Husn Ki 10 Behtareen Masnoat - Article No. 3029

Husn Ki 10 Behtareen Masnoat

حسن کی 10 بہترین مصنوعات - تحریر نمبر 3029

میک اپ کے بہترین نتائج کے لئے

منگل 13 دسمبر 2022

جلد کے نکھار اور مکمل میک اپ تک کیا کچھ درکار ہوتا ہے۔یوں تو مارکیٹ میں ہزاروں مصنوعات موجود ہیں مگر کیا یہ سب آپ کی جلد کے لئے موزوں ہو سکتی ہیں یہ جاننا بہت اہمیت رکھتا ہے۔آئیے ذیل میں درج مصنوعات سے استفادہ کرتے چلیں۔
ٹاپ۔5 اسکن پروڈکٹس
ہم نے اپنے قارئین کو BB کریم کے استعمال اور خصوصیات سے متعلق معلومات بہم پہنچا دی تھی اب بیوٹی ورلڈ میں CC کریم بھی نئے اور خوشگوار اضافے کے طور پر قبول کر لی گئی ہے۔
یہ بھی آپ کی اسکن کیئر کے جملہ افعال اور خوبیوں پر مشتمل کریم ہے جو جلد میں جذب ہو کر رنگت کو نکھار بخشتی ہے۔دھوپ سے بچاؤ اور جلد پر پڑنے والے نشانات کے تاثر کو مدھم کرتی ہے۔عام طور پر جن خواتین کے چہروں کی دہری رنگت ہو یا جن کی آنکھوں کے گرد حلقے بے حد نمایاں ہوں ان بد وضع نقوش کے لئے ضروری کاسمیٹک C۔

(جاری ہے)

اب تک Christian Dior نے موٴثر ترین CC پرائمر متعارف کرائے ہیں۔


فاؤنڈیشن (Foundation)
دنیا کی ہر بہترین کاسمیٹک انڈسٹری 3 رنگوں کی 25 یا 25 سے زائد شیڈز میں Base فراہم کر رہی ہیں تاہم پاکستان کے بیشتر حصوں میں 3 مرکزی اور بنیادی رنگ کے 3 شیڈ دستیاب ہوتے ہیں۔ان میں گولڈن بیج،بیج اور روزی بیج شامل ہیں۔یہ شیشے کی بوتلوں کے ساتھ ساتھ پاؤڈر کی شکل میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔آپ دکاندار سے شیڈ کارڈ طلب کرکے اپنی جلد کی اصل رنگت کو میچ کرکے دیکھا کیجئے اور کلائی پر رنگت کا ٹیسٹ کرنا یوں درست نہیں کہ ہاتھ اور کلائیاں تو بدن کے کھلے حصے ہوتے ہیں جو اکثر ہی چہرے کی نسبت گہری رنگت کی ہوتی ہیں آپ آستین چڑھا کر بازوؤں کے اطراف فاؤنڈیشن چیک کیا کریں۔

سن اسکرین (Sunscreen)
SPF 50+ مل سکے تو وہ لیجئے۔پاکستان میں خواتین بہت بے احتیاطی کرتی ہیں۔انہیں میک اپ کے بعد سو فیصدی درست نتائج بھی درکار ہوتے ہیں اور وہ روزانہ بنیادی نگہداشت بھی نہیں کرتیں۔سارا دھیان قسم قسم کے فیشلز پر مرکوز ہوتا ہے۔گوکہ وہ بھی ضروری ہیں تاہم جو کمپنیاں (Triple Protection Factor SPF 50+) مہیا کر رہی ہیں آپ وہی خریدیں۔
یہ ہر زاویے سے سورج کی بنفشی مضر شعاعوں سے بچانے کی عمدہ احتیاطی کریم ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور ایسے اینزائمز شامل ہوتے ہیں جو جلد کو نمی پہنچا کر ماحولیاتی شدتوں اور اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔
MIST
یہ کریم کی شکل میں ایسا لوشن ہے جو جلد کو تقویت پہنچا کر سیاہی سے دور کرتا ہے یعنی رنگت کو نکھارنے کے لئے موثر سمجھا جانے والا لوشن ہے۔
جلد یا جسم کے کئی ایسے پوشیدہ حصے جو خشکی کا شکار ہوں اور آپ ان پر کاسمیٹکس بھی استعمال نہ کرتی ہوں یعنی موئسچرائز نہ کرتی ہوں وہ حصے اپنی نمی،کشش،جاذبیت کھو کر سیاہ پڑ جاتے ہیں۔MIST کی مدد سے آپ انہیں Hydration Protection دیتی ہیں۔جسم کے خاص حصے مثلاً گردن کی پشت،کہنیوں کے بدنما حصے سینے اور گلے کے اطراف یا پھر پیروں کی جلد کو ہلکا پرکشش اور تابندہ رکھنے کے لئے ضروری کاسمیٹک ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Husn Ki 10 Behtareen Masnoat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.