Blush On Ghulaab Ki Manind Khiltay Chehray Ka Raaz - Article No. 1488
بلش آن گلاب کی مانند کھلتے چہرے کا راز - تحریر نمبر 1488
گرمیوں کے موسم میں چہرے کو تروتازہ شگفتہ انداز عطاکرنے کے لیے پاؤڈر آن کااستعمال کریں تو زیادہ مناسب رہتا ہے میک اپ میں ہر چیز کااپنا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔مثال کے طور پر بیس بالکل درست لگی ہوئی اور چہرے کے ہر حصے پر یکساں بلینڈہونی چاہئے۔ اسی طرح آئی میک اپ بھی بہت مہارت اور احتیاط کامتفاضی ہوتا ہے اس کے بعد بلشر کی باری آتی ہے۔ بلشر کو درست انداز میں لگانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے
جمعرات 30 جون 2016
(جاری ہے)
گرمیوں میں پاؤڈر بلشراور سردیوں میں کریم بلشرکا استعمال بہت سہل ہوتا ہے۔
اپنے چہرے پر بلشرکودرست طریقے سے لگانے کے لئے بار بار پریکٹس کریں اور اس کے لئے بہت تھوڑی مقدار سے آغاز کردیں۔ بلشر لگاتے ہوئے آپ پور انداز میں مسکرائیں۔ اب رخسار کی ہڈی کاجو حصہ سب سے زیادہ ابھررہاہو اور سب اوپر ہووہاں سے بلشر لگانا شروع کریں۔کریم بلشر استعمال کبھی بھی براہ راست اپنی جلد پر نہ کریں بلکہ اس کو پہلے اپنی انگلیوں کے پوروں پر لگائیں پھر گالوں پر اپلائی کریں۔ پاؤڈر بلشر کو برش میں لگائیں اور اضافی پاؤڈر کواپنے چہرے پر لگانے سے قبل ذراسا جھڑک کرجھاڑ دیں۔ اس کے بعد بلشر برش کو گالوں پر پھیرتے ہوئے نہایت نفاست سے بلشر اپلائی کریں دھیان رہے بہت زیادہ مقدار میں بلشر لگانے سے آپ اپنی عمر سے 10سال بڑی بھی لگ سکتی ہیں چنانچہ گالوں کو قدرتی انداز عطا کرنے کے لیے کم مقدار میں بلشر لگائیں۔ آج کل فیشن میں شمری ماربل کلر بلش آن بہت ان ہیں۔ آپ ان کااستعمال کرکے بھی اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک
Expire Cosmetic Products Ka Istemal Hai Khatarnak
کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے
Chemical Makeup Remover Ki Jagah Qudrati Remover Istemal Kijiye
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سردیوں کے لئے میک اپ ٹپ
Sardiyon Ke Liye Makeup Tip
BB اور CC کریم میک اپ کا جدید انداز
BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
واٹر پروف میک اپ
Waterproof Makeup
نظر کا چشمہ اور آئیز میک اپ
Nazar Ka Chashma Aur Eyes Makeup
ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab
جانئے حسن کا راز
Janiye Husn Ka Raaz
رت آئی ہے عید سنگھار کی
Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki