Eyeshadow - Article No. 2894

Eyeshadow

آئی شیڈو - تحریر نمبر 2894

آنکھوں کو بنائے خوبصورت

جمعہ 3 جون 2022

آئی شیڈو آنکھوں کی خوبیوں کو اُجاگر کرتا ہے،ترقی کے اس دور میں نت نئے رنگوں کے امتزاج نے تجرباتی میک اپ کو ایک نیا اور خوبصورت انداز دیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ”آنکھیں روح کے اندر جھانکنے کے روزن ہیں“۔روشن اور چمک دار آنکھیں کسی بھی خاتون کیلئے بہت بڑا سرمایہ ہیں،الفاظ کے استعمال کے بغیر وہ بہت کچھ کہہ دیتی ہیں۔کسی بھی خاتون کی آنکھیں کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں،لیکن میک اپ کی مدد سے انہیں مزید خوبصورت بنا کر ان سے ساحرانہ حسن پیدا کیا جا سکتا ہے۔

میک اپ کی دنیا میں آئی شیڈو اہم رول ادا کرتا ہے۔عموماً آئی شیڈو پاؤڈر کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے۔ذیل میں ہم آئی شیڈو کے استعمال کے بارے میں چند مشورے دے رہے ہیں۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ آئی شیڈو اس انداز سے استعمال کیا جائے تاکہ آنکھوں کی خصوصیات کو اُجاگر کیا جائے نہ کہ ان پر بالکل چھا جانا،شوخ رنگ کا آئی شیڈو بہت کم اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)


شیڈو کو اچھی طرح حل کر لینا چاہئے تاکہ اس کو لگانے کے بعد کسی قسم کے خطوط نمایاں نہ ہوں۔میک اپ میں آئی شیڈو کا استعمال سب سے آخر میں کیا جاتا ہے۔اسے مسکارا اور آئی لائنر کے بعد لگانا چاہئے۔دن کے وقت آئی شیڈو کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح میک اپ بہت گہرا لگنے لگتا ہے اور دیکھنے والوں کو تصنع کا احساس ہوتا ہے۔چنانچہ آئی شیڈ کا استعمال صرف رات کے وقت یا خصوصی مواقع تک ہی محدود کر دینا چاہئے۔
دن کے وقت یا آفس جاتے ہوئے پپوٹوں پر تھوڑی سی ویسلین مل لینے سے آنکھوں میں تر و تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Eyeshadow" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.