liye Farigh Ho Jayeen - Article No. 2207

Aik Bar Makeup Kareen Or Kayi Saal K Liye Farigh Ho Jayeen

ایک بار میک اپ کریں اور کئی سال کیلئے فارغ ہو جائیں - تحریر نمبر 2207

آخر پرمننٹ میک اپ کیا ہے؟اس کا طریقہ کار کیا ہے؟

جمعرات 14 نومبر 2019

ذرا تصور کیجئے آپ صبح سویرے سو کر اٹھی ہیں۔سورج کی خوبصورت کرنیں کھڑ کی سے چھن چھن کر آرہی ہیں۔ چائے کے کپ میں سے بھاپ اٹھ رہی ہے اور ایک چہرہ تازگی اور شادابی لیے آپ کے سامنے ہے جو خود آپ کا چہرہ ہے۔یہ بات آپ کو خواب وخیال لگتی ہے کہ بھلا بغیر میک اپ کے کیا چہرہ حسین لگ سکتاہے؟بالکل ایسا ہو سکتا ہے”مستقل میک اپ کی تیکنیک“ لوگوں کے اس خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہے۔

اس کے ذریعے آپ اپنا چہرہ تخلیق کر سکتی ہیں۔
آخر پرمننٹ میک اپ کیا ہے؟اس کا طریقہ کار کیا ہے؟
ایک بین الاقوامی بیوٹیشن کے بقول بات اتنی سی نہیں کہ آپ حاضرین میں سے کسی ایک خاتون کو اٹھائیں اور اس کا میک اپ کر ڈالیں۔ہمیں خاتون سے تفصیلی بات چیت کرنی پڑتی ہے۔یہ جاننے کے لیے کہ آخر وہ کیا چاہتی ہیں کیونکہ چہرے کے میک اپ سے پہلے ہمیں ان کے مائنڈ کا میک اپ کرنا پڑتاہے۔

(جاری ہے)


جو بھی پگ مینٹس استعمال کرتے ہیں وہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے بنے ہوتے ہیں ان سے ملتے جلتے جو ہمارے جسم میں ہوتے ہیں لہٰذا کسی قسم کی الرجی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس کے لیے الیکٹرانک ڈسپوز ایبل نیڈل استعمال کرتے ہیں۔جسے پگ مینٹ میں ڈبو کر جلد کے پوروں میں داخل کیا جاتاہے تاکہ رنگ جذب ہو سکے بالکل ایسا لگتاہے جیسے الیکٹرک ٹھوتھ برش استعمال ہو رہا ہو۔
یہ سوئی اوپر ہی اوپر رہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ رنگوں کی تبدیلی محدود عرصے کے لیے ہوتی ہے۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ آخر میں میک اپ کتنا مستقل ہے؟
عام طور پر اس کے رنگ تین سال تک بر قرار رہتے ہیں تاہم اگر کلائنٹ ہلکے رنگوں کا انتخاب کرے تو پھر ایسے رنگ جلدی فیڈ آؤٹ ہونے لگتے ہیں۔اٹھارہ مہینوں بعد بھی ری ٹچنگ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
جب چہرے کے حساس حصوں مثلاً اوپر والے ہونٹ پر کام کیا جاتا ہے تو تکلیف ہو سکتی ہے۔اس کا انحصار اس خاتون پر ہے جو میک اپ کروارہی ہیں۔
آپ کے پاس بہت سے آپشنز ہوتے ہیں مثلاً آبی بروکری ایشن ،آئی لائنز کری ایشن،لپ لائن کری ایشن،لپ شیڈنگ،فل لپ کری ایشن،بیوٹی اسپاٹ کری ایشن اور Blush.Creationاصل ٹریٹمنٹ میں بیس منٹ سے لے کر ایک گھنٹہ لگتاہے اینستھیسیا کے بغیر اگر چہ درد اور تکلیف تو نہیں ہوتی ہاں بے چینی ضرور ہوتی ہے ٹریٹمنٹ کے بعد آنکھیں اور ہونٹ ہلکے سے سوج جاتے ہیں۔
یہ اثر معمولی اور عارضی ہوتا ہے۔پھر چار چھ روز تک ایک اسپیشل ٹریٹمنٹ جیل کئی کئی مرتبہ لگانا پڑتا ہے ورنہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔اس دوران کوئی اور قسم کا میک اپ استعمال کرنے یا کلینزنگ کرنے کی اجازت نہیں ہے ہاں سادہ پانی سے چہرہ دھونے کی اجازت ہے۔شروع میں رنگ گہرے نظر آتے ہیں پھر میک اپ ہلکا ہو کر فطری انداز پر آجاتا ہے۔شروع کی مدت گزارنے کے بعد چہرے کو نارمل ٹریٹمنٹ دیا جا سکتاہے۔
آپ غسل کر سکتی ہیں،کھیل سکتی ہیں ،سوسکتی ہیں اور گلیمرس نظر آسکتی ہیں۔
پرمننٹ میک اپ ایک نظر میں
آپ کا ذہن اس سلسلے میں صاف ہونا چاہیے کہ آپ کس قسم کا پرمننٹ میک اپ کرانا چاہتی ہیں۔بہترین پالیسی یہ ہے کہ آپ وہی میک اپ منتخب کریں جس میں آپ خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔زیادہ تر خواتین پہلی دفعہ میں لائٹ کلر پسند کرتی ہیں مگر جب یہ رنگ پھیکے پڑنے لگتے ہیں تو ان کا پچھتاوا ہوتاہے لہٰذا ایک دو شیڈ گہرے رنگ کے منتخب کرنے چاہئیں۔

شروع میں رنگ گہرے لگیں گے لہٰذا پریشان نہ ہوں بلکہ رنگوں کے ٹھہرنے کا انتظار کریں۔
آنکھوں کی پلکیں تخلیق کرنے جارہی ہیں تو پہلے ان کو اپنی مرضی کے مطابق Pluckکروالیں پھرEyebrow creationکروائیں۔
پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔یہ نہ سوچیں کہ بعد میں اگر جی چاہا تو آپ اپنا مستقل میک اپ اتروالیں گی۔
اس بات پر اصرار کریں کہ بہترین معیاریPigmentsاستعمال کئے جائیں۔
اس لیے پہلے ذرا ان کا اچھی طرح جائزہ لیں جو یہ کام کراچکے ہیں۔
اگر چہ طریقہ کار محفوظ اور تکلیف سے مبرا ہے پھر بھی اس بات کے لیے تیار رہیں کہ تھوڑی سی بے چینی اور سوجن ہو سکتی ہے۔
اسپیشل ٹریٹمنٹ جیل(Gel)متاثرہ حصوں پر ضرور استعمال کریں۔
اگرHerpes.Simplexکاوائرس لگ جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
الرجی اگر ہوتو پہلے سے بتائیں۔

پرمینٹ میک اپ کتنے عرصے رہے گا اس کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
مستقل میک اپ کے فائدے
آپ کو مستقل میک اپ میں یہ خطرہ نہیں ہوتا کہ آپ اپنا لپ اسٹک کھا جائیں گی اور چوری چھپے آپ کوری ٹچنگ کے لیے جانا پڑے گا۔منہ دھونے کے بعد بھی آپ کا Blushاپنی جگہ رہے گا۔کریم اور پاؤڈر کے لیے آپ کو بار بار دوڑنا نہیں پڑے گا۔جب آپ کو لپ کلر تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتو آپ ایک ایسا رنگ منتخب کر سکتی ہیں جو آپ کے موجودہ شیڈ سے ہم آہنگ ہو۔
سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو بیکٹیریا انفیکشن والے آئی لائنر سے نجات مل جاتی ہے۔لیکن یہ خیال رکھیں کہ کبھی ملاوٹ والے Pigmentاستعمال نہ کریں اسی لیے بعض پرمننٹ میک اپ کرانے والی خواتین کے ہونٹوں کے گرد سیاہی کی لائن سی نظر آتی ہے جس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ میک اپ کرنے والے نے پگ مینٹ کے بجائے انک استعمال کی ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Aik Bar Makeup Kareen Or Kayi Saal K Liye Farigh Ho Jayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.