Ap Ka Make Up - Article No. 2191

Ap Ka Make Up

آپ کا میک اپ - تحریر نمبر 2191

ایک ماہر کی رائے میں

ہفتہ 26 اکتوبر 2019

آپ اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتیں کہ سلیقے سے میک اپ کرنا ایک بہت زبردست فن ہے۔ہو سکتا ہے کہ خدا نے آپ کو بہت اچھی صورت و شکل دی ہو۔لیکن آپ میک اپ کا سلیقہ نہ جانتی ہوں۔ایسی صورت میں آپ کی خوبصورتی بے ڈھنگے پن میں تبدیل ہو جائے گئی۔میک اپ دراصل آپ کومزید خوبصور ت اور پرکشش بنانے کا ایک ہنر ہے۔میک اپ کے صحیح ہنر کے ذریعے آپ اپنے چہرے کی خامیوں کی پوشیدہ بھی کر سکتی ہیں اور آپ کے چہرے کے بہترین نقش ونگار ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔


پچھلے دنوں دنیا کے مشہور میک اپ آرٹسٹ نے سنگا پورکے دورے کے موقع پر دنیا بھرکی خواتین کو میک اپ کے سلسلے میں اپنے مفید مشورے دئیے ہیں۔وہی مشورے آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
میک اپ ایشیائی خواتین کے لئے
میک اپ ما ہر کلاس نے یہ محسوس کیا کہ بہت سی ایشیائی خواتین اتنا میک اپ کا استعمال نہیں کر تیں جتنا یورپ اور امریکا میں کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

اس کا سبب اس نے دریافت کیا کہ یہ مرطوب آب وہوا کی وجہ سے ہے۔جس کی وجہ سے چہرے پرلگاہوا میک اپ دھار یدار اور چپچپا ہو جاتاہے۔اس خرابی کو کنٹرول کرنے کے لیے اس کا مشورہ ہے کہ ہر حال میں معیاری مصنوعات استعمال کی جائیں۔معیاری مصنوعات کے مطابق تیل اور مرچ مصالحے سے پاک غذائیں اور گہری پر سکون نیند بھی بہت ضروری ہے۔
میک اپ کو چہرے پر بر قرار رکھنے کے لیے چہرے کی جلد کا کسا ہوا ہونا ضروری ہے ۔
اس کی مثال اس ترپال کی سی ہے جو اگر جگہ جگہ سے سکڑی ہوئی ہوتو اس پر آپ پینٹنگ نہیں کر سکتیں۔لیکن تنی ہوئی تر پال پر با آسانی تصویر بنائی جاسکتی ہے۔
اس کے مطابق نوے کی دہائی میں شوخ اور بھڑکتے ہوئے میک اپ کی بجائے ہلکے اور نرم میک اپ کا رجحان زیادہ ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ اپنے چہرے کی جلد کو جانے اور سمجھے بغیر ہمیشہ نرم اور ہلکا میک اپ ہی کیا کریں۔

رنگ کا آہنگ
اس ماہر کی رائے کے مطابق بر صغیر پاک وہند کی وہ خواتین جو اپنے چہرے کے رنگ کو میک اپ کے ذریعے ہلکا رنگ دینا چاہتی ہیں۔ان کے لیے ان کا کہنا ہے کہ گہرا میک اپ آسانی سے بھورا ہو جاتاہے اور ہمارے یہاں کی خواتین کے لیے گولڈن یا سنہرا آہنگ زیادہ مناسب ہے ۔بہ نسبت گلاس یا سفید آسنگ کے۔
گالوں کے لیے
میک اپ کے لیے مناسب شیڈز کا استعمال جاننے کی طرح بلشر کا صحیح استعمال جاننا بھی بہت ضروری ہے ۔
بلشر وہ چیز ہے جو چہرے اور آنکھوں میں چمک پیدا کر دیتا ہے ۔بلشر کے ساتھ گالوں کی مناسب اور متوازن ہم آہنگ وہ نتائج فراہم کر دیتی ہے جس کے لیے آپ میک اپ کررہی ہیں۔اس لیے بلشر کا استعمال انتہائی مہارت سے ہونا چاہیے۔ورنہ ہمیں بلشر متوازن ہونے کی بجائے ایسا محسوس ہو گا جیسے آپ نے بلشر کے ذریعے اپنے چہرے پر رنگ تھوپ لئے ہوں۔ان کے برعکس وہ خواتین جن کے چہرے تھوڑے چپٹے اور پھیلئے ہوئے ہوتے ہیں۔
انہیں بلشر کا استعمال آنکھوں کے نیچے کرنا چاہیے اور بلشر کو نیچے سے اوپر کنپٹیوں کی طرف لے جایا کریں۔
آنکھوں کے لیے
عام طور پر ایشیائی خواتین کی آنکھیں خوبصورت ہوتی ہیں۔لیکن چینی خواتین کی آنکھیں گول اور چھوٹی ہیں۔انہیں اپنی آنکھوں کو خوبصورت ظاہر کرنے کے لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ میک اپ میں مسکارا ضرور استعمال کریں۔
بلکہ اسے اپنے روزانہ کے میک اپ کا حصہ بنالیں۔کولاس کا یہ کہناہے کہ آئی شیڈوز کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے لیکن مسکارا کو نظر انداز نہ کریں۔مسکاراآنکھوں کو خوبصورت اور بڑی بڑی ظاہر کر سکتا ہے ۔اس کے استعمال سے دیکھنے والوں کو یہی گمان ہوتاہے کہ فلاں کی آنکھیں اتنی بڑی اور خوبصورت ہیں۔جن کے بارے میں ہمارے شاعروں نے کہا ہے کہ ساری مستی شراب کی سی ہے ۔

ہونٹ
چہرے کی خوبصورتی کو مزیددلفریب کرنے میں ہونٹ بہت اہم کردار ہوتے ہیں۔بھرے بھرے خوبصورت اور گلاب ہونٹ کسے اچھے نہیں لگتے۔ہونٹوں کی سجاوٹ بھی بہت احتیاط اور سلیقے سے کرنی چاہیے۔کولاس کا یہ کہنا ہے کہ بہت سی خواتین لپ اسٹک استعمال کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر زبان پھیر کر ہونٹوں کو تر کر لیتی ہیں۔جبکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
لپ اسٹک کی بناوٹ میں موم اور تیل کا استعمال ہوتا ہے۔اس لیے ہونٹ تر ہوں تو یہ لپ اسٹک استعمال کرنے پر جم نہیں پاتی۔اس لیے لپ اسٹک استعمال کرنے سے پہلے ہونٹ اگر خشک ہوں تو زیادہ بہتر ہے ۔بلکہ تر ہونٹوں کو پاؤڈر وغیرہ لگا کر خشک کرلیں تاکہ لپ اسٹک کا رنگ جم سکے۔
پہلا کوٹ لگانے کے بعد ہونٹوں کو ایک بار پھر ٹشو پیپر سے خشک کرلیں۔اس کے بعد لپ اسٹک کا دوسرا کوٹ لگائیں۔
دوسرے کوٹ کے بعد ایک بار پھر ہلکا سا پاؤڈر کا استعمال کریں۔اس طرح لپ اسٹک کا رنگ بہت دیر تک قائم رہے گا۔ایشیائی خواتین کے لیے ایک مشورہ یہ ہے کہ وہ زردی مائل لپ اسٹک کے استعمال سے گریز کریں۔کیونکہ یہ رنگ ان کی رنگت سے مطابقت نہیں رکھتا۔سانولے رنگ کی خواتین کے لیے چمکیلے یا برائٹ شیڈز زیادہ مناسب ہوتے ہیں۔اس مضمون میں آپ کو میک اپ کے پورے طریقے نہیں بتائے گئے ہیں۔لیکن اتنا ضرور بتادیا گیا ہے کہ آپ جس انداز میں میک اپ کرتی ہیں اسی انداز کو سلیقے سے استعمال کر کے آپ کس طرح بہتر سے بہترنتائج حاصل کر سکتی ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Ap Ka Make Up" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.