Makeup K Mukhtalif Andaz - Article No. 2393

Makeup K Mukhtalif Andaz

میک اپ کے مختلف انداز - تحریر نمبر 2393

آج کی خواتین سافٹ اور لائٹ میک اپ پسند کرتی ہیں

منگل 4 اگست 2020

راحیلہ مغل
کوئی بھی تہوار ہو یا شادی کی تقریب ہو خواتین سجنا سنورنا اپنا حق سمجھتی ہیں اور اس سجاوٹ کے لئے کئی دن پہلے ہی سوچ بچار شروع کر دی جاتی ہے۔کیونکہ ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے خوبصورت نظر آئے۔خوبصورت ملبوسات اور برانڈز جیولری کے لئے جہاں مارکیٹوں کے چکر لگائے جاتے ہیں،وہیں بہترین میک اپ کے انتخاب میں بھی کئی کئی دن گزر جاتے ہیں ۔
میک اپ نیچرل ہونا چاہیے،شمری یا پھر ہیوی ۔اب چونکہ عید کے دن میں لہٰذا ہم آج خواتین کی اس مشکل کو کم کرنے کے لئے کچھ مشہور میک اپ ٹرینڈ کا ذکر کر رہے ہیں،جو ان کے میک اپ کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوں گے۔
نیچرل میک اپ،ڈارک لپ اسٹک
مشرقی ہوں یا مغربی ،خواتین میں ہیوی میک اپ لک کم دیکھا جانے لگا ہے،آج کی خواتین سافٹ اور لائٹ میک اپ کے ذریعے شخصیت میں نکھار لانے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے یہاں نیچرل برائیڈل میک اپ پہلے ٹرینڈ کا حصہ نہ تھا ،تاہم اب ہو گیا ہے۔برطانوی شاہی خاندان کی بہو میکمن مارکل کا نیچرل برائیڈل میک اپ دیکھنے کے بعد خواتین کی اکثریت اس ٹرینڈ کو اپنا رہی ہے لیکن کچھ منفرد انداز میں ،مغربی اور عرب ممالک سمیت دلہنیں جس طرح سرخ کے بجائے سفید یا دیگر ہلکے رنگ پسند کرتی ہیں،اسی طرح گہری لپ اسٹک اور آنکھوں کے گہرے رنگ کے بجائے سوفٹ اور لائٹ ٹچ برائیڈل میک اپ کو اپنا رہی ہیں۔
نیچرل برائیڈل میک اپ کی بات کی جائے تو اس لک آرٹسٹ آنکھوں اور چہرے کا میک اپ لائٹ اور سوفٹ رکھتے ہیں جبکہ لپ اسٹک کے لئے گہرے شیڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اسموکی آئی میک اپ
میک اپ میں آنکھوں کو خاص اہمیت حاصل ہے،اسموکی آئی میک اپ کچھ عرصہ قبل متعارف ہوا تھا اور اب دیکھتے ہی دیکھتے ایک ایسا ٹرینڈ بن گیا جو پارٹی میک اپ ،مینجمنٹ اور برائیڈل میک اپ سمیت ہیئر اسٹائل کے لئے پرفیکٹ ثابت ہوا۔
دور جدید میں اسموکی آئی میک اپ کے لئے کلرڈ گلیٹر،چمکیلی ڈسٹ اور نت نئی اسموکی تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔کچھ عرصہ اسموکی میک اپ کا سنتے ہی بلیک آئی شیڈز کا تصور آنے لگتا تھا تاہم اب ٹرینڈ چیلنج ہو گیا ہے اس میں بلیک کے علاوہ نیلا،،برگنڈی،کتھئی اور اودی رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مختلف رنگوں اور نت نئی تکنیک کا استعمال برائیڈل میک اپ کو ایک خاص انفرادیت عطا کرتا ہے۔
اسموکی آئی میک اپ کے اس ٹرینڈ کے پیش نظر مختلف رنگوں کا امتزاج اس خوبصورتی سے کیا جاتا ہے کہ سب رنگ مل کر ایک شاندار تاثر ابھارنے کا سبب بنتے ہیں،جس سے آنکھوں کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
گلیٹر آئی میک اپ
گلیٹر آئی میک اپ ان دنوں خواتین میں سب سے زیادہ مقبول ٹرینڈ ہے۔گلیٹر آئی میک اپ کے لئے گولڈ یا سلور ہی نہیں بلکہ کلرڈ گلیٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے،جو آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
سلور،پنک اور پرپل گلیٹر کلرز سے مزین برائیڈل آئی میک اپ ایک منفرد اور خوبصورت انداز فراہم کرنے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔برائیڈل لک کے گلیٹر آئی میک اپ کے لئے لائٹ اور ڈارک دونوں ہی ٹرینڈز اپنائے جاتے ہیں،جنہیں دلہن کے لباس اور جیولری کی مناسبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
ہیوی میک اپ
ہیوی میک اپ ہماری روایت کا حصہ ہے ،آج بھی خواتین کا ایک طبقہ ایسا ہے جو ہیوی لک اپنانا پسند کرتی ہیں۔
اگر آپ بھی نیچرل لک کے بجائے ہیوی میک اپ لک اپنانا چاہتے ہیں تو گولڈن اور بلیک آئی میک اپ کی طرف جائیں اس ٹرینڈ کے پیش نظر بیوٹی ایکسپرٹ دو خاص شیڈز(گولڈن اور بلیک)کا استعمال زیادہ کرتی ہیں ہیوی میک اپ میں جہاں آنکھیں گہرے اور ہلکے رنگوں کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں، وہیں لپ اسٹک کے لئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔گولڈن آئی میک اپ اسموکی میک اپ کے بعد اب یہ انداز زبروکت،مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایک سے بڑھ کر ایک گولڈ شیڈ پیکٹ متعارف کروائی جا رہی ہے گولڈ میک اپ لک اپنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آنکھوں پر پرائمر لگائیں۔اس کی مدد سے میک اپ آنکھوں پر زیادہ دیر رہ سکے گا اور اس پر کریز بھی نہیں بنے گی۔پھر کسی مدھم شیڈ کو بیس شیڈ کے طور پر منتخب کریں اور اسے بند آنکھوں کے اوپر لگائیں۔اس بیس شیڈ کی مدد سے گولڈن لک آنکھوں پر اچھی طرح واضح ہو سکے گا۔
اب گولڈن پیلٹ میں موجود گہرے اور مدھم،چمکدار اور میٹ رنگوں میں سے اپنی پسند کا کوئی بھی شیڈ منتخب کریں اور اسے بند آنکھوں پر لگا کر آنکھوں کی کریز سے ملائیں۔اب اس میں براؤن رنگ کا امتزاج شامل کریں اور براؤن شیڈ کو آنکھوں کے کناروں پر لگا کر بلینڈ کریں۔اس کے بعد آئی لائنر اور کاجل سے گولڈن لک مکمل کرلیں آخر میں احتیاط سے مسکارا لگائیں۔
آپ کا آئی میک اپ کسی بھی تقریب میں شرکت کے لئے مکمل ہے۔
گلیٹری گولڈ میک اپ
آئے دن میک اپ کرنے کی نئی نئی ٹیکنیکس متعارف ہوتی رہتی ہیں جنہیں خواتین بڑے شوق سے آزماتی ہیں۔ہم آپ کو گلیٹری گولڈ میک اپ کرنے کی تکنیکس بتاتے ہیں۔اس میک اپ کو کرنے کے لئے میک اپ میں فاؤنڈیشن بلش آن،آئی شیڈو،کٹ(اس میں بلیک، براؤن اور گولڈن شیڈ لازمی موجود ہوں)بلیک آئی لائنر،بلیک مسکارا گھنی پلکیں ،لال رنگ کی لپ اسٹک اور میک اپ برش کٹ کی ضرورت ہو گی۔
اگر آپ پارٹی میک اپ کر رہی ہیں تو بیس کی طرف خاص طور پر دھیان دیں کیونکہ کسی بھی پارٹی یا شادی کی تقریب میں تین سے چار گھنٹے تک رکنا پڑ جاتا ہے اس دوران پسینہ آنے کی وجہ سے آپ کی بیس خراب ہو سکتی ہے۔پارٹی میک اپ کرتے وقت بیس کی طرف بھی خاص توجہ دینی چاہئے سب سے پہلے داغ دھبوں اور چھائیوں کو چھپائیں پھر اس کے بعد اپنی رنگت سے ملتا جلتا بیس لگائیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں اس کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں اور پھر بلینڈ کریں تاکہ بیس تہ در تہ نظر نہ آئے بلکہ یکساں پورے چہرے پر محسوس ہو۔
اس کے بعد رخساروں کی ہڈی سے اوپر کی جگہ پر ہائی لائٹر اور رخسار کی ہڈی پر اپنی پسند کے رنگ کا بلش آن لگائیں۔چاہیں تو خاکی یا پھر ہلکے گلابی رنگ کا شیڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد رخسار کی ہڈی کے نیچے براؤن شیڈ لگائیں ۔ناک کے درمیان میں ہائی لائٹر لگائیں ناک کے دونوں سائیڈز پر لائٹ براؤن شیڈ برگل کی مدد سے لگا کر بلینڈ کرلیں تاکہ براؤن کلر نظر نہ آئے اس طرح چمک پتلی لمبی اور خوبصورت دکھائی دے گی۔

لب لائٹر کی مدد سے پہلے ہونٹوں کی ساخت کو واضح کر لیں۔اس کے بعد برش کی مدد سے اس پر لال رنگ کی لپ اسٹک لگائیں۔لب رشک لگانے کے بعدپف ٹی مدد سے تھوڑا سا بیس پاؤڈر لپ اسٹک پر لگائیں اور پھر دوبارہ لپ اسٹک کا ایک کوٹ لگائیں اس طرح اگر لپ اسٹک لگائی جائے تو وہ گھنٹوں ہونٹوں پر قائم رہتی ہے۔ورنہ اگر ایک کوٹ لگاہوا تو تقریب میں عموماً کھانا کھانے کے بعد وہ مٹ جاتی ہے۔
لیکن لپ اسٹک کا ڈبل کوٹ اس طرح لگایا جائے تو وہ جلدی نہیں ملتا اور تقریب کے آخر تک لپ اسٹک اپنی جگہ پر ہی برقرار رہتی ہے۔گلیٹری گولڈ میک اپ کی اس تکنیک کو بلیک اور براؤن کے علاوہ کسی اور شیڈز کے ساتھ بھی آزمایا جا سکتا ہے ۔اپنے لباس کے رنگ کو پیش نظر رکھ کر بھی رنگوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے لیکن اصل تکنیک میں یہی تین رنگ استعمال کئے جاتے ہیں چاہے تکنیک میں ردو بدل کر لیں لیکن آئی بال کے درمیان حصے پر گولڈ آئی شیڈو لگا کر حسین نظر آئیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup K Mukhtalif Andaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.