MakeUp Khubsurti Sanware - Article No. 2848

MakeUp Khubsurti Sanware

میک اپ خوبصورتی سنوارے - تحریر نمبر 2848

کم سے کم اور منفرد انداز سے کیا گیا نفیس میک اپ آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے

جمعرات 7 اپریل 2022

صدف نثار
خواتین کی خوبصورتی کا دوسرا نام میک اپ ہے لیکن کم سے کم اور منفرد انداز سے کیا گیا نفیس میک اپ آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے۔اور آنکھوں کے میک اپ میں اصل کمال آئی شیڈز کی بلینڈنگ کا ہے،آپ کے بلینڈنگ،سٹروکس،جس قدر ماہرانہ ہونگے اسی قدر آنکھیں دلکش ہونگی۔اس کے بعد آئی لینز بھی آنکھوں کے حسن کو مزید نکھار دیتی ہیں۔
چہرے پر بیس رنگت کی مناسبت سے لگائی جاتی ہے اور ہیئر سٹائلز کو چہرے کی مناسبت سے بنایا جاتا ہے۔سونے سے قبل تمام میک اپ اُتار کر سوئیں تاکہ چہرے کے مسام بند ہو جائیں اور جلد خوبصورت رہے۔میک اپ صاف نہ کرنے کی صورت میں چہرے کی جلد بدنما اور خشک ہو جاتی ہے اور خواتین اپنی عمر سے زیادہ کی لگنے لگتی ہیں۔

(جاری ہے)


میک اپ کے استعمال سے قبل یہ ضرور دیکھیں کہ آپ کی جلد کس ساخت کی ہے،پھر جلد کی مناسبت سے چہرے پر میک اپ کریں۔

پہلے زمانے کی بزرگ خواتین جلد کی حفاظت کیلئے خالص دیسی جڑی بوٹیوں کے نسخوں کی مدد سے اپنی جلد کی حفاظت کرتی تھیں۔اسی لئے وہ چالیس کی عمر میں بھی پچیس کی ہی دکھائی دیتی تھیں،لیکن آج کل جلد کے بارے میں صحیح آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیاں اپنی جلد کی حفاظت نہیں کر پاتیں۔
جلد کی حفاظت کیلئے سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ آپ کو جلد کی ساخت کے بارے میں پتہ ہو کہ آپ کی جلد چکنی ہے یا خشک ،جلد نارمل ہے یا متوازن۔
جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے جلد کو نمی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔نہانے سے قبل تیل کی مالش بھی فائدہ مند ہے۔جلد اگر چکنی ہو تو ملتانی مٹی کا ماسک مفید ثابت ہوتا ہے۔جلد کی ساخت کی طرح بالوں کی بھی اقسام ہوتی ہیں۔بالوں کو تیز گرم پانی سے ہر گز نہ دھوئیں۔بالوں میں دہی اور انڈے کو ملا کر لگانے سے بالوں میں چمک آ جاتی ہے اور یہ خشک بالوں کیلئے مفید ہے۔آنکھوں کی حفاظت بہت ضروری ہے۔آنکھوں میں اگر جلن ہو تو ٹھنڈے پانی سے فوراً آنکھوں کو دھو لیں۔عمدہ قسم کا عرق گلاب ڈالنے سے بھی آنکھیں تروتازہ ہو جاتی ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "MakeUp Khubsurti Sanware" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.