Make Up Bigarne Se Bachaya Tadair Qaim Rakhe - Article No. 1786

Make Up Bigarne Se Bachaya Tadair Qaim Rakhe

میک اپ بگڑنے سے بچائیں تادیر چہرے پر قائم رکھیں - تحریر نمبر 1786

اگر آپ نے چہرے پر برونز یا بلشر ضرورت سے زیادہ لگالیا ہے تو ایسا کریں کہ کنسیلر یا فاﺅنڈیشن رخساروں پر لگا کر ہاتھوں سے پھیلالیں آپ شفاف پاﺅڈر بھی استعمال کرسکتی ہے جو بلشر یا برونز کی زیادتی کو چھپادے گا اور چہرے پر میٹ فنش لک آجائے گی

جمعرات 22 مارچ 2018

میک اپ کی شوقین خواتین کا میک اپ اکثر چند گھنٹوں بعد ہی جواب دے جاتا ہے آنکھوں کا کاجل گالوں پر آجاتا ہے لپ اسٹک غائب ہوجاتی ہے اور مسکارا پلکیں چپکا دیتا ہے دراصل میک اپ کرتے ہوئے ہم بعض غلطیاں کرتے ہیں وقت کم ہو تو پوری توجہ سے میک اپ کرنا دشوار ہوجاتا ہے چھوٹی موٹی غلطیاں تو سب سے ہوتی ہے لیکن انہیں دہرانے سے گریز کرنا چاہیے ہم آپ کو بتائیں گے کہ میک اپ کی غلطیاں کیا ہیں اور کس طرح تا دیر میک اپ چہرے پر موجود رکھا جاسکتا ہے۔


اگر آپ نے چہرے پر برونز یا بلشر ضرورت سے زیادہ لگالیا ہے تو ایسا کریں کہ کنسیلر یا فاﺅنڈیشن رخساروں پر لگا کر ہاتھوں سے پھیلالیں آپ شفاف پاﺅڈر بھی استعمال کرسکتی ہے جو بلشر یا برونز کی زیادتی کو چھپادے گا اور چہرے پر میٹ فنش لک آجائے گی۔

(جاری ہے)

ہونٹوں کے اُوپری حصے سے باہر نکلتی ہوئی لپ اسٹک بہت بری لگتی ہے آپ کنسیلر یا فاﺅنڈیشن ہونٹوں کے کناروں پر لاکر اچھی طرح پھیلائیں پھر اپنی پسند کا رنگ لگائیں لپ اسٹک کو چند منٹ تک سیٹ ہونے دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوسکے پھر اضافی پاﺅڈر برش کے ذریعے جھاڑدیں۔

اس طرح آپ کی لپ اسٹک کئی گھنٹوں تک چہرے پر جمی رہے گی چہرے پر پاﺅڈر زیادہ لگ جائے تو چہرہ عجیب سا اور بدرونق لگنے لگتا ہے خواتین میک اپ کرتے ہوئے ٹی زون کو ہی چمک سے محفوظ رکھنا پسند کرتی ہے زیادہ پاﺅڈر چہرے کو سفید کردیتا ہے اس مسئلے کا حل فیشل میٹ اسپرے میں ہے جو پاﺅڈر کو سیٹ کردیتا ہے جلد کو چمکدار بناتا ہے اور ایک بہترین نرمی عطا کرتا ہے اکثر خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ اسموکی آئی میک اپ کرنے کے بعد آنکھوں کے کناروں سے آئی شیڈ و جھڑکنے لگتا ہے اس مسئلے سے چھٹکارے کے لئے آپ میک اپ کی شروعات میں ہی آنکھوں کا میک اپ کرلیں اس کے بعد فاﺅنڈیشن لگائیں اس کے علاوہ آپ آئی شیڈو کا اضافی پاﺅڈر فیس برس کی مدد سے ہٹاکر ذرا سا شفاف پاﺅڈر چھڑک کر معاملہ سنبھال سکتی ہے۔

میک اپ کے تھوڑی دیر بعد خواتین کا سنگھار بگڑنے لگتا ہے اور چند گھنٹوں بعد وہ اس طرح گھر واپس لوٹتی ہیں کہ فاﺅنڈیشن میں لکیریں پڑی ہوتی ہے ہونٹ پھٹ رہے ہوتے ہیں اور مسکارا بری طرح پھیل چکا ہوتا ہے اگر آپ کے ساتھ بھی یہ سب ہورہا ہے تو فکر نہ کریں ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کرنے سے آپ کا میک گھنٹوں چہرے پر موجود رہے گا میک اپ سے قبل آپ کا چہرہ اچھی طرح دھلا ہونا چاہیے چکنائی کی ذار سی مقدار میک اپ کو پگھلا سکتی ہے میک اپ سے قبل ٹونر اور موئسچرائزڈ ٹھیک رہے گا روغنی فارمولے پر مبنی موئسچرائزر سے دور رہنا ضروری ہے فاﺅنڈیشن لگانے سے قبل پرائمر لگانا مت بھولیے گا پرائمر آپ کے میک اپ کے بہت سے مسائل کا حل ہے یہ مساموں کو بند کرتا ہے۔
میک اپ کو ہموار کرتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ میک اپ کو تادیر چہرے سے ہٹنے نہیں دیتا آپ اپنی پسند اور جلد کی ساخت کے مطابق پرائمر خریدیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Make Up Bigarne Se Bachaya Tadair Qaim Rakhe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.