Dilkashi Ke Qudrati Andaz Apnaiye - Article No. 3009

Dilkashi Ke Qudrati Andaz Apnaiye

دلکشی کے قدرتی انداز اپنائیے - تحریر نمبر 3009

مہنگے کاسمیٹکس کوئی حل نہیں

منگل 15 نومبر 2022

ماہرین حسن کہتے ہیں کہ خواتین ہم سے خوبصورت اور دلکشی اپنانے کے راز جاننا چاہتی ہیں اور کئی تو مہنگے مہنگے کاسمیٹکس لے کر طریقہ استعمال پوچھنے آتی ہیں۔غرضیکہ انہیں بیوٹی ٹپس درکار ہوتی ہیں۔ہماری پیشہ ورانہ مہارت کو مدنظر رکھ کر وہ چند مشورے کرنا چاہتی ہیں مثلاً کون سی کمپنی کا بلش آن ہماری زردی مائل رنگت کو چھپا لیتا ہے؟ہمارا جواب پڑھیئے․․․․
دنیا کی کوئی اعلیٰ یا بے حد معیاری (حسن سے متعلق) مصنوعات بنانے والی کمپنی ایسا بلش آن نہیں بنا سکی جو مضمحل،زرد یا بے رونق جلد کو شاندار Glow دے سکے مگر قدرت نے آپ کے لئے موسم کے بہترین پھل،سبزیاں پیدا کی ہیں۔
جب تک آپ اپنی غذائی عادات کو بہتر نہیں بنائیں گی تب تک چہرے پر قدرتی نکھار نہیں آ سکے گا۔

(جاری ہے)

بلش آن کوئی بھی ہو اگر فوٹو شوٹ کے چند گھنٹوں کے لئے نکھار عطا کرے گا بھی تو وہ مصنوعی نکھار ہو گا۔
روزانہ ورزشوں کی اہمیت
ورزش صرف صحت برقرار رکھنے کے لئے ہی نہیں کی جاتی۔یہ چہل قدمی،تیز قدمی،ایروبک،گولف کھیلنا،ٹینس،اسکیٹنگ اور سائیکل چلانا ہو ان میں سے کوئی بھی ورزش ہو اس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں خاص طور پر کمر کے پٹھے اور ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوتی ہے۔

اسی طرح ورزش کے اثرات جلد پر بھی نمایاں حد تک پڑتے ہیں۔خواتین کے لئے جم جانا ممکن نہ ہو تو وہ پارک میں تیز قدمی کر سکتی ہیں۔ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ پانی پینا معمول بنا لیں۔
اپنی فاؤنڈیشن کا معیار دیکھیں۔کیا یہ آپ کی جلد کی عمومی رنگت سے قریب ہے۔گندمی اور سانولی رنگت والی خواتین میڈیم ٹون استعمال کر سکتی ہیں۔تاہم ہتھیلی پر لگا کر جذب کرکے چیک کر لیں کہ یہ رنگ آپ کی رنگت سے میل کھا رہا ہے یا نہیں۔

اپنا Concealer بھی اسی طرح چیک کرکے خریدیں۔اسے Apply کرنے کا طریقہ یوٹیوب یا بیوٹیشن سے ضرور سیکھ لیں۔
جسم کے نظر آنے والے حصوں پر Contouring کرنا ضروری ہے۔سوشل میڈیا نے اس پہلو سے بھی ہماری رہنمائی کر دی ہے۔مختلف پاکستانی بلاگرز اور بیوٹیشنز Live یا ریکارڈنگ کی شکل میں آپ کی رہنمائی کر دیتی ہیں لہٰذا گھر بیٹھے آپ ان Tips سے استفادہ کر سکتی ہیں۔

بھنوؤں پر براؤن رنگ کی پینسل سے انہیں گہرا کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ آپ کی بھنوئیں بہت باریک ہوں یا ان میں کوئی سفید بال نظر آ جائے۔آج کل گھنی بھنوئیں فیشن میں ہیں۔لہٰذا خیال رکھیں کہ انہیں غیر ضروری طور پر Pluck نہ کیا جائے۔
مسکارا جب بھی لگائیں تو ایک ہی بار لگائیں دوسری اور تیسری تہہ لگانا تصنع کا تاثر دے گا۔
آئی شیڈو کی Base الگ سے بنا کر کوئی مدھم ٹون والا رنگ استعمال کرنا بہتر ہے۔

چہرے گردن ہاتھ اور پیروں پر موئسچرائزر ضرور لگایا کریں یہ جلد کی Hydration کے لئے بے حد ضروری ہے۔
میک اپ کرکے باہر جانا مقصود ہو تو سب سے پہلے سن اسکرین سے آغاز کریں۔پھر چند سیکنڈز کا وقفہ دے کر BB کریم یا فاؤنڈیشن کا استعمال کیا جائے تو اچھا ہے۔
30 سے 35 سال کی عمر سے کوشش کریں کہ ہر مہینے فیشل لیا جائے۔
ہیئر اسٹائل وہی اچھا ہوتا ہے جو ہمارے چہرے اور شخصیت کو دلکش ظاہر کرے۔

لباس کی تراش خراش،ڈیزائننگ اور رنگوں کا خاص خیال رکھیں۔وہیں پہنیں جو آپ پر جچتا ہو۔نوجوان لڑکیاں مدھم رنگوں کا استعمال کبھی کبھار کریں تو بھلی لگتی ہیں لیکن گہرے اور شوخ رنگ عمر رسیدہ افراد پر کم ہی جچتے ہیں تا وقتیکہ وہ کسی قریبی عزیز کی خوشی کی تقریب میں جا رہی ہوں۔
دودھ والی چائے سے بہتر ہے کہ آپ سبز چائے استعمال کریں۔غذا میں لیموں،ہری سبزیاں،موسمی پھل اور خشک میوہ جات کا استعمال جسم کو توانا رکھتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Dilkashi Ke Qudrati Andaz Apnaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.