Jadeed MakeUp Trends - Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

جدید میک اپ ٹرینڈز - میک اپ

جمعہ 7 مئی 2021

Jadeed MakeUp Trends
وقت اور موسم سے قطع نظر پرکشش و دلفریب حسن کی خواہش ہر مصنف نازک کے دل میں موجود ہوتی ہے اور اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لئے وہ ہر طرح کے سنگھار حربے اختیار کرتی ہیں اور ہر قسم کی حکمت عملی اپناتے ہوئے خود کو فیشن کی دنیا سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہر جتن کرتی نظر آتی ہیں۔فیشن کی دنیا میں کیا ان ہے کیا آؤٹ؟جدید فیشن ٹرینڈز کیا ہیں‘فیشن گروز اس سال لپ اسٹک کے کونسے شیڈز کو آئیڈیل قرار دے رہے ہیں ہیئر اسٹائلز میں کیا چل رہا ہے‘آنکھوں کے میک اپ میں مسکارا ان ہے یا کلرڈ پنسل وغیرہ وغیرہ۔

کامیابی سے میک اپ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ہر جدید فیشن کو قطع نظر اس کے کہ وہ آپ کی عمر‘رنگ اور شخصیت سے ہم آہنگ ہے بھی یا نہیں بنا سوچے سمجھے اپنا لیں یا پھر فیشن گروز کے تجویز کردہ چند مخصوص رنگوں کے اردگرد گھومتی رہیں بلکہ کامیابی سے میک اپ کرنے کی کلید بہترین کاسمیٹک پروڈکٹس اور کلرز کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے خدوخال کی خوبصورتی کو فطری طریقے سے اُجاگر کرنا ہے لیکن اگر آپ فیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے نت نئے تجربات کرنے کی دلدادہ ہیں تو ذیل میں دئیے گئے یہ مشورے آپ ہی کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)


شفق کے رنگ آنکھوں پر بکھیریں
گلابی اور شفتالو ایسے رنگ ہیں جنہیں ہم ہمیشہ ہونٹوں کے لئے رکھ چھوڑتے ہیں لیکن اس موسم بہار میں انہیں پپوٹوں پر بکھیر کر دیکھیں‘جہاں یہ بے حد ملیح اور خوشنما دکھائی دیں گے وہیں سب کو حیران کر دیں گے۔”گلابی رنگ تمام لڑکیوں کے لئے رومانوی کشش کا حال ہوتا ہے“یہ کہنا ہے مایہ ناز کمپنی کرسٹین ڈائر کے میک اپ آرٹسٹ پیٹر فلپ کا جو اس کی صفت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں”خالص اور جذبات کو ابھارنے والا۔

“یہ بے حد نیا ہے اور بے حد ٹرینڈی۔
برونز کی طرف جائیں!
سرما کے اختتام کے ساتھ ہی خوشگوار ہواؤں کے جھونکے موسم بہار کی آمد کی نوید ثابت ہوتے ہیں لیکن اس کے فوراً بعد ایک طویل موسم گرما ہمارا منتظر ہوتا ہے نیویارک فیشن ویک کے مایہ ناز میک اپ آرٹسٹ کا ماننا ہے کہ موسم گرما میں براؤن کریم کو برونز کے ساتھ بلینڈ کریں اور گالوں کو ہائی لائٹ کرتے ہوئے گالوں کی خوبصورتی کو اس طرح اُجاگر کریں کہ ان کی چمک بالکل فطری محسوس ہو۔

اس طرح سے جو اسٹائل آپ حاصل کریں گی وہ کسی سپر ماڈل سے کسی طرح کم نہ ہو گا لیکن ایک نہ ختم ہونے والے موسم گرما کا اختتام یہیں پر نہیں ہو جاتا‘گرما کی تمازت چہرے کی تازگی و شگفتگی کو اڑا لے جاتی ہے اپنے مرجھائے ہوئے چہرے کی بہار واپس لانے کے لئے روزی براؤن شیڈ آزمائیں یہ آپ کے گالوں پر ایک پُر رونق سویرا بکھیر دے گا۔
ہونٹوں پر گلاب مہکائیں
میک اپ ٹرینڈز آتے اور جاتے رہتے ہیں لیکن لپ اسٹک کا ایک رنگ ایسا ہے جو ہمیشہ فیشن میں ان رہتا ہے۔

ریڈ لپ اسٹک کلرز آپ کے میک اپ کو ایک کلاسیک ٹچ دیتے اور ہر اسکن ٹون کے لئے آئیڈیل ثابت ہوتے ہیں۔اپنے میک اپ میں ایک نیا نکھار لانے کے لئے ریڈ کے مختلف شیڈز آزمائیں سوفٹ ریڈSoft Red‘رائپ بیری Ripe Berry ‘برک ریڈ Brick Red‘سوفٹ میلن Soft Melon غرض کے رنگوں کی اک حسین کہکشاں آپ کی منتظر ہے اور اگر آپ اپنے ہونٹوں کو کلاسیک ساٹن فنش عطا کرنا چاہتی ہیں تو Dolce Gabbana کا وائٹ ریڈ ایپل شیڈ آزمائیں۔یہ سیزن ہے ریڈ گلوسی لپ اسٹک الیکٹرک بلیو آئز اور گلیٹرز کا اپنے حسن کی ضوفشانی میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی آنکھوں اور ہونٹوں پر نت نئے تجربات کریں۔
تاریخ اشاعت: 2021-05-07

Your Thoughts and Comments

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Jadeed Makeup Trends" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.