Glamorous Makeup - Article No. 2902

Glamorous Makeup

گلیمرس میک اپ - تحریر نمبر 2902

ہر طرح کا میک اپ ہر چہرے پر نہیں سجتا

پیر 13 جون 2022

راحیلہ مغل
ہر عورت یہ چاہتی ہے کہ میگزین پر چھپی ہوئی ماڈل کی طرح سلم اور خوبصورت نظر آئے۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ میک اپ میں خوبصورت نظر آنے والی لڑکی دیکھ کر یہ کبھی مت سوچیں کہ شاید اس جیسا میک اپ کرکے میں بھی بے حد حسین نظر آؤں گی۔ہر طرح کا میک اپ ہر چہرے پر نہیں سجتا لہٰذا اس کا بہترین حل یہی ہے کہ جس حد تک ممکن ہو سکے اپنی لُک نیچرل رکھیں۔
ماڈرن اور گلیمرس میک اپ کے ذریعے آپ چند منٹوں میں نیچرل لُک حاصل کر سکتی ہیں۔اس میک اپ کے ساتھ بہرحال لباس اور میچنگ جیولری پہننا ضروری ہے تاکہ میک اپ کا بھرپور تاثر سامنے آ سکے۔
میک اپ کرنے کیلئے سب سے اہم چیز فاؤنڈیشن ہے۔اس میں وٹامن بھی شامل ہوتا ہے۔اس کی مدد سے آپ چہرے کے داغ دھبوں کو چھپا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جو بھی فاؤنڈیشن لیں اس کا رنگ آپ کی جلد کے ساتھ میچ ہونا ضروری ہے۔

ان دنوں میچنگ فاؤنڈیشن حاصل کرنا بالکل مشکل نہیں ہے۔فاؤنڈیشن کو تین طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً لیکوئڈ،کریم اور ٹھوس شکل میں،یہ آپ کی جلد کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر آپ کو پُرکشش لُک دیتی ہے۔فاؤنڈیشن چہرے پر لگانے سے پہلے چہرہ اچھی طرح دھوئیں،پھر اس کو ٹشو پیپر کی مدد سے تھپتھپا کر خشک کر لیں،گویا ایک بہترین میک اپ کیلئے راہ ہموار ہو گئی ہے۔

پروفیکٹ ماڈرن گلیمر لُک کیلئے پاؤڈر کا استعمال بھی ضروری ہے۔ایک بڑا برش لے کر اس کی مدد سے پورے چہرے اور گردن پر پاؤڈر لگائیں۔لیکوئڈ فاؤنڈیشن کو سیٹ کرنے کیلئے بلاک پاؤڈر زیادہ اچھا ہوتا ہے۔یہ دونوں مل کر ایک فوری سطح پیدا کرتے ہیں جو بعد میں نیچرل لُک کا سبب بنتی ہے۔اس کے بعد آئی میک اپ کی باری آتی ہے۔براؤن شیڈز ہر عورت پر اچھے لگتے ہیں،لہٰذا پپوٹوں اور بھنوؤں کی ہڈی پر براؤن شیڈ لگائیں اور ان کے درمیان جو جگہ خالی ہو وہاں ڈارک ٹون استعمال کریں۔
آئی شیڈ کو دیر تک برقرار رکھنے کیلئے آنکھوں کے آس پاس بھی فاؤنڈیشن استعمال کر سکتی ہیں۔آنکھوں کے نیچے پاؤڈر کا ہلکا سا چھڑکاؤ کافی ہو گا۔براؤن پنسل کے ذریعے پلکوں کی لائننگ کو نمایاں کریں اور پھر مسکارا لگائیں۔کوشش کرکے پلکوں کا زیادہ سے زیادہ خم دیں۔اگر کہیں کوئی خامی رہ گئی ہو تو انہیں آئی برو پنسل کی مدد سے دور کیا جا سکتا ہے۔

چہرے کو چمک دمک اور ایک خاص شیپ دینے کیلئے گالوں کے ابھار پر اچھی طرح بلش آن لگائیں۔براؤن،پیچ،اپری کوٹ اور براؤنی شیڈز کا استعمال کر سکتی ہیں۔اگر آپ پاؤڈر بلش استعمال کر رہی ہیں تو اسے لگانے سے قبل برش کو اچھی طرح صاف کر لیں۔بلش کو اچھی طرح مکس کریں ورنہ رنگوں کی پٹیوں سی بن جائیں گی۔آخر میں برش کی مدد سے ناک کے اطراف،ٹھوڑی کے نیچے اور کنپٹیوں پر بھی برش کا ہلکا سا استعمال کریں۔آخر میں ہونٹوں کی سجاوٹ کیلئے گلابی،براؤن،براؤنش،ریڈ یا اورنج شیڈ کا انتخاب کریں کیونکہ یہ تقریباً ہر خاتون پر جچتے ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Glamorous Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.