Lip Stick Hai Behtareen - Article No. 2182

Lip Stick Hai Behtareen

لپ اسٹک ہے بہترین - تحریر نمبر 2182

آپ کے لئے سن اسکرین

منگل 15 اکتوبر 2019

راحت شہناز
میک اپ اگر کاجل کے بغیر ادھورا ہے یا فاؤنڈیشن کے بغیر سجتا نہیں تو لپ اسٹک کے بغیر بھی نا مکمل تصور ہوتاہے۔یہ آپ کو اپنا بہترینLookدینے میں معاون کاسمیٹکس میں شمار ہوتی ہے۔آپ کے لباس ،جیولری،پرس یا ہینڈبیگ کے ساتھ مکمل میک اپ ہی شخصیت کو پرکشش بنانے میں لپ اسٹک کا کردار ایک زمانے میں تسلیم کیا جا چکا ہے۔
اگر آپ میک اپ کے بعد بھی اعتماد محسوس نہ کریں تو اس کا مطلب ہے کوئی کاسمیٹک غلط استعمال ہو گئی ہے۔یہ جان لیجئے کہ جس طرح متوازن غذا آپ کو صحت مند وتوانا بناتی ہے اسی طرح متوازن میک اپ بھی ہوتاہے۔ہر کاسمیٹک دھیان سے استعمال ہوتو بہتر ہے اور جو خود پر جچے وہی لگائیے تب بات بنتی ہے ۔آج ہم لپ اسٹک کے حوالے سے چند حقائق یہاں شائع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)


اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ آپ کس رنگ کی لپ اسٹک پسند کرتی ہیں یہ شارپ بولڈ ہو یا ڈرامائی رنگوں پر مشتمل یا پھر قدرتی سے قریب تریا پھر فلوریسنٹ شیڈز ،کیونکہ آپ کو موسم ،اپنے لباس،موقع محل اور ضرورت کے حساب سے ان کا چناؤ کرنا ہوتاہے۔
اچھی لپ اسٹک کی خوبیاں
یہ نم آلود ہوتو بہتر ہے۔بہت سے برانڈز ان میں وٹامن Eاور ایلویرا شامل کرتے ہیں چنانچہ جب Matteلپ اسٹک لگانے کا ارادہ ہوتب پہلے ہونٹوں پر موئسچرائزر کا ٹچ ضرور دیں۔
اس کے بعد لگائی جانے والی لپ اسٹک زیادہ کشش رکھتی ہے اور ہونٹوں کی صحت بھی بر قراررہتی ہے۔
بہترین سن اسکرین مگر کیسے؟
جوں جوں گلوبل وار منگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور اوزون کی سطح سے ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں کاسمیٹک ڈیزائن کرنے والے برانڈز اس نتیجے پر متفق تھے کہ سورج سے تحفظ کو یقینی بنانا پڑے گا۔
خواتین باہرنکلتے وقت چھتری کا استعمال تو شاذونادرہی کرتی ہیں بلکہ پاکستان میں تو خواتین کا یہ لائف اسٹائل ہی نہیں چنانچہ اس کے مضر اثرات سن برن اور جلد پر پڑنے والی لکیروں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ خواتین اگر چہرے کو نقاب یا ٹوپی سے کسی حد تک ڈھانپ بھی لیتی ہیں تو ہونٹوں کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانے کے لئے لپ اسٹک کے برانڈز نے خصوصی طور پر لپ اسٹکس میں ایسے اجزاء شامل کئے ہیں جوہونٹوں کو خشک کرنے ،دھوپ اور ہوا کے اثرات اور عمر رسیدہ کرنے والے محرکات سے تحفظ مہیا کرتے ہیں۔

ہونٹوں کے ساتھ صحت کے مسائل
ہونٹوں کی جلد مختلف بھی ہوتی ہے اور حساس بھی ،اس میں میلاٹن کی کمی ہوتی ہے۔یہ ایسا عنصر ہے جو جلد کو دھوپ کی بالا ئے بنفشی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جلد کو سرطان سے بچاتا ہے۔میٹ اور اوپیک لپ اسٹک جو15SPF سے زائد مقدارکی حامل ہو،وہی موٴثر ہوتی ہے ۔گلو سی اور شمری لپ اسٹک مختلف انداز سے اثر انداز ہوتی ہے اور یہ مضر صحت شعاعوں کو اپنی جانب مائل کرتی ہے لہٰذا شام اور رات کی تقریبات میں شمری یا گلوسی لپ اسٹک لگانا صحیح ہوتاہے۔دن یا دوپہر سے سہ پہر تک ایسی لپ اسٹک سے پرہیز ہی لازم ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Lip Stick Hai Behtareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.