Makeup Ju Mintoon Main Purkashish Banaye - Article No. 2486

Makeup Ju Mintoon Main Purkashish Banaye

میک اپ جو منٹوں میں پرکشش بنائے - تحریر نمبر 2486

ایسا میک اپ جو جلدی کر لیا جائے اور جس سے آپ حسین بھی لگیں

جمعرات 17 دسمبر 2020

آمنہ ماہم
ایسا میک اپ جو جلدی کر لیا جائے اور جس سے آپ حسین بھی لگیں اس کے لئے آپ کو اپنی جلد کو تیار کرنے کی ضرورت ہے چاہے آپ سادہ سا ہلکا میک اپ کریں یا پھر بہت زیادہ پرکشش‘میک اپ ٹرینر تجویز کرتی ہیں کہ ویل منرل پرائمر لگانے سے قبل اپنی جلد کو اچھی طرح صاف کر لیں۔’پرائمرز نہ صرف میک اپ کے لئے نرم سطح بناتے ہیں بلکہ سرخی کو بھی چھپاتے ہیں،مساموں،ماتھے اور آنکھوں کے اطراف کی لکیروں اور جھریوں کی ظہور پذیری کو بھی کم کرتے ہیں،اور دھوپ سے بچاتے ہیں۔

کنسیلر کے ذریعے آنکھوں کے نیچے،ناک کے اردگرد اور ہونٹوں کے نیچے سایوں کو کم کریں۔کنسیلر سے چند نشان چہرے کی تمام حصوں پر لگائیں اور برش یا اسفنج کے ذریعے پھیلاتے جائیں‘یہ اچھا فارمولا ہے یہ نہ صرف سیاہ دھبوں اور داغوں کو چھپاتا ہے بلکہ نظر نہ آنے والی بغیر شکن کی تہہ بھی بناتا ہے برونزر کا ٹچ آپ کی جلد کو فطرتی اور سنہری روپ دے گا۔

(جاری ہے)

آپ ایک صحت مند چمک حاصل کرنے کے لئے اس کو پورے چہرے پر لگا سکتی ہیں یا پھر اس فارمولے کو لگا کر اپنے خدوخال کو نمایاں کر سکتی ہیں،اس کو کنپٹی،گالوں اور منہ کے نچلے حصوں پر لگایا جا سکتا ہے۔
بھنوؤں پر گھنٹوں وقت خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے،اس کے لئے بروجیل کافی ہے،وہ لیں اور بھنوئیں سنوار لیں۔اس کے بعد مسکارا کی مدد سے آنکھوں میں کشش پیدا کی جا سکتی ہے۔
یہ آپ کے چہرے کو جاذب نظر بنانے میں مدد دے گا۔اپنے میک اپ کے آخری مرحلے میں اپنے ہونٹوں اور گالوں پر ضرورت کے حساب سے رنگ لگائیں۔ہونٹوں کی نمی کے لئے لپ سٹائلو بہترین ہے اس کی بدولت اوپری اور نیچے کے ہونٹوں کا ایریا تروتازہ اور نرم رہتا ہے۔دوہری خصوصیات پر مشتمل یہ فارمولا چہرے کے نکھار میں دو گنا تک اضافہ کرتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Ju Mintoon Main Purkashish Banaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.