
Eye Make Up Intekhab Zara Dhiyan Sy Kry - Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
آئی میک اپ انتخاب ذرا دھیان سے کریں - میک اپ
بدھ 21 مارچ 2018

فائزہ سلیم
آنکھوں کے میک اپ کے لئے پریسڈ پاﺅڈر کریمیں لوز پاﺅڈر مکس کریم اور پینسلیں دستیاب ہیں جن میں آپ کو اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرتا ہے البتہ ان میں سے ہر ایک کو اپلائی کرنے کی تکنیک مختلف ہے۔
پریسڈ پاﺅڈر آئی شیڈ کی سب سے زیادہ مقبول ترین شکل ہیں یہ انواع و قسم کے رنگوں میں دستیاب ہوتے ہیں اور انہیں لگانا حقیقت میں سہل میں ہوتا ہے اور ان میں دیرپا قائم رہنے کی صلاحیت ہوتی ہے بہترین نتائج کے حصول کے لیے آپ یا تو برش یا اسفنج کی نوک(ٹپ )والے ایلیکٹر استعمال کریں کریم شیڈوز ان خواتین کے لیے نہایت موزوں ہوتے ہیں جن کی جلد خشک قسم اساس کی حامل ہوتی ہے ان شیڈوز کو اسفنج ایلیکٹر کی مدد سے لگانا چاہیے لوز پاﺅڈر شیڈوز عام طور پر شوخ رنگ کے ہوتے ہیں لیکن ان کو اپلائی کرنے کے لیے ہوشیاری کی ضرورت ہوتی ہے اگر انہیں براہ راست پوٹ میں سے استعمال کیا جائے تو اس کا یکساں تاثر دینے کے لیے اسفنج ایلیکٹرمدد دیتا ہے لیکن ایک دیر پا تاثر برقرار رکھنے کے لئے اسے ہاتھ کی پشت پر تھوڑے سے پانی میں مکس کرلیں اور پھر ایک برش کی مدد سے اپلائی کریں پاﺅڈر اور کریم مکس اپ کیساتھ اپنے ایلیکٹر آتے ہیں آئی شیڈو کی شکل غالباً سب سے زیادہ دیرپا ہوتی ہے اوراکثر واٹر پروف بھی ہوتی ہے یہ تیزی سے خشک ہوجاتے ہیں انہیں لگانے کے بعد اپنے ہاتھ کی انگلی کی پور سے بلینڈ کرلیں۔
(جاری ہے)
پینسلیں:نرم آئی پینسلیں نہایت حیرت انگیز اور سنسنی خیز اثرات پیدا کرسکتی ہے چونکہ وہ ملائم اور قدرے چکنی ہوتی ہے اس لیے خشک اور کمبی نیشن جلدوں کے لیے بہترین اور موزوں رہتی ہے آپ وہ آرٹ لائن جوں کی توں بناسکتی ہے جو آپ بنانا چاہتی ہیں اور پھر کند نوک والے آئی شیڈوبرش کی مدد سے اسے سافٹ اور بلینڈر کرسکتی ہے اس کے اوپر اگر نیم شفاف پاﺅڈر کی ہلکی سی ڈسٹنگ کردی جائے تو اس کی دیرپا رہنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے رنگوں کو منتخب کرتے وقت آپ تین3 بنیادی شیڈ درکار ہوں گے جو سب کے سب ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہوں گے ہائی لائٹنگ کے لیے پیل فراسٹڈ شیڈ،شیپنگ کے لئے گہرا شیڈ اور وسعت عطا کرنے کے لیے میڈیم شیڈ،رنگوں کی جن رینج کا آپ انتخاب کرتے ہیں وہ ابتدا کرنے والوں کی کٹ کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اگر آپ بیچ براﺅن اور کاپر کے شیڈز استعمال کریں گی تو یہ کسی طور پر غلط نہیں ہوگا کیونکہ یہ شیڈز ہر ایج گروپ کی خواتین کے مابین مقبول اور نہایت ان فیشن وٹرینڈ شیڈز بھی ہیں اور یہ نہ صرف عملی طور پر تمام آنکھوں پر سوٹ کرتے ہیں بلکہ ہر رنگ کی آنکھ کے ساتھ خوبصورت تال میل پیدا کرتے ہیں کیونکہ یہ بڑی حد تک نیوٹرل ہوتے ہیں اس پرانی کہاوت پر یقین نہ کریں نیلا‘نیلی آنکھوں پر جچتا ہے اور براﺅن ہیزل‘براﺅن آنکھوں پر یہ بات درست نہیں ہے،
کاجل(کوہلKohl )پینسل:استعمال کے لیے ملائم ترین اور آسان آئی لائنر کی قسم کوہلی جنہیں بعض اوقات کاجل بھی کہا جاتا ہے پینسلیں ہوتی ہے کوہل پینسلیں آنکھ کی شیپ کو واضح کرنے کے لیے پرفیکٹ ہوتی ہے اور آئی شیڈوز کا یہ فوری نعم البدل ہیں اسے ہلکے ہاتھ سے حرکت دینے سے آپ لائن ڈرا کرسکتی ہے اور پھر برش بلینڈ کرتے ہوئے اسے قدرتی نرم شیپ میں لاسکتی ہے۔
مسکارا:پلکوں کو گھناو خوبصورت بنانے کے لئے مسکارے کی ضرورت ہوتی ہے چاہے پلکیں سیاہ اور گھنی ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ میک اپ بیس بنانے کے بعد یہ پاﺅڈر لگنے کے نتیجے میں بھوری بھوری سی نظر آتی ہے ایک ایسے شیڈ کا انتخاب کریں جو آپ کی پلکوں کی اپنی رنگت سے قریب تر ہو سنہری زلفوں والی خواتین کبھی سیاہ شیڈو کا انتخاب نہ کریں اور اسے احتیاط کے ساتھ اپلائی کریں اپنے آئینے کو اس طرح سے تھامیں کہ آپ کو اس میں اپنا عکس دیکھنے کے لیے نیچے کی طرف دیکھنا پڑے اور پھر برش کو زگ زیک چلائیں تاکہ اوپری پلکیں علیحدہ علیحدہ رہیں اور ایک دوسرے سے چپکنے نہ پائیں نچلی پلکوں کو برش وقت اوپر کی جانب دیکھیں ایک سافٹ نیچرل لک کے لیے پلکوں پر علیحدہ علیحدہ باریک تہ برش کی مدد سے لگائیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید میک اپ سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.