Kajal Aankhon Ka Singhar - Article No. 3050

Kajal Aankhon Ka Singhar

کاجل آنکھوں کا سنگھار - تحریر نمبر 3050

اسے لگائیے مختلف انداز سے

جمعرات 12 جنوری 2023

کبھی جھیل سی آنکھیں تو کبھی مخمور غزالی آنکھیں،کبھی ستاروں سی چمک والی تو کبھی دریچوں سے جھانکتی ہوئی ادا،ان آنکھوں کے بارے میں ہزارہا اشعار لوگوں کو ازبر ہوتے ہیں۔اس حسن کا ایک راز انہیں بنانا سنوارنا بھی ہے۔برسہا برس سے آنکھوں کا یہ سنگھار کاجل اور سرمے کی شکل میں موجود ہے۔کہتے ہیں کہ مصر سے یہ رواج شروع ہوا تھا۔بہرحال عرب اور ایشیائی خواتین صدیوں سے سادہ میک اپ کیا کرتی ہیں۔
اس دور میں یہی آئی میک اپ ہوا کرتا تھا۔
آج کل نت نئے رنگوں اور شیڈز میں آئی شیڈوز متعارف ہو چکے ہیں اور یہی نہیں کئی سو قسموں کے اسٹائلز کے آئی میک اپ کئے جاتے ہیں۔آج کاجل لگانے کے مختلف انداز زیر بحث لاتے ہیں۔آپ بھی آزمائیں دیکھیں تو آپ پر کیا سوٹ کرتا ہے!
مصری اسٹائل
اس انداز کو آج کل بھی اسی قدر مقبولیت حاصل ہے جتنی ماضی میں اس کے حصے میں آتی رہی۔

(جاری ہے)

منفرد نظر آنے کی خواہشمند خواتین مصری اسٹائل سے ہی کاجل لگاتی ہیں۔آئیے دیکھیں کہ یہ اسٹائل کیسے بنایا جاتا ہے۔
آنکھوں کے پپوٹوں پر پلکوں سے لے کر بھنوؤں کی ہڈی تک کوئی مٹیلک شیڈ لگا لیں۔
اب آنکھ کے نچلے حصے پر اسی قدر گہری لائن بنائیں۔لائن کا آغاز آنکھ کے اندرونی گوشے سے کریں اور اس کا اختتام آنکھ کے بیرونی کونے پر کریں۔
بیرونی گوشے کی جانب کاجل قدرے بڑھا کر اس طرح لگائیں کہ یہ اوپر والی لائن سے مل جائے اور آنکھوں کے گرد ایک حاشیہ سا بن جائے۔بس یہی ہے کلاسیکی مصری اسٹائل۔اب کوئی وجہ نہیں کہ آپ محفل میں منفرد نہ نظر آئیں۔
Lower Lash Style
اس انداز کے تحت آنکھ کے صرف نچلے حصے میں کاجل لگایا جاتا ہے اور پپوٹوں کو خالی چھوڑا جاتا ہے۔
یہ شوخ سا اسٹائل اس وقت اپنایا جاتا ہے جب آپ بھرپور میک اپ نہ کرنا چاہتی ہوں۔
ونگ اور ڈبل ونگ (Wing And Double Wing)
اول الذکر اسٹائل بھی ان دنوں مقبول ہے۔اسے اپنانے کے لئے آنکھوں کے اوپر لگائے گئے کاجل کی لکیر قدرے اوپر اٹھا کر اس طرح بنانی ہو گی جیسے کسی محو پرواز پرندے کا پر ہوتا ہے۔ڈبل ونگ اسٹائل کے لئے آنکھوں کے اوپری حصے میں خوبصورت سا ونگ بنایا جاتا ہے پھر نچلی سطح یعنی پلکوں تلے کاجل اس طرح آگے بڑھا کے لگائیں کہ ایک اور Wing بن جائے۔اس کا رخ نیچے کی جانب ایک قوس بناتا ہوا نظر آئے۔ڈبل ونگ اسٹائل تقریبات کے لئے موزوں انتخاب ہو سکتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Kajal Aankhon Ka Singhar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.