Make Up Main Ki Jane Wali Ghalatiyan - Article No. 2015

Make Up Main Ki Jane Wali Ghalatiyan

میک اپ میں کی جانے والی غلطیاں - تحریر نمبر 2015

یہ خواتین کی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ حسین اور پُر کش نظر آنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے ہر جتن کرتی ہیں

جمعہ 22 مارچ 2019

خوبصورت نظر آنے کا سب سے آسان طریقہ میک اپ کا درست استعمال ہے ۔لیکن اگر یہ ہی میک اپ خراب ہو جائے تو خواتین کی خوبصورتی بڑھنے کے بجائے کم ہو جاتی ہے ۔آج ہم اُن چھ غلطیوں کی نہ صرف نشاندہی کریں گے بلکہ آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ کن اصولوں پر چل کر آپ ان غلطیوں سے بچ سکتے ہیں۔
کنسیلر لگانے کا غلط طریقہ
کنسیلر خواتین کے میک اپ کا اہم ترین حصہ ہے ۔

یہ جھائیوں کو چھپانے اور چہرے پر سرغی کے اثرات کم کرنے کے لیے اہم ہے ۔لیکن ہر چیز کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے اُسے صحیح طرح سے استعمال کرنا بہت ضروری ہے ۔کنیسلر کو گالوں کے گرد گولائی میں لگانے سے بھی خاطر خواں نتائج پر آمد ہو سکتے ہیں لیکن اگر اسے اوپر نیچے جکہون کی شکل میں Vیا کی شکل میں لگائیں تو زیادہ بہتر لگے لگا۔

(جاری ہے)


فاؤنڈیشن کے غلط شیڈکا استعمال
آپ کے چہرے کی جلد جسم کے باقی حصوں سے زیادہ صاف ہوتی ہے ۔

اس لیے فاؤنڈیشن کا شیڈ منتخب کرنے کے لیے اس کا موازنہ اپنے چہرے کی جلد سے کرنا ضروری ہے ،جلد کے رنگ سے ملانے کے لیے اُسے اپنے گالوں کے نچھلے حصے پر لگائیں ۔اگر جلد کے اس حصے پر فاؤنڈیشن کا شیڈ ملاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے لیے اپنی جلد سے ملتا ہوا فارمولہ خرید چکے ہیں ۔
موسچرائزر کے فوراً بعد میک اپ نہ کریں
یہ بہت ضروری ہے کہ موسچرائزر لگانے کے فوراً بعد ہی میک اپ کا استعمال نہ کیا جائے ورنہ چہرے کے نم حصوں پر دھبے پڑ جاتے ہیں اور چہرے پر دانے نمانشانات ابھر جاتے ہیں ۔
موسچرائزنگ کرنے کے بعد تقریباً پانچ منٹ کا وقفہ دیں تا کہ کریم اچھی طرح سوکھ جائے اور اس کے بعد ہی میک اپ کا استعمال کریں۔
ضرورت سے زیادہ فیس پاؤڈر کا استعمال
فیس پاؤڈر آپ کے میک اپ کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بہترین ہتھیار ہے لیکن ہر چیز کو اس کی مقرر کردہ مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہئے ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے ۔
میک اپ کے دوران بھی یہ قانون لا گو ہوتا ہے ۔پاؤڈر کو محدود ومقدار میں استعمال کریں ،ضرورت سے زیادہ پاؤڈر کا استعمال کرنے سے جلد پر لکیریں پڑجاتی ہیں جو نمایاں ہوتی یں ،اس مسئلے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کے بڑے اور نرم پاؤڈر برش کا استعمال کریں جس کی مدد سے آپ اپنے چہرے پر پاؤڈر لگا سکتے ہیں ۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ سیٹنگ اسپرے کا استعمال کریں یہ آپ کے پاؤڈر کو متوازن کرنے کے ساتھ میک اپ کو پورا دن برقرار رکھتا ہے ۔

پرایمیر
پرایمیرجلد کو نرم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے فاؤنڈیشن اچھی طرح پھیل جاتا ہے ۔میک اپ بھی لمبے عرصے تک برقرار رہتا ہے ۔فاؤنڈیشن کی طرح پرایمیر کی بھی مختلف ٹون مارکیٹ میں موجود ہیں جلد کی مختلف اقسام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی مارکیٹ میں تین شکلیں موجود ہیں جس میں کریم ،جل اور پاؤڈر شامل ہیں وہ لوگ جنہیں اپنی جلد کی فکر ہے کہ وہ چکنی ہے یا جلد کے پورز بڑے ہیں وغیرہ تو وہ اپنی جلد کی قسم کے حساب سے پرایمیر منتخب کر سکتے ہیں ۔

چکنی جلد کے لیے میٹیفائنگ پرایمیر چکنی جلد پر استعمال کے لیے بہترین ہے یہ ساری چکنائی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے ۔
حساس جلد کے لیے :آپ کو چاہئے کہ ایسے پرایمیر کا انتخاب کریں جس میں نیل ،سیلیکون ،خوشبو اور پرابین کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔
خشک جلد کے لیے:آپ کو ویسے پرایمیرکا انتخاب کرنے کی ضرور ہے جو جل کی شکل میں ہو اور جلد کو نمی پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

مل جُلی جلد کے لیے نا ایسی جلد خشک تو ہوتی ہے لیکن zone-Tکے بڑے پورز ہونے کے باعث اس حصے میں چکنائی پیدا ہو جاتی ہے اس کے لیے آپ کو چاہئے کہ دوپرایمیر کو ملا کے استعمال کریں۔
zone-Tمیں میٹیفائنگ پرایمیر کا استعمال جبکہ چہرے کے باقی حصوں پر نمی پیدا کرنے والو پرایمیر استعمال کریں۔
آئی بروز کو گھنا کرنا
یہ میک اپ کی عام غلطی ہے جو اکثر خواتین کرتی ہیں کہ وہ اپنی آئی بروز بہت تیز اور موٹی کر دیتی ہیں ۔

جب اپنی بروز کو کلر کرنے لگیں تو خیال رکھیں کے پینسل بہت زور سے نا دبائیں بلکہ ہلکے ہاتھ سے کام کریں زور سے دبانے سے گہری لکیریں پڑ جاتی ہیں ۔انہیں سپولی کی مدد سے ہلکا کریں اس طرح آپ کی آئی بروز قدرتی لگیں گی بناوٹی نہیں ۔
امید ہے ان باتوں کو اپناتے ہوئے آپ نہ صرف اپنی شخصیت دلکش بنا سکتی ہیں بلکہ بہترین میک اپ بھی کر سکتی ہیں ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Make Up Main Ki Jane Wali Ghalatiyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.