Beauty Corner - Article No. 1339

Beauty Corner

بیوٹی کارنر - تحریر نمبر 1339

اگر آپ کوبھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے لبوں کارنگ قدرے گہرا ہے اور آپ انہیں بنانا چاہتی ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں پرتوجہ دیں کیونکہ۔۔۔

جمعہ 30 اکتوبر 2015

سیاہ ہونٹ سرخ بنائیں․․
اگر آپ کوبھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے لبوں کارنگ قدرے گہرا ہے اور آپ انہیں بنانا چاہتی ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں پرتوجہ دیں کیونکہ اس مسئلہ کاحل بآسانی ممکن ہے۔
ہونٹوں سے گہری رنگت کی تہہ کوہٹانے کیلئے روزانہ صبح ٹوٹھ برس کوان پرنرمی سے رگڑیں یاچینی شہد اور زیتوں کاتیل کاآمیزہ بنا کر ہونٹوں پرلگائیں اور پھر اچھی طرح دھوڈالیں۔
کسی اچھی بام سے ہونٹوں کونم رکھیں کیونکہ خشک ہونٹوں کارنگ گہراہوجاتا ہے۔سورج کی روشنی بھی ہونٹوں کی رنگت کومتاثر کرسکتی ہے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ایس پی ایف30کی حامل سن بلاک ہونٹوں پرلگائیں۔اگر قدرتی طریقوں سے ہونٹوں کی گہری رنگت ختم نہ ہو تو”کے ٹی پی“لیزرسے یہ ممکن ہے اس کیلئے جلد کے کسی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)


بادام کاتیل کرے جھریوں کاخاتمہ․․
ایک بڑے برتن میں دولیٹر پانی ڈالیں اوراسے چولہے پر رکھ دیں۔

اب چار کھانے کے چمچے بادام کے تیل کوکسی سٹیل کے برتن میں ڈالیں جوپانی والے برتن سے چھوٹا ہو۔اب اس تیل والے برتن کوپانی میں رکھیں تاکہ تیل کوبراہ راست نہ پہنچے اور اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی بادام کے تیل میں شامل نہ ہو۔گرم پانی کی وجہ سے بادام کے تیل والا برتن بھی گرم ہوجائے گااور برتن کے گرم ہونے پر تیل کونکال لیں ا ور نیم گرم ہونے پر جھائیوں پر لگائیں اور ہلکا مساج کریں۔پھردس منٹ لگارہنے دیں۔ اس کااستعمال رات کوسونے سے پہلے کرنا ہے۔ہفتے میں دوباراستعمال کریں۔انشاء اللہ اس کے استعمال سے چہرے کی چھائیوں سے مکمل چھٹکارا مل جائے گا۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Beauty Corner" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.