Make Up Say Apnay Husn Ko Dobala Kijiye - Article No. 1962

Make Up Say Apnay Husn Ko Dobala Kijiye

میک اپ سے اپنے حُسن کو دوبالا کیجئے - تحریر نمبر 1962

میک اپ کے درست طریقے اور پانچ منٹ میں میک اپ کرنے سے متعلق گرکی باتیں میک اپ کرنے کی تین عمدہ وجوہات

ہفتہ 12 جنوری 2019

جلد کے ٹیکسچر کے حساب سے میک اپ کا انتخاب مختلف عناصر کے خلاف جلد کو تحفظ فراہم کرتا ہے
میک اپ کے درست طریقے اور پانچ منٹ میں میک اپ کرنے سے متعلق گرکی باتیں
میک اپ کرنے کی تین عمدہ وجوہات
اپنے آپ کو اس سے کہیں زیادہ دلکش اور خوبصورت بنانا جتنا کہ آپ قدرتی طور پر دکھائی دیتی ہیں ۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ میک اپ کم سے کم استعمال کریں ۔

فن اور سلیقے کی بات یہ یقین دہانی ہے کہ جو شیڈ اور ٹیکسچر آپ نے منتخب کئے ہیں وہ یقینی طور پر وہی ہیں کہ جن کے استعمال کرنے سے آپ خوبصورت اور حسین دکھائی دیں گی۔
اپنے عمدہ نقوش کو اجاگر کرنا اور اپنے برے نقوش کو چھپانا۔
میک اپ اگر اپنی جلد کے ٹیکسچر سے میچ کرتے ہوئے درست طور پر چنیں گی تو یہ مختلف عناصر کے خلاف ایک محافظ(انسولیٹر)کے طور پر کام کرتے ہوئے آپ کی جلد کو تحفظ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)


میک اپ کرنے سے پہلے
سب سے پہلے:جلد پوری دیانت کے ساتھ صاف ہونی چاہئے۔کلینزنگ کریم لگائیں اور پھر اسے پانی میں بھگوئی ہوئی روئی سے رگڑ کر صاف کرلیں ۔
اس کے بعد:خشک جلد ہوتو موئسچرائزر اور چکنی جلد ہوتو اسٹرنجنٹ لگائیں ۔اگر آپ کی جلد مکس ٹائپ کی ہے تو خشک حصّوں پر موئسچرائزر اور چکنے حصّوں پر اسٹرنجنٹ استعمال کریں ۔
آپ کی جلد اب میک اپ کے لئے تیار ہے ۔

قدرتی نظر آنے والا میک اپ
نیچرل لُک میک اپ کا مطلب یہ ہے کہ یہ بناوٹی نہ دکھائی دے۔بلکہ قدرتی نظر آئے یہ مطلب گھریلو خواتین کے لئے ہوتا ہے کہ جو گھر کے کام کاج سے فارغ ہونے کے بعد تروتازہ اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں ۔اگر گھر میں مہمان آرہے ہوں یا ان کے شوہر وں کا دفتروں سے گھر واپس آنے کا وقت ہورہا ہو۔
زلفیں
اگر آپ کے بال ریشم جیسے ہیں تو پھر آپ ہےئرڈرائر استعمال کرتے ہوئے انہیں سیدھا رکھیں ۔
اگر آپ نے لپ اسٹک استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو پھر کسی عمدہ ہلکے کلرکا انتخاب کریں جیسے نیچرل پنک اور نیچرل براؤن ۔لپ اسٹک عمدہ برانڈ کی ہونی چاہئے۔گھٹیا کو الٹی کی لپ اسٹک آپ کے ہونٹوں کی قدرتی رنگت کو تباہ کردے گی۔سب سے پہلے آپ کو کمپیکٹ میک اپ استعمال کرنا ہوگا۔فاؤنڈیشن کی کوئی ضرورت نہیں ۔صرف کمپیکٹ کے دو کلرز ہی سے کام چل جائے گا۔

اسکن ٹون کلر
اپنی جلد کی رنگت سے قدرے معمولی سا گہرا رنگ استعمال کریں ۔
آئی شیڈو
انتہائی قدرتی اسکن ٹون کلر استعمال کریں جیسے پنک‘نیچرل براؤن اور نیچرل ہلکا نیلگوں ارغوانی۔
اس کے بعد اگر آپ نے نہایت باریک لائنر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو پھر مسکارا کے دو کوٹ لگالیں ․․․․براؤن یا بلیک۔
ہونٹ
عمدہ لپ لائنر لگائیں اور سن پروٹیکشن والا لپ بام لگائیں اور اوپر لپ کلر لگائیں ۔

لپ لائن کے ساتھ ہونٹوں پر یا تو شفاف یا ہلکا پھیکا گلوز لگائیں ۔
میک اپ پانچ منٹ میں
یہ فائیو منٹ (پانچ منٹ )میک اپ اس لئے کہلاتا ہے کہ آپ کو خود کو بنانے ‘سنوارنے اور پالش کرنے میں صرف 5منٹ درکار ہوتے ہیں ۔میک اپ کا یہ معمول ملازمت پیشہ خواتین (ورکنگ ویمن)اور کالج کی طالبات کے لئے ہوتا ہے جو کہ انہیں دفتر ‘لنچ ‘کسی اہم اپا ئمینٹ اور کالج کے لئے روانہ ہونے سے پیشتر کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

پانچ منٹ کے میک اپ اور نیچرل لُک میک اپ کے درمیان فرق اس وقت کا ہوتا ہے کہ جو آپ اپنی آنکھوں اور اپنے ہونٹوں کو نمایاں کرنے میں لیتی ہیں۔آپ کی مکمل شخصیت اور روپ کا انحصار میک اپ اور لباس کے توازن پر ہوتا ہے ۔
کنسیلر لگائیں پہلے اپنی آنکھوں کے اندرونی حصّے کے انتہائی گوشوں پر توجہ دیں۔
اپنی شہادت کی انگلی کے ابھار کو استعمال کرتے ہوئے کنسیلر کو نرمی کے ساتھ دبائیں تا کہ بلینڈ ہوجائے۔

فاؤنڈیشن لگائیں تا کہ جلد بے عیب دکھائی دے اور احتیاط کے ساتھ بلینڈ کریں۔
کنسیلر اور فاؤنڈیشن کوکمپیکٹ پاؤڈر کے ساتھ سیٹ کریں ۔
آئی شیڈو سے نمایاں کریں ۔
سفوف جھاڑ نے کیلئے شیڈو برش استعمال کریں ۔
گہرے ترین شیڈو کو استعمال کرتے ہوئے آنکھوں کی لائن بنائیں ۔
ایک یا دوکوٹ سیاہ براؤن مسکارا لگائیں ۔
بلشر استعمال کریں ․․․․․نیچرل پنک ٹون بلشر ۔

پھر ہونٹوں کو لپ لائنر پینسل سے نمایاں کریں اور ایسی لپ اسٹک لگائیں جو آ پ کے لباس کے رنگ سے میچ کرتی ہو۔
زلفیں
ہےئر اسٹائل آپ کے لباس کے مطابق ہونا چاہئے۔اگر آپ مغربی لباس جیسے جینز یا کوئی اور آؤٹ فٹ پہن رہی ہیں تو آپ کا ہےئر اسٹائل ذیل کے مطابق ہونا چاہئے۔
اگر آپ کا چہرہ چھوٹا ہے تو پھر اپنے بالوں کو کھلا چھوڑدیں تا کہ ان میں عمدہ لچک آسکے ۔اگر آپ کے بال ریشم جیسے نرم اور ملائم ہیں تو پھر ان میں گھنگھر یا لاپن شامل کردیں اس سے بھی ان میں عمدہ لچک آجائے گی ۔
اگر آپ ورکنگ وومن (ملازمت پیشہ خاتون )ہیں یا ساڑھی وغیرہ پہنتی ہیں تو اپنے بالوں کو فرنیچ ناٹ ․․․․․لوزنا ٹ یا ایک عمدہ پونی ٹیل کی شکل میں باندھ لیں ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Make Up Say Apnay Husn Ko Dobala Kijiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.