Eye MakeUp Ki Safai - Aik Dushwaar Kaam - Article No. 2715

Eye MakeUp Ki Safai - Aik Dushwaar Kaam

آئی میک اپ کی صفائی ۔ ایک دشوار کام - تحریر نمبر 2715

اگر آپ اپنا آئی میک اپ صاف نہیں کریں گی تو یہ سامات آپ کے میک اپ کی وجہ سے بند ہو جائیں گے اور جلد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اور جلد کی صحت بھی متاثر ہو گی

جمعہ 22 اکتوبر 2021

یہ بات تو سب خواتین اچھی طرح جانتی ہیں کہ ان کی جلد کی صحت اور دلکشی کے لئے یہ ضروری ہے کہ رات کو سونے سے قبل چہرے کو ہر قسم کے میک اپ سے بالکل صاف کر لیا جائے‘لیکن ہماری آنکھیں چونکہ ہمارے جسم کا ایک نازک اور حساس عضو ہیں۔اس لئے آنکھوں پر کئے گئے میک اپ کی صفائی بہت احتیاط کی متقاطی ہوتی ہے۔رات کو بستر پر جانے سے قبل اپنے چہرے کو خاص طور پر آنکھوں کو ہر قسم کے میک اپ سے پاک صاف ضرور کریں۔

اس طرح اگلی صبح آپ کو اپنا چہرہ صاف ستھرا ملے گا اور سب سے اہم بات یہ کہ آنکھوں کے گرد کی نازک جلد سانس لینے کے قابل رہے گی۔اگر آپ اپنا آئی میک اپ صاف نہیں کریں گی تو یہ سامات آپ کے میک اپ کی وجہ سے بند ہو جائیں گے اور جلد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اور جلد کی صحت بھی متاثر ہو گی۔

(جاری ہے)

آئی میک اپ صاف کرنے کے لئے معیاری برانڈ کے کاٹن پیڈن کا استعمال کریں یا پھر روٹی کا بنڈل لے کر اس کے چھوٹے چھوٹے کاٹن پیڈ بنا کر پانی میں بھگو دیں،اس کے بعد پانی اچھی طرح نچوڑ کر اپنی آنکھوں کے پپوٹوں کو اچھی طرح صاف کر لیں۔


آئی میک اپ کی صفائی آنکھ کے باہری کنارے سے اندرونی حصہ کی طرف کریں اور جلد کو بہت زیادہ ہر گز مت کھینچیں۔اگر اندرونی حصے یا پلکوں کے درمیان میک اپ کے باریک ذرات جم گئے ہیں یا چپک گئے ہیں تو اس کے لئے ایئر بڈ (Ear Bud) کو بے بی آئل،زیتون کے تیل یا میک اپ بھگو کر استعمال کریں۔اس عمل میں صرف چند منٹ لگتے ہیں اور بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Eye MakeUp Ki Safai - Aik Dushwaar Kaam" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.