بند کریں
خواتین مضامینمیک اپبلش آن کھلتے چمکتے چہرے کاراز

مزید میک اپ

پچھلے مضامین - مزید مضامین
بلش آن کھلتے چمکتے چہرے کاراز
بلش آن نہ صرف آپ کے چہرے کی خوشگواریت کے رنگ عطاکرتا ہے بلکہ چہرے کے خدوخال کوبھی واضع کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔
خوبصورتی کادارومدارجسمانی صحت پر ہوتاہے۔ اگر آپ جسمانی طور پر صحتمند اور خوش باش ہیں اس کا ثبوت آپ کھلتا‘ دمکتا اور پررونق چہرہ دے دیتاہے لیکن اس کایہ مطلب ہر گزنہیں ہے کہ آپ خدانخواستہ بیمارہیں یاکسی اور وجہ کے باعث آپ کے چہرے پر سرخی یاچمک نہیں ہے توآپ خوبصورت وحسین نظر نہیں آسکتیں۔ کاسمیٹک کمپنیز نے خواتین کی اس مشکل کابھی حل نکالا ہواہے جسے ہماری دادی، نانی سرخی پاؤڈر یا روج کہتی ہیں اور آج کل یہ بلشر، بلش آن یافیس شائنر کے نام سے مقبول عام ہے اس میں کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہے کہ بلش آن چہرے کوخوبصورت اندز میں رنگ کرآپ کے چہرے کوعجب سے دلکشی وتروتازگی لگانے کے بعد ہی جوان وصحت مندتاثر پیش کرتاہے۔ یہ ناصرف آپ کے چہرے کو خوشگواریت کے رنگ عطا کرتاہے بلکہ اس کے خدوخال کوواضح کرنے میں بھی مددفراہم کرتاہے۔
بلش آن کیسے لگایاجائے:
موسم گرما میں خواتین کوشش کریں کہ پاؤڈر بلش آن اپنے گالوں پراپلائی کریں۔ جبکہ موسم سرما میں آپ کریم بلشر کاانتخاب کرسکتی ہیں یہ آپ کی جلد پرفوراََ سیٹ ہوجاتاہے اور سردی کے خشک موسم میں آپ کی لک کوتروتازہ اور حسین بنادیتاہے۔ آپ کریم بلشر کا استعمال صرف موئسچرائزرچہرے پرلگاکربھی کر سکتی ہیں یافاؤندیشن کے بعد بھی اپلائی کرسکتی ہیں۔
اگر آپ کے پاس دویاتین شیڈز میں بلش آن ہوتوزیادہ مناسب رہتاہے آپ دوکلرکومکس کرکے ایک نئے اور بہترین شیڈ کا تجربہ کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آجکل فیشن میں پیچ اور پنک شیڈ کے بلشربہت ان ہیں۔ آپ انہیں ٹرائی کرکے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
گوری وگندمی رنگت کی حامل خواتین پنکش اور پیچ کلر کے بلش آن کااستعمال کرسکتی ہیں جبکہ گہری رنگت کی حامل خواتین قدرتی شیڈز مثلاََ براؤنز‘ کوپر‘ عنبر( بھوریابراؤن) اور مہرون بلشر کااستعمال کرکے اپنے چہرے کو دمکتا ہوااحساس فراہم کرسکتی ہیں۔ سرخ رنگت کے بلش آن کاانتخاب کرتے ہوئے تھوڑی احتیاط سے کام لیں۔ اس شیڈکابہت زیادہ استعمال آپ کومضحکہ خیزبھی بناسکتاہے ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھی بلش آن کاانتخاب اپنی اسکن ٹون کی مناسبت سے کریں۔
بلش آن ہمیشہ بڑے اور نرم برش سے گالوں کی ہڈی پرلگائیں اس طرح لگائیں کہ بلش آن پیشانی سے قریب ہواور کانوں کی طرف جاتاہوا محسوس ہولیکن ناک کے قریب بلش آن کااستعمال نہ کریں۔ سردیوں کہ موسم میںآ پ لپ اسٹک اور لیپ پنسل گالوں پرلگا کراچھی طرح بلینڈ کرکے قدرتی تروتازگی پاسکتی ہیں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے