Badnuma Honton Ko Khubsurat Banaain - Article No. 3002

Badnuma Honton Ko Khubsurat Banaain

بدنما ہونٹوں کو خوبصورت بنائیں - تحریر نمبر 3002

اس موسم میں لپ گلوس کا استعمال ہونٹوں کیلئے بہت ضروری ہے

ہفتہ 5 نومبر 2022

موسم سرما کی آمد آمد ہے۔اس موسم کے آغاز سے ہی ہونٹ خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں،لہٰذا اس موسم میں لپ گلوس کا استعمال ہونٹوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ماہرین حسن کا کہنا ہے کہ لپ گلوس کے استعمال سے ہونٹوں کا حسن دوبالا ہو جاتا ہے۔بدنما ہونٹوں پر لپ گلوس لگائیں تو خوشنما ہو جاتے ہیں آج کل چند کمپنیوں کے تیار کردہ لپ اسٹکس فراسٹڈ گلوس ہوتی ہیں جن کے استعمال سے ہونٹوں پر رنگ کے علاوہ چمک آ جاتی ہے۔

صات ستھرے ہموار سطح کے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا کافی آسان ہوتا ہے مگر کٹے پھٹے اور کھردرے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا کافی مشکل کام ہے۔ایسے ہونٹوں پر لپ اسٹک استعمال کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے ویزلین یا کوئی اور عمدہ سی کریم لگائیں۔تقریباً آدھ گھنٹہ بعد اسے کسی کھردرے کپڑے یا تولیے سے صاف کر دیں۔

(جاری ہے)

اور ہونٹوں کو نم کیے بغیر ان پر لپ اسٹک لگا دیں۔

خشک ہونٹوں پر رات کو سونے سے پہلے کوئی عمدہ سی کریم یا گلیسرین لگانی چاہیے۔یہ عمل کسی بھی موسم میں کیا جا سکتا ہے۔لپ اسٹک کے استعمال سے ہونٹ عموماً کالے پڑ جاتے ہیں۔خراب اور گھٹیا قسم کی لپ اسٹک ہونٹوں کی قدرتی رنگت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔اس صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہفتے میں تقریباً دو دن لپ اسٹک کا استعمال نہ کریں۔ہر شب سونے سے پہلے ہونٹوں پر روغن زیتون کا لگائیں۔

اگر روغن زیتون کے ساتھ عرق لیموں یا ڈائلیوٹ سلفیورک ایسڈ (Dilute Sulphuric Acid) کے تین چار قطرے ملا کر ہر روز رات کو سونے سے پہلے اور لپ اسٹک کا میک اپ اُتارنے کے بعد ہونٹوں پر ملیں تو اس سے آپ کے ہونٹوں کی قدرتی دلکشی اور دل آویزی ہمیشہ برقرار رہے گی۔انگور یا گریپ فروٹ کے جوس میں دار چینی ملا کر لگانے سے بھی ہونٹوں کی سیاہی دور ہوتی ہے۔اس مقصد کے لئے ٹماٹر اور چقندر بھی مفید ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Badnuma Honton Ko Khubsurat Banaain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.