Elovera Or Make Up - Article No. 2241

Elovera Or Make Up

ایلو ویرا اور میک اپ - تحریر نمبر 2241

ایلو ویرا اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتاہے۔یہی وجہ ہے کہ حسن کی بات ہو یا دنیائے طب کی ایلو ویرا کا ذکر ہر جگہ پایاجاتا ہے۔

ہفتہ 21 دسمبر 2019

اقراء گل
ایلو ویرا اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتاہے۔یہی وجہ ہے کہ حسن کی بات ہو یا دنیائے طب کی ایلو ویرا کا ذکر ہر جگہ پایاجاتا ہے۔جس کی دنیا میں ایلو ویرا کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس کے استعمال سے نہ صرف رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ جلد کی شادابی میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ایلوویرا میں وٹامن سی ،وٹامن ای اور بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے۔
جس کے باعث یہ چہرے کو بہت نرم وملائم بنا دیتاہے۔ایلو ویرا کو ایک بہترین اینٹی ایجنگ پروڈکٹ ہے۔یہ چہرے کو بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتاہے۔جھریوں کا خاتمہ کرتاہے اور چہرے کو ہر وقت تروتازہ رکھتاہے۔ایلو ویرا جلد کو آکسیجن فراہم کرتاہے جس سے جلد کے ٹشوز کو طاقت ملتی ہے اور جلد کے ٹشوز کو مردہ ہونے سے بچاتاہے۔

(جاری ہے)

ایلوویرا جلد کو ہائیڈریٹ کرتاہے جس کے باعث جلد کی نمی بر قرار رہتی ہے اور جلد خشکی کا شکار نہیں ہوتی۔

ایلو ویرا جلد پر ایک حفاظتی تہہ بنا دیتاہے ۔جس سے جلد موسمی اثرات سے بھی محفوظ رہتی ہے اور گردوغبار کا بھی جلد پر منفی اثر نہیں ہوتا۔ایلوویرا کو بہت سے طریقوں سے استعمال کیا جا سکتاہے۔ماسک ہو یا فیشل ،مساج ہو یا کریم ہر طریقے سے ایلو ویرا کا استعمال حیرت انگیز فوائد دیتاہے۔خصوصاً میک اپ کی بات ہوتو ایلو ویرا نہ صرف میک اپ کے عمل میں مدد گار ہے بلکہ ایلوویرا کی مدد سے میک اپ کے کچھ پراڈکٹس بھی بنائے جاتے ہیں۔
ایلو ویرا درج ذیل طریقوں سے ہمارے لیے میک اپ کو آسان بناتاہے۔
لپ گلوز
ایلو ویرا سے نیچرل لپ گلوز کی تیاری کے لیے ایلو ویرا جیل لیں،جیل میں فوڈکلر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اپنے ہونٹوں پرلگائیں۔
ایلو ویرا اور بیس
اگر آپ کی جلد بہت خشک ہے جس کی وجہ سے چہرے پر بیس ٹھیک سیٹ نہیں ہوتا بیس میں تھوڑا سا ایلو ویرا جیل اور چند قطرے کسی بھی اچھے آئل کے ڈال لیں۔
اب ان سب کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر اپلائی کریں۔اس طرح آپ کے چہرے پر بیس بہت زیادہ دیر تک سیٹ رہے گا۔
آئی بروز
آئی برش لیں اور اس پر ایلو ویرا جیل لگائیں۔اس برش سے آئی بروز پر جیل اپلائی کریں۔اس سے آئی بروز میں چمک پیدا ہو گی اور کافی عرصہ تک خشک اور روکھی نہیں ہوں گی ۔آئی بروز کے لیے سب سے بہترین میک اپ پروڈکٹ ہے۔

میک اپ فکسر
میک اپ اپلائی کرنے کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے۔ان مسائل میں موسمی اثرات اور جلدی مسائل بھی ہوتے ہیں۔ان مسائل سے بچنے میں ایلو ویرا جیل بہت مددگار ہے۔ایلو ویرا جیل کو میک اپ فکسر کے طور پر بھی استعمال کیا جاتاہے۔ایلو ویرا جیل میں پانی اور ویچ ہیزل کو مکس کریں۔اس مکسچر کو سپرے بوتل میں ڈال لیں۔
میک اپ کرنے کے بعد چہرے پر اپلائی کریں۔اس سے آپ کے چہرے پر میک اپ زیادہ دیر تک رہے گا اور چہرہ زیادہ دیر تک فریش رہے گا۔
میک اپ ریمور
ایلو ویرا جیل جہاں ایک طرف میک اپ میں مددگار وہیں دوسری طرف ایلو ویراجیل ایک بہترین میک اپ ریمور بھی ہے۔جس سے با آسانی میک اپ ریمور کیا جا سکتاہے ہر طرح کے سائیڈ ایفکٹ سے بھی بچاتاہے۔ایلو ویرا جیل کو بطور میک اپ ریمور استعمال کرنے کے لیے اس میں پانی اور اولیو آئل(Oliv oil)ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔یہ ایک بہترین نیچرل میک اپ ریمور ہے۔ایلو ویرا جیل میں کوکونٹ آئل،گلیسرین اور شہد ملائیں۔ان تمام اشیاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔اور اس مکسچر کو بطور میک اپ ریمور استعمال کریں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Elovera Or Make Up" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.