MakeUp Se Lage Chehra Haseen - Article No. 2497

MakeUp Se Lage Chehra Haseen

میک اپ سے لگے چہرہ حسین - تحریر نمبر 2497

ہلکا میک اپ چہرے کے مرجھائے پن کو دور کرتا ہے

جمعرات 31 دسمبر 2020

راحیلہ مغل
دراصل میک اپ عورت کی زینت ہوتا ہے۔جو عورت کے حسن کو نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔خواتین خریداری کے وقت اپنے حسن کو چمکانے کیلئے میک اپ (Makeup) کا سامان لینا نہیں بھولتیں۔آرائش حسن میں نت نئے مصنوعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث خواتین میک اپ(Makeup) کے نئے طریقوں سے آگاہ ہو رہی ہیں۔عام طور پر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ بھاری مقدار میں میک اپ (Makeup) ہی ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔
نفاست اور خوبصورتی سے کیا جانے والا ہلکا میک اپ بھی خواتین کے چہرے کی تازگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔میک اپ اور خواتین ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔شادی بیاہ کا موقع ہو یا کسی کے گھر جانے کا موقع ہو خواتین بغیر میک اپ کے گھر سے باہر نہیں نکلتیں۔

(جاری ہے)

ہلکا میک اپ کرنے سے ان کے چہرے کی خوبصورتی اور تازگی برقرار رکھتی ہے کیونکہ ہلکا میک اپ چہرے کے مرجھائے پن کو دور کرتا ہے جس سے چہرہ ہشاش بشاش رہتا ہے۔

خواتین کو چاہئے کہ میک اپ کا سامان خریدتے وقت کسی معیاری کمپنی کا میک اپ ہی خریدیں جو چہرے کی خوبصورتی اور قدرتی چمک کو برقرار رکھے۔
میک اپ کرتے وقت فاؤنڈیشن (Foundation) اور پاؤڈر کا انتخابات جلد کی رنگت کی مناسبت سے کریں۔میک اپ کرنے سے پہلے اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ اگر سردیاں ہوں تو کولڈ کریم (Cold Cream) اور گرمیاں ہوں تو وینشنگ(Vanishing) کریم کا استعمال کریں۔
ان کے علاوہ فیس پاؤڈر کاجل‘لپ اسٹک‘نیل پالش‘نیل پالش ریمور‘آئی لائنر‘مسکارا‘آئی شیڈز‘کونٹور‘بلشر اسٹک‘میک اپ اسٹک‘آئی برونیسل‘لپ گلوز اور میک اپ برشز‘کا ان تمام چیزوں کا ہونا لازم ہے۔میک اپ کرنے کیلئے سب سے پہلے تھریڈنگ کریں جس سے چہرہ صاف ہو جاتا ہے اور اگر تھرینڈنگ نہ کرنی ہو تو بلیچ کر لیں۔
بلیچ کے بعد چہرے کا مساج کریں۔اس سے چہرے کا میک اپ دیر تک قائم رہتا ہے۔اس کے بعد چہرے پر کلینزنگ کریم لگا کر چہرے کو صاف کریں۔پھر اسکن ٹونک میں کولڈ کریم ملا کر چہرے پر لگائیں اور چہرے کو ٹشو سے صاف کر لیں۔پھر چہرے پر فاؤنڈیشن لگا لیں۔فاؤنڈیشن لگاتے وقت اس چیز کا خیال رکھیں کہ فاؤنڈیشن کا رنگ آپ کے چہرے کی رنگت سے تھوڑا سا گہرا ہو۔
چہرے پر زیادہ فاؤنڈیشن لگانے سے گریز کریں۔فاؤنڈیشن چہرے کے علاوہ گردن کے نچلے حصے تک لگائیں۔فاؤنڈیشن کے بعد کونٹورنگ کا استعمال کریں۔
کونٹورنگ دونوں رخساروں‘پیشانی‘ناک و ٹھوڑی کے درمیان لگائیں۔اس کے بعد فیس پاؤڈر چہرے پر اچھے سے لگائیں۔پھر بلش آن کا استعمال کریں۔بلش آن چہرے کو تازہ اور چہرے خامیاں چھپانے میں مدد دیتاہے۔
اب چہرے کے بعد آنکھوں کی طرف توجہ کریں۔ آنکھوں کا میک اپ کپڑوں کی رنگت کی مناسبت سے کریں۔میک اپ کی اقسام میں زیادہ تر برائیڈل میک اپ‘پارٹی میک اپ‘شادی بیاہ کا میک اپ عام ہے۔جس طرح میک اپ کی اقسام ہیں اسی طرح میک اپ کے کچھ اوقات بھی ہیں جن میں دن کا میک اپ اور رات کا میک اپ آتا ہے۔خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے میک اپ کے اوقات کو ضرور مد نظر رکھیں تاکہ جلد کی قدرتی چمک برقرار رہے۔
دن کے اوقات میں بہت ہلکا سا میک اپ کرنا چاہئے زیادہ سے زیادہ لپ اسٹک اور بلشن آن کا استعمال کریں جبکہ شام کے وقت باہر جانے کیلئے میک اپ کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کیلئے فاؤنڈیشن آئی شیڈز‘مسکارا‘لپ اسٹک وغیرہ کا استعمال کریں۔
ہونٹوں کے میک اپ کو دن بھر برقرار رکھنے کے لئے اور خوبصورت بنانے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے فاؤنڈیشن لگائیں۔
اس کے بعد ہلکا سا پاؤڈر لگائیں اس سے آپ کے ہونٹوں پر لگی لپ اسٹک زیادہ دیر تک ٹھہری رہے گی۔لپ اسٹک لگانے سے پہلے لپ اسٹک لائنر کو ہونٹوں پر لگائیں۔اور لپ لائنر (Lip Liner) کو ہونٹوں پر لگاتے ہوئے خاص خیال رکھیں کہ لپ لائنر کا رنگ لپ اسٹک کے شیڈ سے تھوڑا گہرا ہو۔پھر اس کے بعد لپ اسٹک برش کے ذریعے لپ اسٹک شیڈ ہونٹوں پر لگائیں۔سب سے پہلے لپ اسٹک ہونٹوں کے درمیانی حصے پر لگائیں پھر ہونٹوں کے سائیڈوں پر لگاتے ہوئے برش کی مدد سے بلینڈ کریں اور لپ اسٹک لگانے کے بعد ہونٹوں میں نرماہٹ چاہتے ہوں تو لپ گلوز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
میک اپ آرٹسٹ لپ اسٹک کے جن شیڈز کو ترجیح دیتے ہیں ان میں سوفٹ برائون‘ کاپر‘سرخ اور برائٹ پنک سرفہرست ہیں۔خواتین خریداری کے وقت میک اپ کا جو سامان خریدتی ہیں ان میں لپ اسٹک سب سے پہلے نمبر پر ہے۔لہٰذا مختلف رنگوں اور شیڈز میں سے درست رنگ کا انتخاب ہی آپ کے چہرے کی خوبصورت کو چار چاند لگا سکتا ہے۔ ہمیشہ آئی شیڈز کی مناسبت سے گہری لپ اسٹک کا استعمال کریں تاکہ میک اپ کی وضاحت بھرپور انداز سے ہو سکے۔
نیل پالش کا استعمال ہمیشہ اپنے کپڑوں کے مطابق کریں کیونکہ غیر مطابقت رنگ آپ کے میک اپ کی خوبصورتی کو کم کر سکتا ہے۔
چہرے کے میک اپ کی خوبصورتی کا انحصار آنکھوں کے میک اپ پر ہے اور آنکھوں کے میک اپ کی خوبصورتی بہتر انداز سے بنائے گئے آئی شیڈز کی وجہ سے ہوتی ہے۔آنکھوں کو خوبصورت رنگ دینے کے لئے مختلف رنگوں کے ملا سے ایک ہلکی سی تہہ لگائی جاتی ہے جسے آئی شیڈز کہتے ہیں۔
یہ آنکھوں کی چمک واضح کرنے میں مدد دیتے ہیں۔دن کے وقت ہلکے آئی شیڈز کا استعمال کریں اور رات کے وقت تھوڑے گہرے آئی شیڈز کا استعمال کریں۔آئی شیڈز کیلئے ضروری ہے کہ کسی بھی طرح کی فاؤنڈیشن استعمال نہ کی جائے۔ خوبصورت آنکھیں اچھی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔آنکھوں کے میک اپ کیلئے چند ضروری اقدامات یہ ہیں۔
آئی برو کو آنکھ کی ساخت کے مطابق بنوائیں،اگر آپ کی آئی برو کا رنگ براؤن ہے تو آئی برو کو ہلکا سا پنسل سے ٹچ دیں۔
پلکوں پر مسکارا آنکھ کو اوپر کی طرف دیکھ کر لگائیں۔مسکارے کا دوسرا کوٹ پہلے کوٹ کے سوکھنے کے بعد لگائیں اور کناروں کو تھوڑی دیر برش کے ساتھ دبا کر رکھیں،لائنر نفاست اور طریقے سے لگائیں اور آنکھوں کو بڑا دیکھانے کے لئے آنکھوں کے اندر کاجل یا پنسل کا استعمال کریں۔اچھا میک اپ کرنے کیلئے اچھے لوازمات ضروری ہیں۔اس کے لئے اچھی میک اپ پروڈکٹس کا ہونا لازمی ہے۔
اسی طرح میک اپ برشز بھی لازمی ہیں کیونکہ اس کے بغیر میک اپ کی اچھی طرح بلینڈنگ نہیں ہو سکتی چند میک اپ برشز کا استعمال یہ ہے۔
پاؤڈر برش
یہ برش چہرے پر پاؤڈر لگا کر بلینڈ کرنے میں کام آتا ہے۔
بلش برش
اس برش کے ریشے ملائم ہوتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے فاؤنڈیشن کو خراب کیے بغیر چہرے پر بلش لگایا جا سکے۔
برش پر بلش لگائیں اور اسے رخساروں کی ہڈیوں سے لے کر کنپٹی تک پھیریں۔
آئی شیڈ برش
اس برش کے ریشے سخت ہوتے ہیں اور آنکھوں پر آئی شیڈ لگانے کیلئے اور آنکھ کے اندرونی کنارے سے لے کر بیرونی کنارے تک استعمال کریں۔
آئی لائنر برش
یہ مختصر سا برش ہوتا ہے اس کے ذریعے آنکھ کے اندرونی کنارے سے لے کر بیرونی کنارے تک آئی لائنر لگایا جا سکتا ہے۔

لپ برش
یہ چھوٹا سا برش ہونٹوں کو شیپ دینے اور لپ اسٹک لگانے کے کام آتا ہے۔اس کے ذریعے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنائی اور لپ اسٹک لگائی جا سکتی ہے۔
آئی شیڈ و بلینڈنگ برش
یہ برش پھول جیسا نرم ہوتا ہے اسے آئی شیڈ میں ملائیں اور دائروں کی صورت میں اس کے ذریعے آئی شیڈز کو بلینڈ کریں جو خواتین میک اپ کی شوقین ہیں وہ رات کو میک اپ ضرور صاف کرکے سوئیں تاکہ اُن کی جلد کسی بیماری اور خرابی سے محفوظ رہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "MakeUp Se Lage Chehra Haseen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.