Make Up Ke Baghair Khawateen Ki Tayari Ke Rang Adhooray

میک اپ کے بغیر خواتین کی تیاری کے رنگ ادھورے

بدھ اپریل

Make Up Ke Baghair Khawateen Ki Tayari Ke Rang Adhooray

کنول شہزادی

خواتین کی تیاری میں جہاں خوبصورت جوڑے ،جوتے اور جیولری ضروری جزو ہے وہیں میک اپ کے بغیر تیاری کے رنگ ادھورے نظر آتے ہیں ۔ہر دور میں میک اپ کے مختلف انداز پسند کئے گئے ،1980 اور 1990کی دہائی میں لائوڈ میک اپ پسند کیا جاتا تھا گہرے آئی شیڈز اور گہری چمکدار لپ اسٹک کو ترجیح دی جاتی تھی جیسے جیسے وقت بدلتاگیا خواتین کی ترجیحات میں بھی تبدیلی آتی گئی، 1990کی دہائی کے آخر میں لائوڈ میک اپ کو خیر آباد کہہ کر لائٹ میک اپ کو پسند کیا جانے لگا ۔

جب لائوڈ میک اپ پسند کیا جاتا تھا تب خواتین آنکھوں ، گالوں اور ہونٹوں پر سرخ رنگ کی گہری لپ اسٹک کو پسند کیا کرتی تھیں ۔اب جب کہ میک اپ کے انداز بالکل بدل چکے ہیں اگر آپ گلابی رنگ کا شوخ لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں تو ایسے میں آئی میک اپ ، بلش اور لپ اسٹک بھی گلابی ہی لگائی جانی چاہیے باقی گہرے رنگ کے ملبوسات کے ساتھ آپ ہلکا سا نفیس میک اپ کر سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

دیکھا جائے تو میک اپ کی بنیاد اچھے فائونڈیشن پر ہوتی ہے ۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کے رنگ کے ساتھ ملتے جلتے فائونڈیشن کا انتخاب کریں ۔ فائونڈیشن جتنا ہموار اورجاذب نظر ہوگا بقیہ میک اپ بھی اتنا ہی خوبصورت نظر آئے گا . فائونڈیشن کی طرح کنسیلر کا انتخاب بھی جلد کی مناسبت سے کریں ۔ چہرے کے خدوخال کو ہائی لائٹ کرنے کے لئے اگر آپ ہلکے کتھئی شیڈ کا ہائی لائٹر استعمال کریں تو زیادہ مناسب ہوگا . بلش آن چہرے پر ایسے لگائیں اس کا دھیما رنگ واضح ہو لیکن گال سرخ نہ ہوں ، ہلکے گلابی رنگ کی لپ اسٹک بہت خوبصورت تاثر دیتی ہے اور لپ اسٹک کے اس شیڈ کو مختلف ملبوسات کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

جب باقی تمام چہرے کا میک اپ ہلکا اور سادہ ہو تو آپ آئی شیڈ گہرے رنگ کا استعمال کر سکتی ہیں ۔ اس ضمن میں کتھئی اور سیاہ رنگ کا امتزاج بہت خوبصورت تاثر دے گا ۔

خوبصورت جیولری آنکھوں کو بھائے

مشرقی دلہنوں کا رنگ و روپ دنیا بھر میں خوبصورت مانا جاتا ہے کیونکہ اس انداز نے صدیوں پرانی روایات کا آبی حیات پی رکھا ہے ۔ عروسی جیولری ، میک اپ اور لباس کا رجحان وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے . کچھ عرصہ قبل دلہنیں عروسی ملبوسات کے ساتھ میچنگ جیولری پہننے کو ترجیح دیتی تھیں لیکن اب ایک بار پھر نوے کی دہائی کا فیشن واپس آرہا ہے اور میچنگ جیولری کے بجائے موتیوں میں جڑی گولڈن جیولری پسند کی جا رہی ہے ۔

برائیڈل جیولری میں دو سے لے کر سات لڑا ہار بے حد مقبول ہو رہا ہے ۔ماتھا ٹیکے کی لڑی میٹل کے بجائے موتیوں میں پسند کی جا رہی ہیں ، اس کے علاوہ نیکلس ، جھمکوں اورر کنگن وغیرہ میں میٹل کے ساتھ قیمتی پتھروں کا استعمال بھی بہت مقبول ہو رہا ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-03

Your Thoughts and Comments

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Make Up Ke Baghair Khawateen Ki Tayari Ke Rang Adhooray" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.