Gold Makeup Kareen Or Haseen Ho Jayeen

گولڈ میک اپ کریں اور حسین ہو جائیں

پیر دسمبر

Gold Makeup Kareen Or Haseen Ho Jayeen

راحیلہ مغل
آئے دن میک اپ کرنے کی نئی نئی ٹیکنیکس متعارف ہوتی رہتی ہیں جنہیں خواتین بڑے شوق سے آزماتی ہیں اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ خواتین گھر سے باہر نکلتے وقت محسوس نہ ہونے والا نیچرل میک اپ کرتی ہیں۔میک اپ کرنے کے جدید پراڈکٹس مارکیٹ میں آتی ہیں تو بیو ٹیشنز ان پروڈکٹ کو استعمال کرتے ہوئے نئی ٹیکنیکس آزماتی ہیں اور پھر بعد میں اپنا میک اپ خود ہی کرنے لگتی ہیں۔


خواتین کو جب رات کے وقت کسی پارٹی میں جانا ہو تو وہ یقینا نیچرل میک اپ تو نہیں کریں گی اس کیلئے کچھ مخصوص رنگوں کا استعمال کرکے میک اپ کیا جاتا ہے۔ان مخصوص رنگوں میں ایک رنگ گولڈن بھی ہے جو رات کے وقت ہونے والی کسی بھی قسم کی تقریب کے لئے نہایت موزوں رنگ سمجھا جاتاہے اس لیے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو گلیٹری گولڈ میک اپ کرنے کی تکنیکس جنہیں ہر خاتون رات کے کسی بھی فنکشن میں جانے سے قبل اپنا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس میک اپ کو کرنے کیلئے میک اپ بیس فاؤنڈیشن ،بلش آن،آئی شیڈو،کٹ(اس میں بلیک،براؤن اور گولڈن شیڈ لازمی موجود ہوں)بلیک آئی لائنر،بلیک مسکارا نقلی پلکیں ،لال رنگ کی لپ اسٹک اور میک اپ برش کٹ کی ضرورت ہو گی۔
اگر آپ پارٹی میک اپ کررہی ہیں تو بیس کی طرف خاص طور پر دھیان دیں کیونکہ کسی بھی پارٹی یا شادی کی تقریب میں تین سے چار گھنٹے تک رکنا پڑ جا تا ہے اس دوران پسینہ آنے کی وجہ سے آپ کی بیس خراب ہو سکتی ہے۔


پارٹی میک اپ کرتے وقت بیس کی طرف بھی خاص توجہ دینی چاہئے سب سے پہلے داغ دھبوں کو چھپائیں پھر اس کے بعد اپنی رنگت سے ملتا جلتا بیس لگائیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں اس کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں اور پھر بلینڈ کریں تاکہ بیس تہ درتہ نظر نہ آئے بلکہ یکساں پورے چہرے پر محسوس ہو۔اس کے بعد رخساروں کی ہڈی سے اوپر کی جگہ پر ہائی لائٹر اور رخسار کی ہڈی پر اپنی پسند کے رنگ کا بلش آن لگائیں۔

چاہیں تو خاکی یا پھر ہلکے گلابی رنگ کا شیڈ بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔اس کے بعد رخسار کی ہڈی کے نیچے براؤن شیڈ لگائیں۔ہائی لائنر،بلش آن اور پرونزر کو اپنی اپنی جگہ پر اچھی طرح بلینڈ کریں اس کے بعد آئی بروکوبراؤن پنسل کی مدد سے واضح کریں۔براؤن اور پلک شیڈ کی مکس کرکے آئی بروپر پھیریں اس طرح آئی بروگھنی محسوس ہونگی۔
اس کے بعد آئی میک اپ شروع کریں سب سے پہلے بیس لگائیں تاکہ لگائے جانے والے شیڈز اپنی جگہ پر کافی دیر تک ٹھہرے رہیں اور اس کا اصل رنگ لگانے کے بعد بھی محسوس ہوں سب سے پہلے آئی بال پر سفید رنگ کا شیڈ لگائیں پھر اس کے بعد آنکھوں کے اندرونی اور بیرونی حصے پر بلیک آئی شیڈز لگائیں یا پھر برونزر لگائیں۔

ہائی لائنر بلش آن اور برونزرکو اپنی اپنی جگہ پر اچھی طرح بلینڈ کریں اس کے بعد آئی بروکو براؤن پنسل کی مدد سے واضح کریں۔براؤن اور بلیک شیڈ کو مکس کرکے آئی برو پر پھیریں اس طرح آئی بروگھنی محسوس ہوں گی اس کے بعد آئی میک اپ شروع کریں سب سے پہلے آئی برویا بیس لگائیں تاکہ لگائے جانے والے شیڈز اپنی جگہ پر کافی دیر تک ٹھہرے رہیں اور ان کا اصل رنگ لگانے کے بعد بھی محسوس ہو سب سے پہلے آئی بال پر سفید رنگ کا شیڈ لگائیں پھر اس کے بعد آنکھوں کے اندرونی اور بیرونی حصے پر بلیک آئی شیڈو لگائیں۔

درمیانی حصے پر بلیک آئی شیڈو ہر گز نہ لگائیں اسے سفید ہی رہنے دیں آئی بال کے چھوڑے جانے والے سفید درمیانی حصے پر گولڈ شیڈ لگائیں پھر بلیک شیڈو کو ڈارک براؤن شیڈ لگا کر بلینڈ کریں۔اسی طرح آئی بال کے اوپر ہڈی والے حصے پر ڈارک براؤن شیڈ لگا کر بلینڈ کریں۔اس طرح آئی بال کے اوپر ہڈی والے حصے پر ڈارک براؤن شیڈ واضح محسوس ہو گا۔
اس کے بعد پھر اسی ڈارک براؤن شیڈ کے اوپر ہلکا براؤن اور مہرون شیڈ لگائیں۔

ان شیڈز کو اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ وہ الگ الگ محسوس نہ ہوں۔آخر میں ایک بار پھر آئی بال کے درمیان میں کولڈ گلیٹر انگلی کی مدد سے اچھی طرح لگائیں۔آئی شیڈ لگانے کے بعد بلیک آئی لائنر لگائیں آنکھوں کے نیچے بھی بلیک آئی لائنر لگائیں اور اسے برش کی مدد سے بلینڈ کریں۔ اس کے نیچے ڈارک براؤن آئی شیڈ لگائیں اور اسے باہر کی طرف لے جاتے ہوئے بلینڈ کریں اس کے بعد نقلی پلکیں چپکائیں۔

پلکیں لگانے کے بعد آئی لائنر دوبارہ لگائیں کہ وہ باہر کی طرف نکلتامحسوس ہو۔پھر آئی برو کے نیچے والی ہڈی اور آنکھوں کے اندرونی حصے پر سلور آئی شیڈ لگائیں۔
ناک کے درمیان میں ہائی لائٹر لگائیں ناک کے دونوں سائیڈز پر لائٹ براؤن شیڈ برش کی مدد سے لگا کر بلینڈ کرلیں تاکہ براؤن کلر نظر نہ آئے اس طرح ناک ‘پتلی‘لمبی اور خوبصورت دکھائی دے گی۔

لپ لائنر کی مدد سے پہلے ہونٹوں کی ساخت کو واضح کرلیں۔اس کے بعد برش کی مدد سے اس پر لال رنگ کی لپ اسٹک لگائیں۔لب اسٹک لگانے کے بعد پف کی مدد سے تھوڑا سا بیس پاؤڈر لب اسٹک پر لگائیں اور پھر دوبارہ لپ اسٹک کا ایک کوٹ لگائیں اس طرح اگر لب اسٹک لگائی جائے تووہ گھنٹوں ہونٹوں پر قائم رہتی ہے۔ورنہ اگر ایک کوٹ لگا ہوا ہوتو تقریب میں عموماً کھانا کھانے کے بعد وہ مٹ جاتی ہے۔

لیکن لپ اسٹک کا ڈبل کوٹ اس طرح لگایا جائے تو وہ جلدی نہیں ہٹتا اور تقریب کے آخر تک لپ اسٹک اپنی جگہ پر ہی بر قرار رہتی ہے۔گلیٹری کو گولڈ میک اپ کی اس تکنیک کو بلیک اور براؤن کے علاوہ کسی اور شیڈز کے ساتھ بھی آزمایا جا سکتاہے۔
اپنے لباس کے رنگ کو پیش نظر رکھ کر بھی رنگوں کا انتخاب کیا جا سکتاہے لیکن اصل تکنیک میں یہی تین رنگ استعمال کئے جاتے ہیں چاہے تکنیک میں ردو بدل کرلیں لیکن آئی بال کے درمیانی حصے پر گولڈ آئی شیڈ ولگا کر حسین نظر آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-12-02

Your Thoughts and Comments

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Gold Makeup Kareen Or Haseen Ho Jayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.