Ankhoon Ka Make Up - Article No. 2606

Ankhoon Ka Make Up

آنکھوں کا میک اپ - تحریر نمبر 2606

آنکھوں کا میک اپ کرنا ہر خاتون کے بس کی بات نہیں لیکن چند چیزوں کا خیال رکھیں گی تو یقینا آپ اچھا آئی میک اپ کر سکتی ہیں

بدھ 2 جون 2021

راحیلہ مغل
گرمی کے موسم میں اگر خواتین کو دعوت،شادی یا کسی بھی تقریب میں جانا ہو تو ان کو سب سے پہلے یہ پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ میک اپ کیسا کریں،خاص طور پر آنکھوں کا کیونکہ اتنی زیادہ گرمی میں تو زیادہ ڈارک میک اچھا بھی نہیں لگتا۔موسم گرم ہے اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ میک اپ ہلکا پھلکا کریں،البتہ توجہ دیں آئی میک اپ پر کیونکہ آنکھیں ہی بولتی ہیں۔
آپ نے دیکھا ہو گا کہ ماہرین آرائش حُسن”دلہن“ میک اپ میں سب سے زیادہ توجہ آنکھوں پر دیتی ہیں۔پورا میک اپ دس منٹ میں اور آنکھوں کا آدھے گھنٹے یا اس سے بھی زائد وقت میں ہوتا ہے۔بظاہر آئی شیڈز اور کاجل آنکھوں پر لگا ہوتا ہے لیکن اسے لگانے میں بھی مہارت ضروری ہے۔بازار میں کئی اقسام کے شیڈز دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

آپ اپنی آنکھوں اور چہرے کی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے رنگوں کا انتخاب کریں۔

آنکھوں کا میک اپ کرنا ہر خاتون کے بس کی بات نہیں لیکن چند چیزوں کا خیال رکھیں گی تو یقینا آپ اچھا آئی میک اپ کر سکتی ہیں۔سب سے پہلے اپنی آنکھوں کی بناوٹ پر غور کریں۔
مثلاً:بڑی ہیں یا چھوٹی،گول ہیں یا لمبوتری وغیرہ۔لیکن جیسی بھی ہوں،بس گہرے رنگوں کے شیڈز لگانے سے اجتناب کریں۔ہلکا گلابی، براؤن،آسمانی یا اسکن رنگ کے شیڈز لگائیں۔
آنکھوں کے میک اپ کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کوئی سے بھی تین گہرے، درمیانے اور ہلکے رنگ کے آئی شیڈز لیں،سب سے پہلے ہلکا رنگ بھنوؤں کی نچلی سطح پر لگائیں،درمیانہ رنگ پپوٹوں کے درمیان میں لگا کر ہلکے رنگ کا ٹچ دیں۔پلکوں کے ساتھ ساتھ گہرا رنگ بہت پتلا سا لگائیں۔اس کے اوپر لائنر لگائیں۔اگر آپ ایک ہی رنگ استعمال کرنا چاہتی ہیں ،تو اس کے تین شیڈز (ایک ہی رنگ کے) گہرا،درمیانہ اور ہلکا لگائیں۔

آنکھیں روح کا دریچہ اور دل کا حال بتاتی ہیں لیکن ان آنکھوں پر کیا جانے والا میک اپ بہرحال آپ کے ذوق طبع اور جمالیات حس کاپر تو ہے جو آپ شوخ رنگوں کا کر رہی ہیں تو لپ اسٹک ہلکے رنگ کی لگائیں تب آپ کی شخصیت جامع اور خوبصورت معلوم ہو گی گہرے شیڈز آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کی جسامت متاثر ہوتی ہے یہ قدرے چھوٹی نظر آتی ہیں۔اگر آنکھوں کا میک اپ خوبصورتی سے کیا جائے تو پورا چہرہ دلکش اور حسین لگتا ہے۔
آنکھوں کا غلط میک اپ چہرے کے خدوخال کو متاثر کرتا ہے۔یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کر دیتا ہے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں۔آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں۔اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈ منتخب کریں اور صرف دو تین شیڈز کی مدد سے جانب نظر اور باوقار میک اپ کریں۔ایسا ہر گز نہ کریں کہ کٹ میں موجود تمام پسندیدہ رنگ تہہ در تہہ جماتی چلی جائیں اور آنکھوں کو ڈسکو بال بنا ڈالیں:یہ غلطی آپ کی میک اپ پر کی گئی تمام محنت برباد کر دے گی۔
چند میک اپ ٹرینڈز درج ذیل ہیں انہیں دیکھیں اور پرکھیں کہ کونسا میک اپ آپ کی شخصیت پر زیادہ سوٹ کرتا ہے۔
پنسل آئی میک اپ:
ان دنوں پنسل آئی میک اپ بہت پسند کیا جا رہا ہے یہ ہلکے مدھم اور گہرے رنگوں پر مشتمل ایک جدید رجحان ہے سب سے پہلے آئی برو کی بون پر ہلکا گلیٹر آئی شیڈز لگا لیں اس کے بعد پپوٹوں پر چاکی گولڈ آئی شیڈ اپلائی کریں پھر لیش کرلر کی مدد سے اپنی پلکوں کو کرل کرکے نفاست سے مسکارا لگا لیں آخر میں نچلی پلکوں تلے دھیمے رنگ کا آئی شیڈ کاجل کی مانند لگا لیں پنسل آئی میک اپ مکمل ہو گیا۔

مون لائٹ آئی میک اپ:
مون لائٹ میک اپ کو کول میک اپ کہا جاتا ہے اس میک اپ کے لئے سلور آئی شیڈ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو آپ کی شخصیت کو سحر انگیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر آپ مون لائٹ میک اپ کرنا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے آئی برو کے نیچے آنکھوں کی اوپری سطح پر سلور ہائی لائٹر لگائیں اس کے بعد سلور رنگ کا شیڈ بھنوؤں کے نیچے بیس کے طور پر لگائیں اب نیلے یا فیروزی رنگ کا آئی شیڈ لے کر اندر ہلکا سا سلور رنگ ملا لیں اور اسے پپوٹوں پر لگا لیں کول میک اپ تیار ہو گیا۔
شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا سالگرہ کے فنکشن آپ کے چہرے اور آنکھوں کے میک اپ کو انتہائی دلکش اور جاذب نظر آنا چاہیے چہرے پر میک اپ کا آغاز آنکھوں سے ہوتا ہے اور اگر آنکھوں کا میک اپ خوبصورتی سے کیا جائے تو پورا چہرہ دلکش اور حسین لگتا ہے آنکھوں کا غلط میک اپ چہرے کے خدوخال کو متاثر کرتا ہے یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کر دیتا ہے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈز کا انتخاب کریں اور صرف دو تین شیڈز سے میک اپ کریں۔

اسموکی آئی میک اپ:
اس میں دو رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے،پہلا رنگ بیس ہوتا ہے،جب کہ دوسرا رنگ اس سے ہلکا ہوتا ہے۔عموماً کالے اور سرمئی آئی شیڈو سے آنکھوں کو اسموکی بنایا جاتا ہے،ان شیڈز کو ملا کر پپوٹوں پر لائنر کی طرح تھوڑا موٹا لگائیں،اسے برش کی مدد سے نفاست سے باہر کی جانب پھیلائیں،بھنوؤں کے نیچے لائٹ گولڈن شیڈ لگائیں۔یہ میک اپ رات کی دعوت میں بہت اچھا لگتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Ankhoon Ka Make Up" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.