Eid Special Make Up - Article No. 1856

Eid Special Make Up

عید اسپیشل میک اپ - تحریر نمبر 1856

چہرے کا میک اپ۔۔۔اپنے چہرے کو میک اپ کے ذریعے حسب منشاء روپ سے نوازیں

پیر 20 اگست 2018

جی ہاں۔۔۔۔ اب آپ اپنے چہرے کو میک اپ کے ذریعے حسب منشاء رنگ و روپ سے نواز سکتی ہیں۔
یہ سب کچھ اب آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اگر آپ کی خواہش ہے تو آپ اپنے آپ کو گلیمر کی دنیا کے ایک فرد کے روپ میں پیش کر سکتی ہیں اور اگر آپ خواہش کریں تو اپنے قدرتی حسن کو میک اپ کے ذریعے اس طور پر چار چاند لگا سکتی ہیں کہ اگر چہ آپ کے ہر ایک نین نقش پر نکھار جلوہ ر ہو گا لیکن اس کے باوجود بھی دیکھنے والی آنکھ یہ فیصلہ نہ کر سکے گی کہ ااپ نے میک اپ کیا ہوا ہے یا میک اپ سے عاری ہیں۔


زیر نظر باب میں آپ کے لیے چہرے کے مختلف میک اپ پیش کیے جا رہے ہیں اور یہ مختلف میک اپ آپ کے چہرے کو مختلف انداز میں پیش کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ لیکن یہ بھی واضح ہے کہ میک اپ کا فن محض انہیں چہروں تک محدود نہیں ہے بلکہ اپنے چہرے کو مختلف انداز میں میک اپ سے سجانے کی مشق سرانجام دینے کے بعد آپ اپنی خدادادصلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے نئے چہرے بذات خود تخلیق کر سکتی ہیں اور ہر مرتبہ اپنے آپ کو ایک منفرد روپ سے سجا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سب کچھ اب آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے ۔ آپ کو محض مشق کی ضرورت ہے۔
میک اپ کے مختلف مراحل
1 ۔ اپنے چہرے کو موائسچر ائز کریں۔
2 ۔چہرے اور گردن پر کیک فاؤنڈیشن سجائیں۔
3 ۔برش کے ذریعے اپنی بھنوؤں کی نوک پلک سنواریں۔
4 ۔اپنے بھنوؤں کے درمیانی خلا کو براؤن آئی برولائنز سے پُر کریں۔
5 ۔نچلی پلکوں اور حلقوں کے اردگرد ہکے ارغوانی رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور بخوبی جمائیں۔

6۔پیوٹے ے درمیانی حصے سے باہر کی جانب گلابی آئی شیڈ لگائیں۔
7۔آنکھوں کے اندرونی گوشوں پر سرخی مائل بھوری رنگ کا حامل آئی شیڈ لگائیں۔
8۔برش کے ساتھ پلکوں پر ہلکے بھورے رنگ کا مسکارا لگائیں۔
10 ۔رخساروں کی ہڈیوں کو نمایاں کرنے کے لیے میٹا لک (چمکدار) سفید آئی شیڈ لگائیں اور اس کے نیچے نارنجی رنگ کا بلشر لگائیں۔
11 ۔نارنجی شیڈوالی بھوری لپ اسٹک سے اپنے ہونٹوں کی آؤٹ لائن لگائیں اور ما بعد اس رنگ سے ملتی جلتی کوئی بھی لپ اسٹک اپنے ہونٹوں پر استعمال کریں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Eid Special Make Up" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.