Makeup Aur Ahtiyat Sath Sath - Article No. 3016

Makeup Aur Ahtiyat Sath Sath

میک اپ اور احتیاط ساتھ ساتھ - تحریر نمبر 3016

سیاہ رنگ کی حامل خواتین کو اپنی رنگت چھپانے کیلئے بھاری بھرکم میک اپ سے احتیاط کرنا چاہیے

جمعرات 24 نومبر 2022

سجنا سنورنا ہر عورت کا حق ہے مگر اس حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا اور اپنے آپ کو حسین ثابت کرنا کسی طور بھی عقل مندی کا تقاضا نہیں ہے۔ہمارے معاشرے کی اکثر خواتین ایسی ہیں جو میک اپ کے بغیر گھر سے باہر نکلنا بہت برا محسوس کرتی ہیں اور میک اپ کے ساتھ بہت بااعتماد نظر آتی ہیں۔اسی لئے خواتین اپنے حسن کو نکھارنے کیلئے کم یا زیادہ میک اپ کرتی رہتی ہیں چونکہ میک اپ کرنا ایک غیر معمولی فن ہے اور زیادہ تر خواتین میک اپ کی دلدادہ ہوتی ہیں۔

ایسی خواتین جو میک اپ کو اپنی شخصیت کا لازمی جز قرار دیتی ہیں اُنہیں علم ہونا چاہیے کہ میک اپ اشیاء کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کیلئے اور جراثیم سے بچانے کے لئے کیمیائی مادے استعمال کئے جاتے ہیں اور یہ مادے نہ صرف میک اپ کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ خواتین میں کینسر کے پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ خواتین کو ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں بھی مبتلا کرتے ہیں۔

اس طرح میک اپ کی وجہ سے درد سر،بلند فشار خون،الرجی اور مختلف غیر متوازن رویئے سامنے آتے ہیں اس لئے خواتین کو چاہیے کہ بلاضرورت میک اپ استعمال نہ کریں کیونکہ لپ کلرز میں سیسہ جیسی دھات بھاری مقدار میں استعمال ہوتی ہیں جو اعصابی نظام میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔اس کے علاوہ لپ کلرز کا استعمال گردوں میں ٹیومر کا سبب بھی بنتا ہے،خواتین کو چاہیے کہ میک اپ کو اپنی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے استعمال کریں اور ہر مرتبہ گھر سے نکلتے ہوئے میک اپ کرنے کی بجائے اپنے چہرے کو اتنا صاف ستھرا رکھیں کہ میک اپ کی ضرورت محسوس نہ ہو آج کل مارکیٹ میں معیاری فیس واش،ٹونرز اور کلینرز وغیرہ دستیاب ہیں اسے جلد کی حفاظت کے لئے استعمال کریں اور اگر چہرے پہ داغ دھبے ہیں تو ان کا علاج کروائیں انہیں میک اپ میں نہ چھپائیں اور مہینے میں ایک بار فیشل ضرور کروائیں۔

سیاہ رنگ کی حامل خواتین کو چاہیے کہ وہ ہلکے نارنجی یا گلابی رنگ کی فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں اس سے ان کے چہرے پر صحت مند تازگی کا تاثر دکھائی دے گا۔سیاہ رنگ کی حامل خواتین کو اپنی رنگت چھپانے کیلئے بھاری بھرکم میک اپ سے احتیاط کرنا چاہیے۔میک اپ آرٹسٹ لپ اسٹک کے جن شیڈز کو ترجیح دیتے ہیں ان میں سوفٹ براؤن،پنک،کارپر،سرخ اور برائٹ پنک سرفہرست ہیں ان شیڈز کو لگا کر پارٹیوں میں جانے سے آپ کی شخصیت خاصی دلکش نظر آتی ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Aur Ahtiyat Sath Sath" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.