Make Up Laaye Chehrey Per Bahar - Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

میک اپ لائے چہرے پر بہار - میک اپ

ہفتہ 29 مئی 2021

Make Up Laaye Chehrey Per Bahar
راحیلہ مغل
آج کل کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹیں،سیلون سب بند ہیں۔جس کی وجہ سے سب پریشان ہیں لیکن ان حالات میں سگھڑ خواتین نے یہ حل نکالا ہے کہ وہ اگر بیوٹی پارلر نہیں جا سکتیں تو گھر میں ہی اچھے طریقے سے تیار ہو جائیں اس طرح وقت بھی بچے گا اور پیسے بھی۔اس آرٹیکل میں ہم ایسی ہی خواتین کو میک اپ کے بارے میں بتا رہے ہیں تاکہ ان ہدایات پر عمل کرکے وہ اچھی سی تیار ہو سکیں۔

سب سے پہلے ہم آپ کو یہ یاد دلا دیں کہ اس سال کا رنگ پیلا اور سرمئی ہے۔اس لئے کسی بھی تقریب میں جانے کیلئے اگر آپ تیار ہو رہی ہیں تو سنہری پیلا اور سرمئی رنگ ضرور استعمال کریں۔
میک اپ کرنے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ اس میں گرد و غبار موجود نہ رہے۔

(جاری ہے)

اس کے لئے کسی بھی اچھے کلینرز کی مدد سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ گرد و غبار نہ رہے۔

اگر مساج کریم موجود ہے تو مساج کریم کی مدد سے چہرے پر مساج بھی کیا جا سکتا ہے۔آپ چہرہ دھو کر خشک کر لیں اگر دن کے وقت تیار ہو رہی ہیں تو مائع فاؤنڈیشن استعمال کریں۔اس سے پتلی سی تہہ چہرے پر محسوس ہو گی البتہ اگر رات کے وقت کسی تقریب میں شرکت کیلئے تیار ہو رہی ہیں تو پھر پف یا بیوٹی بلینڈر سے چہرے پر پھیلائیں۔
میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی بھرپور انداز میں تیاری کریں سب سے پہلے آپ اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں،اس کے بعد موئسچرائز کریں،اگر آپ محسوس کر رہی ہیں کہ چہرے پر آئل یا خشکی زیادہ ہے تو پرائمر کا استعمال کریں۔

بازار میں ایسے پرائمر دستیاب ہیں جو خشک اور آئلی جلد کے حساب سے بنائے گئے ہیں۔جلد کی مکمل تیاری کے بعد میک اپ کا سلسلہ شروع کریں۔جیسا کہ اس بار سافٹ اور کلوئنگ میک اپ فیشن میں ہے اس لئے ہلکی سی بیس کے بعد ہائی لائٹر لگائیں اس کے بعد آنکھوں کی شیپ کو برش کی مدد سے اچھا کریں لائنر اور مسکارا لگائیں فریش کلرز گالوں پر لگائیں تاکہ آپ کو دیکھ کر تازگی کا احساس ہو۔


میک اپ کی چیزیں خریدتے وقت کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے،سستی چیزیں خرید کر چہرے کی جلد کو داؤ پر نہ لگائیں یا ایسی پراڈکٹس نہ خریدیں جن کے بارے میں جادوئی دعوے ہوں،جیسے کہ چار گھنٹوں میں گورا ہو جائیں گی،ایسی پراڈکٹس کے تو پاس سے بھی نہ گزریں۔سکن اور میک اپ کو فریش رکھنے کے لئے ایک گھریلو ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ گھر کے فریج میں روز واٹر رکھیں اور کچن میں کام کے دوران یا ویسے ہی روٹین میں ہر تھوڑی دیر کے بعد چہرے پر روز واٹر کا اسپرے کریں اور ٹشو پیپر کے ساتھ اس کو صاف کرتے رہیں،اگر آپ روز واٹر استعمال نہیں کرنا چاہتیں تو پھر منرل واٹر کو فریج میں رکھ لیں اور روز واٹر کی طرح چہرے پر اسپرے کرتی رہیں،اس سے تازگی کا احساس ہو گا اور سکن بھی گلو کرے گی۔


آنکھوں کی بیس بنانے کیلئے کسی بھی ہلکے رنگ کا آئی شیڈز آنکھوں کے پیوٹوں پر لگائیں۔پہلے ہلکے ہرے رنگ کا آئی شیڈو برش کی مدد سے لگائیں اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔اس کے بعد آنکھوں کی اندرونی کونوں کی جانب سنہری رنگ کا آئی شیڈو برش کی مدد سے لگائیں۔اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔اس کے بعد پپوٹوں کے اوپر کی جانب گہرے گہرے رنگ کا آئی شیڈز لگا کر اسے بلینڈ کریں پھر آنکھوں کے نیچے والی لائن پر پہلے سنہری رنگ کا آئی شیڈ لگائیں پھر گہرے ہرے رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور اس کے اوپر ہی کالا رنگ کا آئی شیڈ لگا کر بلینڈ کریں تاکہ اس کا رنگ مزید گہرا ہو جائے۔

آنکھوں کے اندر ہرے رنگ کی آئی پنسل لگائیں۔اب اگر چاہیں تو کالے رنگ کی آئی لائنر کی نیلی سی پلیر آنکھوں کے اوپر لگا لیں۔اس کے بعد مسکارا لگائیں پہلے اوپر والی پلکوں پر ایک کوٹ لگائیں پھر نیچے والی پلکوں پر ایک کوٹ۔
گہرا رنگ کرنے کیلئے برش پر خاکی رنگ کا بلش آن لگائیں اسے ناک کے دونوں طرف ہلکے انداز میں بلینڈ کریں۔اس کے بعد آڑو رنگ کا بلش ان گالوں کی ہڈی پر لگائیں پھر ہامی ایئز کو ناک کی ہڈی اور پیشانی پر لگائیں اس کے بعد بھنوؤں کے اوپر چاکلیٹی اور کالے رنگ کا آئی شیڈ ملا کر لگائیں تاکہ بھنویں نمایاں ہو جائیں۔

اس کے بعدہلکے گلابی رنگ کی لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنا لیں۔اس میں ہلکے گلابی رنگ کی لپ اسٹک بھریں۔اس کے اوپر لب گلوس لگائیں۔آپ جب بھی میک اپ کریں،خود کو تنقیدی نظر سے ضرور دیکھیں کہ کیا چیز آپ کو سوٹ کر رہی ہے اور کیا نہیں۔
موسم بدل رہا ہے اس موسم میں زیادہ ہیوی اسٹائل اچھے نہیں لگتے۔کسی تقریب میں جانا ہو تو بالوں میں کرلز کرنے کے ساتھ ساتھ آج کل سٹریٹ کیے جا رہے ہیں،اس کے علاوہ ہائی پونی فیشن کے ٹرینڈز میں ہے۔

اگر تو چھوٹے بال ہیں تو پھر تو آپ کے پاس کوئی خاص چوائس نہیں ہے کیونکہ چھوٹے بالوں کے زیادہ ہیئر اسٹائل بن نہیں سکتے۔
جس طرح کا بالوں کا کٹ ہے اس حساب سے دیکھنا پڑتا ہے کہ اس کا کیا کیا جا سکتا ہے،اگر لمبے بال ہیں تو ان کے مختلف سٹائل بنا کر تجربات کیے جا سکتے ہیں۔لمبے بالوں کی چٹیا بنائی جا سکتی ہے،چٹیاگردن کے اوپر جوڑے کی طرح جوڑے کی پنوں سے ایڈجیسٹ کی جا سکتی ہے۔اگر آپ کا ماتھا یا چہرہ چوڑا ہے تو آپ کانوں سے پاس سے لٹیں نکال سکتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2021-05-29

Your Thoughts and Comments

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Make Up Laaye Chehrey Per Bahar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.